پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں | ریکارڈ سطح پر برقرار

نئی دہلی// (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب رہنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج  مسلسل 80ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو  کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5  اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے  ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی  ویٹ  کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد  قومی راجدھانی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔گزشتہ رات لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 87.89 ڈالر فی بیرل تھی اور یو ایس کروڈ ہفتہ کے آخر میں 0.84 فیصد کم ہوکر 84.83 ڈالر فی بیرل پر تھا۔زیادہ تر ریاستی حکومتوں او

سائنٹفک طریقے سے بھیڑ بکریوں کی پرورش | گاندربل میں 3 روزہ تربیتی پروگرام کا اِنعقاد

گاندربل//ضلع شیپ ہسبنڈری گاندربل شعبہ نے کرشی وِگیان کیندر گاندربل کے اشتراک سے ضلع گاندربل کے بھیڑ بکریاں پالنے والوں کیلئے آج سے مرحلہ وار طریقے سے تین روزہ کیپسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام کا اِنعقاد کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ( اے ڈی ڈی سی ) گاندربل مظفر احمد پیر نے ضلع شیپ ہسبنڈری افسر گاندربل کی موجودگی میںٹرینیز کے گروپ کو منی سیکریٹریٹ گاندربل سے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔چار مرحلوں کے پہلے مرحلے میں ضلع کے مختلف علاقوں سے چالیس افراد کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا گیا جنہیں کے وِی کے گاندربل میں سائنٹفک بھیڑ و بکریوں کی پرورش اور ذیلی پیشے میں اِس کے کردار کے موضوع پر تین دِن تک تربیت فراہم کی جائے گی۔  

کاشتکاروں کو جدید ترین تکنیکی معلومات فراہم کی جائیں :ناظم باغبانی

سرینگر //کاشتکاروں کو جدید ترین تکنیکی معلومات فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر جنرل نے ماتحت عملہ پر زور دیا کہ وہ ہر ایک علاقے میں جانکاری کیمپوں کا انعقاد کریں ۔ محکمہ کے کام کاج اور محکمانہ اسکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ڈائریکٹر جنرل باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ نے منگل کوراجباغ دفتر میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے تمام محکمانہ اسکیموں جس میں پردھان منتری ڈیولپمنٹ پروگرام ، ایم آئی ڈی ایچ ، کپکس اور دیگر مرکزی اور یو ٹی اسپانسر شدہ اسکیموں کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران ڈی جی ہارٹیکلچر نے تمام چیف ہارٹیکلچر افسران پر زور دیا کہ وہ دئے گئے ہداف بالخصوص سول ورکس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ موڈیفائیڈ ہائی ڈینسیٹی پلانٹیشن اسکیم پر عمل درآمد کو تیز کیا جائے جس کیلئے5500 ہیکٹر کا ہدف 6سال کی مدت کیلئے مق

انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں 15 مارچ تک توسیع

نئی دہلی/یو این آئی/ محکمہ انکم ٹیکس نے سال 2021-22 کے ریٹرن داخل کرنے کے ساتھ ہی مختلف قسم کی آڈٹ رپورٹس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے تحت سال 2021-22کے لیے ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021تھی، جس میں توسیع کرتے ہو ئے 15مارچ 2022 کر دی گئی ہے ۔  

۔3برسوں کی غیر یقینیت سے ٹرانسپورٹ طبقہ متاثر

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے ٹریفک حکام کی طرف سے سومو اور تویرا گاڑیوں کوصبح8بجے شام8بجے تک شہر میں داخلے پر پابندی کے احکامات پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ3برسوں کی غیر یقینیت، بے چینی اور لاک ڈائونوں سے یہاں کا ٹرانسپورٹ شعبہ بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور ایسے احکامات سے اس طبقہ سے وابستہ افراد کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ سومو اور تویرا گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا ایک وفد کل پارٹی ہیڈکوارٹر پر جنرل سکریٹری سے ملاقی ہوا اور انہیں اپنے مسائل و مشکلات کی جانکاری دی۔ وفد نے کہاکہ ہمیں صبح 8بجے سے شام 8بجے تک شہر میں سواریاں اُٹھانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور اس دوران نہ تو جنوبی کشمیر سے آنے والوں کو بائی پاس سے آگے جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور نہ ہی شمالی کشمیر سے آنے والوں کو پارمپورہ سے آگے چلنے دیا جاتاہے۔ وفد نے کہا کہ ایندھن کی

حکومت سونہ مرگ کو سرما کے دوران کُھلارکھنے میں ناکام:میاں الطاف

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے رہنمااور سابق ممبراسمبلی کنگن میاں الطاف احمد نے سیاحتی مقام سونہ مرگ کوبندرکھنے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بلندبانگ دعوئوں اور یقین دہانیوں کے باوجود سرکار اِسے موسم سرماکے دوران کھلا رکھنے میں ناکام ہوئی ہے،تاکہ اِسے سیاحتی نقشے پرفروغ دیاجاسکتااور کنگن سے سربل تک کے لوگوں کی روزی روٹی کاانتظام ہوتا۔ایک بیان میں میاں الطاف احمد نے کہا حکومت اورانتظامیہ کے علاوہ محکمہ سیاحت اور دیگرمحکموں نے یقین دلایا تھا کہ سونہ مرگ کو موسم سرما کے دوران کھلارکھاجائے گاتاکہ سیاح جوملک کے مختلف حصوں سے یہاں آتے ہیں ،وہ سونہ مرگ کے برف پوش پہاڑوں سے لطف اندوز ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی برف باری کے بعدسونہ مرگ کارابطہ کٹ گیا اور وہاںتک جانے والی سڑک بند پڑی ہے اوروہاں کوئی بنیادی سہولیات جیسے بجلی اور پینے کاپانی بھی بہم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعددسیاح جو

سونہ مرگ کی طرف سیاحوں کوراغب کرنے کی پہل

کنگن//محکمہ سیاحت سونہ مرگ میں 8جنوری کو ایک فیسٹول منعقدکررہا ہے جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ امسال گلمرگ پہلگام کی طرح حکومت نے صحت افزا مقام سونہ مرگ کو موسم سرما کے دوران کھلا رکھنے کا اعلان کیاہے تاکہ وادی کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات کی طرح سیاح موسم سرما کے دوران سونہ مرگ کے برفیلی پہاڈوں سے لطف اندوز ہوسکیں اور موسم سرما کے دوران زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کیا جائے تاکہ سونہ مرگ میں روز گار کے زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا ہوسکیں ۔ سیاحتی مقام سونہ مرگ بھاری برفباری کی وجہ سے قریب پانچ ماہ تک بند رہنے کی وجہ سے یہاں سیاحتی شعبہ سے وابستہ لوگوں کا روزگار متاثر رہتا تھا اور سیاح موسم سرما کے دوران سونہ مرگ کی سیرو تفریح پر آتے تھے لیکن نومبر یا دسمبر میں بھاری برفباری کی وجہ سے سونہ مرگ کو آمدورفت کے لئے بند کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے سونہ مرگ کی سیرو تفریح پر آنے والے سیاحوں کو سونہ

ملک کے بازاروں میں ایرانی سیبوں کی خریدوفروخت

سوپور//سوپور میوہ تاجروں نے پیر کے روز ملک کی منڈیوں میں ایرانی سیبوں کی خریدو فروخت کے خلاف احتجاج درج کیا۔انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ ’فروٹ منڈی کو بچاؤ ‘جیسے نعرے بلند کر رہے تھے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی ماہ سے ایرانی سیبوں کو ملک کی منڈیوں میں ’غیر قانونی‘ طور پر فروخت کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ملک میں ایرانی سیبوں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سیبوں کی خریدوفروخت سے کشمیر کی اس میوہ صنعت کو زبردست دھچکا لگا ہے۔احتجاجی تاجروں کا کہنا تھا کہ کشمیر کے سیبوں کی قیمت کافی حد تک گر گئی ہے جس سے اس تجارت سے وابستہ تاجروں اور باغ مالکان کو نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایران سے آنے والے سیب بغیر ٹیکس کے ملک کی منڈیوں م

پلوامہ کے تین ملک پلانٹس میں معیاری دودھ کی پیدوار شروع

سرینگر//تین دودھ کے پروسیسنگ یونٹس جیسے میسرز زُم زُم ملک پروڈکٹس ، میسرز حلیب ملک پروڈکٹس اور میسرز انشا ڈیری لمٹیڈ جو آئی جی سی لاسی پورہ پلوامہ سے کام کر رہے ہیں ، آگے آئے ہیں اور وٹامن اے اور ڈی ، ایف ایس ایس اے آئی اور فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن جے اینڈ کے، کے تعاون سے دودھ کی بہتری کا عمل شروع کیا ہے ۔فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن جموں و کشمیر نے ایف ایس ایس اے آئی کے ساتھ مل کر ایف ایس ایس اے آئی کی جانب سے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک پہل لوگوں میں غذائیت کی کمی اور صحت سے متعلق دیگر مسائل خوراک کی مضبوطی کے سلسلے میں سرینگر میں دودھ کی مصنوعات کی پروسیسنگ اور تیاری میں مصروف فوڈ بزنس آپریٹرز کیلئے 03 روزہ آگاہی /تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایف ایس ایس اے آئی اور کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فوڈ فورٹیفیکیشن پر ایک سلسلہ

سال2021،کووِڈ- 19کے باوجود کشمیر میں سیاحتی سیزن کامیاب رہا

 سری نگر// کورونا اور دوسرے سیکورٹی تحفظات کے باوصف بھی سال2021 کے دوران لاکھوں کی تعداد میں غیر مقامی سیاح وادی کشمیر کے بے مثال قدرتی حسن و جمال کے مناظر سے لطف اندوز ہوگئے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال گذشتہ کے دوران ساڑھے چھ لاکھ غیر مقامی سیاحوں نے کشمیر کی سیر کی۔سال میں ماہ نومبر نے سب سے زیادہ تعداد میں غیر مقامی سیاحوں کی میزبانی کی۔ اس ماہ کے دوران ایک لاکھ 27 ہزار سیاح یہاں آئے جن میں 155 غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے ۔محکمہ سیاحت کشمیر کے ناظم ڈاکٹر جی این یتو نے کو بتایا کہ کشمیر میں سال2020 کے مقابلے میں سال2021 کا سیاحتی سیزن شاندار رہا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سال 2017، 2018 اور سال2019 کے ابتدائی مہینوں کے دوران بھی سیاحتی سیزن بہت ہی اچھا تھا لیکن اس کے بعد پہلے نامساعد حالات اور پھر کورونا کے پھیلاؤ سے یہ شعبہ ٹھپ ہوگیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کشمیر میں س

چارجز میں اضافہATM

 سری نگر//ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے حکم کے بعد تمام بینکوں میں آٹومیٹڈ ٹیلر مشینیں (اے ٹی ایم) ہفتہ سے فی ٹرانزیکشن سروس چارجز میں اضافہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور صارفین کو نقد کے ساتھ ساتھ مفت ٹرانزیکشن کی اجازت سے زیادہ 1 روپے ادا کرنا ہوں گے۔  

جے کے بینک کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر

 نئی دہلی//جموں و کشمیر بینک نے منگل کو کہا کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بلدیو پرکاش کو3 سال کے لیے ایم ڈی اور سی ای او مقرر کیا ہے۔جے اینڈ کے بینک بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 28 دسمبر کو ہونے والی میٹنگ میں بلدیو پرکاش کو 3سال کی مدت کے لیے بینک کا منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہے۔بینک نے کہا کہ ان کی تقرری ان کے چارج لینے کی اصل تاریخ سے موثر ہوگی۔بورڈ نے آر کے چھبر کو بینک کے بورڈ میں ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر بھی مقرر کیا ہے جو بلدیو پرکاش کے بینک کے ایم ڈی اور سی ای او کے طور پر چارج لینے کی تاریخ سے لاگو ہوگا۔اس سال اکتوبر میں، آر بی آئی نے جے اینڈ کے بینک کے اگلے ایم ڈی اور سی ای او کے طور پر پرکاش کی تقرری کو منظوری دی تھی۔ پرکاش کو ایس بی آئی میں چھوٹے اور بڑے سائز کی شاخوں میں مختلف کرداروں میں بینکنگ میں 30 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ وہ 1991 میں S

کشمیر بھر میں سردی کی لہر جاری، سری نگر میں منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ

سری نگر// کشمیر میں درجہ حرارت لگاتا کم ہوتا جا رہا ہے، جمعرات کو پوری وادی میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔   عہدیداروں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے گلمرگ سیاحتی مقام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔   ان کا کہنا تھا کہ یہ گلمرگ وادی میں ریکارڈ کی گئی سرد ترین جگہ ہے۔   حکام نے بتایا کہ سری نگر میں بدھ کی رات کو منفی 2.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو منگل کی رات کے منفی 0.4 ڈگری سے ایک ڈگری سے زیادہ کم ہے۔   پہلگام، جو سالانہ امرناتھ یاترا کے بیس کیمپ کے طور پر کام کرتا ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔   شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں پارہ منفی 2.4 ڈگری سیلسیس پر رہا۔   قاضی گنڈ، وادی کے گیٹ وے ٹاو¿ن میں کم سے کم درجہ حرارت من

کاروبارکوباضابطہ بنانے میں آسانی | جموں کشمیرمیں آن لائنURLماڈیول کی نقاب کشائی

جموں//ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھارد واج نے آج یو آر ایل کے باقاعدہ آغاز سے رئٹیل ، ہول سیل او رمینو فیکچرنگ ڈرگ لائسنس دینے کے لئے آن لائن ماڈیول کی نقاب کشائی کی۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے کہا کہ اِس ڈیجیٹل نظام کے آغاز سے جموں وکشمیر ملک کا پہلا یوٹی بن گیا ہے جس نے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کی کوشش میں تمام قسم کی ریگولیٹری کلیئرنسز کے لئے اِس ماڈیول کو اَپنا یا ہے۔ملک کی نیشنل ڈرگ اَتھارٹی یعنی سینٹرل ڈرگ سٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن ( سی ڈی ایس سی او ) نئی دہلی نے سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈ وانسڈ کمپیوٹنگ ( سی ڈی اے سی ) نوئیڈا کے ساتھ مل کر’’ آن لائن نیشنل ڈرگ لائسنسنگ سسٹم( او این ڈی ایل ایس )‘‘ کے بینر کے تحت ایک پین اِنڈیا پورٹل ڈیزائن تیار کیا ہے۔تمام رِیاستیں اور یوٹیز ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ ، 1940 کے مد IV کی دفعات کے تحت مینو ف

سونہ مرگ میں جے کے بینک کی شاخ اور اے ٹی ایم بند | ہوٹل مالکان،دکانداروں،عام لوگوں اور سیاحوں کو مشکلات

کنگن//موسم سرما میں سونہ مرگ سیاحوں کیلئے کھلارکھنے کے حکومت کے فیصلے کے باجود جموں کشمیربینک نے یہاں نہ صرف اپنی شاخ بلکہ اے ٹی ایم کو بھی بندکردیا ہے۔ہوٹل مالکان اورسیاحت کے شعبے سے جڑے متعلقین کاکہنا ہے کہ جموں کشمیر بینک کے ایک ماہ قبل ہی سونہ مرگ میں بینک کی شاخ اور اے ٹی ایم بند کرنے سے دکانداروں،عام لوگوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے۔ہوٹل ولیج واک کے مالک شہزادرسول نے بتایا کہ سونہ مرگ میں قائم جموں کشمیر بنک کے ساتھ ساتھ اے ٹی ایم کو بھی بند کردیا گیا ، جس کی وجہ سے سیاحوں ،ہوٹل مالکان اور عام لوگوں کو22کلو میٹر دور گنڈ جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ امسال انتظامیہ نے موسم سرما کے دوران سونہ مرگ کو بحال رکھنے کے لئے تمام محکموں کو صوبائی کمشنر نے ہدایت جاری کی ہے لیکن جموں کشمیر بنک نے ایک ماہ قبل ہی اپنا بسترہ گول کیا ۔ انہوں نے صوبائی کمشنر کشمیر سے اس سلسل

کشمیر ہاٹ میں دستکاری کی10روزہ نمائش اور فروخت | ٹیکسٹائیل کی وزیر مملکت درشنا وکرم نے افتتاح کیا

سرینگر //ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا وکرم جاردوش نے کشمیر ہاٹ میں کشمیری دستکاری مصنوعات کی 10 روزہ نمائش اور فروخت کا افتتاح کیا ۔ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر وزیر اعظم نریندر مودی کے دل کے بہت قریب ہے اور پہلے دن سے ہی ان کی حکومت کی ترجیح رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کشمیر کے دستکاری اور فنون کو عالمی سطح پر فروغ دینے اور اس کی مارکیٹنگ کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 روزہ میلہ کاریگروں کو عوام کے سامنے اپنے دستکاری اور مصنوعات کی نمائش کا موقع فراہم کرے گا خاص طور پر سیاح جو اس طرح کے روائتی دستکاریوں کی طرف راغب ہوتے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف اسٹالز کا معائینہ کیا جن میں کشمیری دستکاری جیسے سوزنی ، پیپر ماشی ، اری ، اوڈ نقش و نگار ، شال کڑھائی وغیرہ کی نمائش کی گ

سٹیٹ بینک آف انڈیا کے مجموعی منافع میں 69فیصد کا اضافہ

نئی دہلی// ملک کے سب سے بڑے کمرشیل بینک؛ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 8889.84 کروڑ روپے کا مجموعی منافع ہوا ہے ، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے 5245.88 کروڑ روپے کے مقابلے 69 فیصد زیادہ ہے ۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مالیاتی گوشواروں کے مطابق منافع میں یہ اضافہ اس سہ ماہی میں جوکھم بھرے قرضوں کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے ۔ ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں تنہامنافع 7627کروڑ روپے رہا جو ستمبر 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے 4574کروڑ روپے کے مقابلے 66.73فیصد زیادہ ہے ۔ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں بینک کی سود کی آمدنی 73029.13 کروڑ روپے رہی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 70043.05 کروڑ روپے تھی۔  

زعفران کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ، کسان خوشی سے پھولے نہیں سماتے

سری نگر// وادی کشمیر میں امسال زعفران کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ درج ہونے سے اس کاشت سے وابستہ کسانوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امسال وقت وقت پر ہونے والی بارشوں سے ہماری فصل اچھی رہی جس سے ماضی میں ہوئے نقصان کی تلافی ہوگئی۔جموں وکشمیر سیفران گرورس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالمجید وانی نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال کشمیر میںوقت وقت پر بارشیں ہوئیں جس سے  زعفران کی پیداوار میں 50 فیصد اضافہ درج ہوا ہے جس سے کسان بہت خوش ہیں۔انہوںنے کہا کہ ’کئی کسانوں نے اپنی کھیتوں میں زعفران کی فصل اگانے کو ترک کر دیا تھا کیونکہ پچھلے کئی برسوں کے دوران وقت وقت پر بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی نقصان ہوا تھا لیکن امسال اچھی پیداوار ہونے سے وہ دوبارہ زعفران کاشت کرنے والے ہیں‘۔عبدالمجید وانی نے کہا کہ زعفران کی خریداری کیلئے آن لائن آرڈر

انکم ٹیکس چھاپے میں 1.95کروڑ نقد ی ضبط

نئی دہلی/یو این آئی// محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے کئی ریاستوں میں واقع دو گروپوں پر کی گئی  چھاپہ ماری میں 1.95 کروڑ روپے  نقد اور 65لاکھ روپے کے زیورات ضبط کیے گئے ہیں۔محکمہ نے بتایا کہ 12 اکتوبر کو تلاشی اور ضبطی کی کارروائی شروع کی تھی۔ پہلا معاملہ  ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور مہم انتظامیہ سے جڑا ہوا ہے جس میں بنگلور ، سورت ، چنڈی گڑھ اور موہالی میں واقع سات احاطوں میں تلاشی مہم چلائی گئی ہے۔ پائے گئے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گروپ انٹری آپریٹر کا استعمال کرتے ہوئے رہائش کے اندراجات حاصل کرنے سے منسلک ہے۔ انٹری آپریٹر نے حوالہ آپریٹرز کے ذریعے گروپ کی نقد رقم اور بے حساب آمدنی کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔آمدنی کے اخراجات اور کم رپورٹنگ کو بھی دیکھا گیا ہے۔ یہ گروپ بے حساب نقد ادائیگیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ڈائریکٹرز کے ذاتی اخ

ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری | دہلی میں پٹرول 106روپے فی لیٹر کے قریب

نئی دہلی//پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ تیل کمپنیوں نے اتوار کے روز ایندھن قیمتوں میں 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت اپنی بلند ترین سطح 105.84 روپے فی لیٹر جبکہ ممبئی میں 111.77 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔ ممبئی میں ڈیزل کے دام 102.52 روپے فی لیٹر جبکہ دہلی میں اس کی قیمت 94.57 روپے فی لیٹر ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 پیسے فی لیٹر کے اضافہ کا یہ لگاتار چوتھا دن ہے۔ 12 اور 13 اکتوبر کو شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔ ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ 23 دنوں میں 19 مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے، جس سے دہلی میں اس دوران اس کی قیمت 5.95روپے فی لیٹر بڑھ گئی ہے۔ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں میں ایندھن اب 100 روپے فی لیٹر سے زیادہ کے داموں پر دستیاب ہے۔دریں اثنا، مرکزی رہائش و شہری ترقی اور پٹرولیم و قدرتی

تازہ ترین