تازہ ترین

فلپ کارٹ ہینڈی کرافٹس کارپوریشن کے ساتھ اشتراک

 سرینگر //بھارت کے مقامی ای کامرس بازار فلپ کارٹ  نے مقامی فن، دستکاری اور ہینڈلوم شعبوں کو فروغ دینے کی غرض سے مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کی انتظامیہ کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرکے ان تمام شعبوں کو ای کامرس کے زمرے میں شامل کرلیا ہے۔ جے اینڈ کے ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر حشمت علی یتو اور فلپ کارٹ گروپ کے چیف کارپوریٹ افیئرس آفیسر رجنیش کمار نے ایک ورچیول تقریب کے دوران مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔تقریب میں جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا، ان کے مشیر کے کے شرما،چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم(آئی اے ایس) اور کمشنرسیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس منوج کمار دویویدی(آئی اے ایس) بھی موجود تھے۔اس ورچیول تقریب میں جموں کشمیر کے کاریگروں اور نور بافوں نے بھی حصہ لیا جو اس اقدام کے تحت ای کامرس سے مستفید ہونے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ فلپ کارٹ

کشمیر میں دودھ کی یومیہ پیداوار40لاکھ لیٹر

 سرینگر// جموںوکشمیر اَنٹرپورینیور شپ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ( جے کے اِی ڈی آئی) نے فیڈ ریشن آف انڈیا چیمبرس آف کامرس انڈسٹریزکے اشتراک سے جموںوکشمیریوٹی میں ڈیری فارمنگ شعبے کے فروغ دینے سے متعلق ایک روزہ طویل ویب نار کا اِنعقاد کیا۔ ویب نار کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرمانے کی ۔ مشیر نے ڈیری اَنٹرپرینیور شپ کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں کو آگے آنے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر پیداوار میں اِضافہ کرنے کے لئے کہا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں ڈیری اَنٹرپرینیورشپ کے ہر پہلو پر غور کرنا چاہیئے کیوں کہ اِس شعبے میں ابھی بھی کچھ ایسے مارکیٹ ہیں جنہیں بروئے کار نہیں لایا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بکری کے دودھ اور اس سے بنی مصنوعات کی کافی مانگ ہے اور ہمیں ایسے شعبوں کا بغور مطالعہ کرنا چاہیئے تاکہ نوجوان اَنٹر پرینیور اس کی صلاحیت بروئے کار لاسکے۔ مشیرنے مختلف سرکاری ا