تازہ ترین

بینکرس کمیٹی کی پانچویں میٹنگ | بینکوںکوزرعی شعبہ کیلئے وافرقرضے فراہم کرنے پرچیف سیکریٹری کازور | یکم جنوری سے 31 مارچ2022ء تک مالی شمولیت کی مہم شروع کرنے کا اعلان

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے منگل کو پانچویں یوٹی لیول بینکرس کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور جموںوکشمیر میں بینکوں اور مالیاتی اِداروں کی حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔ابتداً چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے بینکوں اور مالیاتی اِداروں پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر میں اِقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اَپنے کاروبار میں اِضافہ کریں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے وزیر خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کا اعادہ کرتے ہوئے پبلک سیکٹر بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ جموں وکشمیر میں قرضہ جات کو بڑھانے میں وسعت دیں۔اُنہوں نے پبلک سیکٹر بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ مزید غیر بینکنگ مالیاتی کارپوریشنز اور مائیکرو فائنانس اِنسٹی چیوشنز کو جموں وکشمیر میں لانے کے لئے اقدامات شروع کریں۔ اِس سلسلے میں پی ایس بیز کو 31 دسمبر 2021ء تک پلان تیارکرنے کی ہدایت دی گئی۔چیف سیکرٹری نے نبارڈ سے کہا کہ وہ تمام سکیموں کے تحت پا

کاروبارکوباضابطہ بنانے میں آسانی | جموں کشمیرمیں آن لائنURLماڈیول کی نقاب کشائی

جموں//ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھارد واج نے آج یو آر ایل کے باقاعدہ آغاز سے رئٹیل ، ہول سیل او رمینو فیکچرنگ ڈرگ لائسنس دینے کے لئے آن لائن ماڈیول کی نقاب کشائی کی۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے کہا کہ اِس ڈیجیٹل نظام کے آغاز سے جموں وکشمیر ملک کا پہلا یوٹی بن گیا ہے جس نے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کی کوشش میں تمام قسم کی ریگولیٹری کلیئرنسز کے لئے اِس ماڈیول کو اَپنا یا ہے۔ملک کی نیشنل ڈرگ اَتھارٹی یعنی سینٹرل ڈرگ سٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن ( سی ڈی ایس سی او ) نئی دہلی نے سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈ وانسڈ کمپیوٹنگ ( سی ڈی اے سی ) نوئیڈا کے ساتھ مل کر’’ آن لائن نیشنل ڈرگ لائسنسنگ سسٹم( او این ڈی ایل ایس )‘‘ کے بینر کے تحت ایک پین اِنڈیا پورٹل ڈیزائن تیار کیا ہے۔تمام رِیاستیں اور یوٹیز ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ ، 1940 کے مد IV کی دفعات کے تحت مینو ف