تازہ ترین

جموں و کشمیر میں مارکیٹ انٹرونشن سکیم کو کابینہ کی منظوری

سرینگر// مرکزی کابینہ نے مارکیٹ انٹرونشن سکیم کے تحت جموں کشمیر میں موجودہ میوہ سیزن کے دوران12لاکھ ٹن سیب کی خریداری کی منظوری دی ہے۔ حکومت نے بازار میں دخل دینے کے منصوبے کے تحت جموں و کشمیر میں سیب کی خرایداری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ خریداری  مارکیٹ انٹرونشن سکیم کی گذشتہ برس کی شرائط پر ہی کی جائے گی۔وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ہوئی کابینہ میٹنگ میں اِس تجویز کو منظوری دی گئی۔ سرکاری بیان میں کہا گیا’’ مرکزی کابینہ نے جموں کشمیر میں موجودہ سیزن سال 2020-21 کیلئے مارکیٹ انٹرونشن اسکیم کی توسیع کو منظوری دی ہے‘‘۔نیشنل ایگریکلچرل کاپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ کی طرف سے کسانوں کو ان کے بینک کھاتوں میں سیب کی قیمت براہ راست منتقل کی جائے گی۔ تقریباً 12 لاکھ ٹن سیب کی خرایداری اس منصوبے کے تحت کی جا سکتی ہے۔حکومت نے’&rsqu