یکم دسمبر سے مہنگائی کی مار

نئی دہلی// بدھ سے دسمبر مہینے کی شروعات ہو گئی ہے اور یکم دسمبر سے عوام پر مہنگائی کی مار میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ آج سے ماچس کی ڈبیا سے لے کر گیس سلینڈر، ٹی وی دیکھنا اور فون پر بات کرنا مزید مہنگا ہو جائے گا۔ یکم دسمبر سے ایل پی جی سلینڈر کیلئے اب زیادہ قیمت ادا کرنا ہوگی۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے گیس سلینڈر کی قیمتوں میں 101 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ کمرشل (تجارتی) سلینڈر پر کیا گیا ہے۔ تاہم گھریلو گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تجارتی سلینڈر کے داموں میں اضافہ کے بعد دہلی میں اب یہ 2101 روپے میں دستیاب ہوگا۔دیاسلائی یعنی ماچس کی ڈبیا کے داموں میں 14 برسوں کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ اب ماچس کی ڈبیا خریدنے کیلئے ایک روپے کے بجائے 2 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اس سے پہلے سال 2007 میں ماچس کی ڈبیا کے داموں کو 50 پیسے سے بڑھا کر ایک روپے کیا گیا تھا۔ ریلائنس جیو کا استعمال کرن

تازہ ترین