میوہ جات کی معیشت سے وابستہ حلقے

 سرینگر //محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ کی سربراہی میں ایک میٹنگ ڈائریکٹوریٹ آفس سرینگر میں منعقد ہوئی جس میں نفیڈ کے ایڈیشنل منیجنگ ڈائریکٹر ایس کے سنگھ کے علاوہ سی اے اسٹور اونرز ایسوسی ایشن، فروٹ گرورس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے علاوہ محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کے دوران اعجاز بٹ نے محکمہ کی جانب سے کئے جا رہے اقدامات کے بارے میں میٹنگ کو آگاہ کیا ۔انہوںنے آتما نربر سکیم II کے رہنما خطوط میں ترمیم کرنے پر وزیر اعظم اور یو ٹی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سیب کے کاشتکاروں کو سبسیڈی سے کافی فائدہ پہنچے گا ۔ ایس کے سنگھ نے میٹنگ میں خطاب کے دوران جموں و کشمیر میں نافذ عمل آپریشن ‘‘ٹاپ ٹو ٹوٹل’’ متعارف کرایا ، جس کے تحت رجسٹریشن کے عمل سے لے کر پھلوں کی خریدو فروخت اور اس کے ذخیرہ کرنے کے بارے میں کاشتک

جموں و کشمیر بینک اور اشوک لی لینڈ کے درمیان آپسی معاہدہ

۔4برسوں کیلئے 10لاکھ روپے کا ڈرایئور ٹرم انشورنس بھی فراہم ہوگا   سرینگر//جموں و کشمیر بینک نے کمرشل گاڑیاں بنانے والی ملک کی دوسری بڑی کمپنی اشوک لی لینڈ کے ساتھ ایک آپسی معاہدہ طے کیا ۔ جے کے بینک کیلئے اس معاہدے کا مقصد اپنے گاہکوں کو تجارتی گاڑیوں کی خرید میں آسائش اور کمپنی کی طرف سے مختلف اضافی فائدوں کو اپنے گاہکوں تک پہنچانا ہے۔ آپسی معاہدے پر بینک کی طرف سے وائس پریذیڈنٹ منظور حسین نے دستخط کئے جبکہ اشوک لی لینڈ کی طرف سے انکے رِٹیل فائنانس ہیڈ سویندو مویترا نے دستخط کئے۔ اس موقعہ پر بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ ارون گنڈوترا ، لی لینڈ کے ہیڈ سیلز فائنانس ڈی ایس مدھو سودن، سیلز منیجر عمر میر اور بینک کے دیگر افسراں موجود تھے۔ اس موقعہ پر بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ نے کہا کہ اشوک لی لینڈملک کی سر کردہ کمپنی ہے اور اسکے ساتھ معاہدہ کرنا جموں و کشمیر بینک اور اسکے گا

قصابوں اور کوٹھداروں کااحتجاج

سرینگر// صوبائی حکومت کی جانب سے گوشت کی قیمت طے کرنے کے بعد قصابوں اور انتظامیہ کے درمیان مخمصہ جاری رہنے کے بیچ بدھ کو سرینگر میں قصابوں اور کوٹھداروں نے احتجاج کرتے ہوئے  حکومت سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ انہیں سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور نہ کیا جائے۔ صوبائی حکام کی جانب سے ایک ماہ قبل وادی میں گوشت کی پرچون فی کلو کی قیمت480جبکہ تھوک قیمت450روپے مقرر کی گئی،جس کے بعد ہی مٹن ڈیلروں اور حکام کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوا۔ بدھ کو سرینگر میں سرکار کی جانب طے کی گئی قیمتوں کے خلاف قصابوں اور ہول سیل مٹن ڈیلروں نے احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڑ بھی اٹھا رکھے تھے،جن پر اپنے مطالبات کو درج کیا تھا۔ مظاہرین نے ایک بار پھر سرکار کی جانب سے طے کی گئی قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے جو نرخ نامہ مقرر کیا ہے وہ یک طرفہ ہے اور ا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

نئی دہلی// آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کے روز پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ آج دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 23 پیسے فی لیٹرکے اضافہ سے دونوں ایندھن کی قیمتیں بالترتیب 82.49 روپے اور72.65 روپے ہوگئیں۔ ممبئی میں پٹرول 14 پیسے کے اضافے سے 89.16 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 25 پیسے اضافے کے ساتھ 79.22 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے کے اضافے سے 84.02 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23 پیسے کے اضافے کے بعد 76.22 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں بھی پٹرول ڈیزل کے داموں میں اضافہ کیا گیاہے جہاں پٹرول کی قیمت 13 پیسے کے اضافے سے 85.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 22 پیسے کے اضافے سے 78.06 روپے فی لیٹر ہوگئی۔  

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

نئی دہلی // آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کے روز مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ بالترتیب 82 اور 72 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔ ڈیزل کی قیمت میں آج 26 سے 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت 21 پیسے سے 24 پیسے بڑھے ہیں۔ 27 نومبر کو ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل 22 سے 26 پیسے اور پٹرول 17 سے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچ دن تک اضافے کے بعد 25 نومبر کو دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 82.13 روپے جبکہ ڈیزل 72.13 روپے ، ممبئی میں پٹرول 88.81 روپے اور ڈیزل 78.66 روپے،کولکتہ میں پٹرول 83.67 روپے اور ڈیزل 75.70 روپے اور چنئی میں پٹرول 85.12 روپے فی لیٹرجبکہ ڈیزل 77.56 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔  

۔’11دسمبر تک مواصلاتی سہولیات عارضی طورمعطل رہینگی‘

سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر میں11دسمبر تک مواصلاتی سہولیات میں عارضی معطلی کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔پرنسپل سیکریٹری محکمہ داخلہ شالین کابرا کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل کے الیکشن اور پنچوں و سرپنچوں کے ضمنی انتخابات کے نتیجے میں جموں کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہے،اور دوسری جانب سے سرحد پار سے انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی کوششوں اور سلامتی ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو اس بات کے خدشات ہے کہ پاکستان عوامی افراتفری کی کوششوں میں اضافہ کے علاوہ جنگجوئوں کی صفوں میں نوجوانوں کی بھرتی،دراندازی کی کوششیں ہونگی،جس کا براہ راست تیز رفتار انٹرنیت کے ساتھ ہے۔شالین کابرا کا کہنا ہے کہ جنگجویانہ سرگرمیاں بھی جاری ہیںاور بن ٹول پلازہ اور ایچ ایم ٹی پارمپورہ کے حملے اس با

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی// آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کے روز ایک دن کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل 20 سے 22 پیسے اور پٹرول 11 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچ دن تک اضافے کے بعد بدھ کے روز دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں۔ ان پانچ دنوں میں ڈیزل 95 اور پٹرول 53 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ 20 نومبر کو 48 دن تک مستحکم رہنے کے بعد پہلی بار دونوں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ دہلی میں پٹرول 11 پیسے اور ڈیزل 21 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول 81.70 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 71.62 روپے فی لیٹر ، ممبئی میں پٹرول 88.40 روپے اور ڈیزل 78.12 روپے ، کولکتہ میں پٹرول 83.26 روپے اور ڈیزل 75.19 روپے جبکہ چنئی میں پٹرول 84.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.08 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے

تولہ مولہ گاندربل میں ’جیو‘ کی سروس ناقص صارفین پریشان

گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں مواصلاتی کمپنی ’جیو‘ کی ناقص کارکردگی کے باعث صارفین گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔کئی صارفین نے بتایا کہ تولہ مولہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جیو کی ناقص کارکردگی کے سبب ہزاروں صارفین مشکلات سے دوچار  ہیں۔نیو کالونی تولہ مولہ کے میر نوید مشتاق نے کہا کہ جیو کی سروس کی بدولت وہ دیگر علاقوں اور دنیا سے رابطہ نہیں کرپارہے ہیں جبکہ جیو انٹرنیٹ سروس کی وجہ سے بھی وہ ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی بار مواصلاتی کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ بہتر نظام فراہم کیا جائے لیکن انہوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ اب صارفین تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق جیو کمپنی کے سم کارڈ سرنڈر کرنے پر مجبور ہیں ۔  

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھراضافہ

نئی دہلی // اتوار کے روز مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔جمعہ کے روز ، دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 48 دن کے بعد پہلی بار اضافہ کیا گیا تھا۔سرکاری شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق ، آج ملک کے چار بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمتوں میں 18 سے 20 پیسے اور پیٹرول میں آٹھ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔ دہلی میںڈیزل 19 پیسے مہنگا ہے اور  پٹرول 08 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوا ہے ۔گھریلو مارکیٹ میں ، ڈیزل کی قیمت میں آخری ترمیم 2 اکتوبر کو ہوئی تھی ، جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 58 دن سے مستحکم تھی۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق ، دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 81.46 روپے ہے جبکہ ڈیزل 71.07 روپے فی لیٹر ہے ۔ تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 88.16 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.54 روپے فی لیٹر تک پ

جموں کشمیر بینک کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ

سرینگر//جموں کشمیر بینک کے حصص کی قیمتوں میں سنیچروار کو20فیصد کے قریب اضافہ دیکھنے کوملا۔ممبئی استاک ایکسچینج میں جموں کشمیر بینک کے حصص کے قیمت20.52 روپے تھی جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں اس کی قیمت20.50روپے رہی۔دونوں اسٹاک ایکسچینجوں میں بینک کے حصص کل17.10روپے پربند ہوئے جبکہ سنیچروار کودونوں جگہوں پریہ18.20روپے پر کھلے۔سنیچروار شام کوممبئی اسٹاک ایکسچینج میں ان میں20فیصد اضافہ ہوااور یہ20.50روپے پربند ہوئے۔کے این ایس کے مطابق دن بھر بینک کے حصص کی تجارت میں بھی اضافہ ہوااوردن بھر 2.50کروڑ حصصوں کا لین دین ہوا۔  

سیاحتی سٹیک ہولڈروں کا وفد سیکرٹری سیاحت سے ملاقی | صنعتِ سیاحت کو درپیش مسائل پر تبادلۂ خیال

سرینگر//سیکرٹری سیاحت ، ثقافت اور امورِ کھیل کود سرمد حفیظ نے کہا کہ محکمہ سیاحت کے ذیلی سٹیک ہولڈروں کے مسائل کے ازالے کیلئے تمام اَقدامات کررہا ہے ،حالانکہ جموں و کشمیر میں سیاحت کے شعبے کو کھولنے کے بعد سے ہی مختلف پروموشنل سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔یہاں سیکرٹری سیاحت نے سیاحتی سٹیک ہولڈروں کے مختلف وفود سے ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال کرنے کے دوران سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ محکمہ ان کو درپیش مشکلات سے باخبرہے اور اس کو کم کرنے کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں کی جارہی ہیں۔سرمد حفیظ نے کہا کہ محکمہ نے سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں مختلف پروگراموں کا آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آنے والے مہینوں میں اس طرح کی بہت سی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ہاؤس بوٹوں کو مقامی ورثے کا آئینہ قرار دیتے ہوئے سیکرٹری سیاحت نے یونٹ ہولڈروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی اکائیوں کے ورثہ کو برقرار رکھی

سڑک وبجلی پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں | چیف سیکرٹری کا مختلف پروجیکٹوں پر جاری کام کی پیش رفت کاجائزہ

جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کی شعبہ وار عمل آوری کیلئے میٹنگ طلب کی۔دوران میٹنگ سڑک بنیادی ڈھانچہ ، بجلی اور قابل تجدید توانائی شعبوں کی توسیع کیلئے اہم پروجیکٹوںپر جاری جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ صحت ، تعلیم ، سیاحت ، باغبانی ،کھیل کود ، صحت عامہ ، آبپاشی ، فلڈکنٹرول ، مکانات و شہری ترقی شعبوںکے تحت زیر عمل پروجیکٹوں اور مائیگرنٹوں اور بے گھر ہوئے افراد کیلئے امداد و باز آباد کاری اور ترقیاتی پروجیکٹ کا بھی میٹنگ میں جائزہ لیاگیا۔چیف سیکرٹری نے انتظامی سیکرٹریوں کو پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کی باقاعدہ جائزہ لینے کی ہدایت دی ۔ اس ضمن میں درپیش رُکاوٹوں کو دور کرکے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت دی۔سڑک شعبہ کے تحت چیف سیکرٹری نے سرینگر شہروں میں رِنگ روڈ پروجیکٹوں ، زوجیلہ ٹنل ، کرگل سے زانسکار سڑک ، سرینگر سے شوپیان قاضی گنڈ سڑک ، جموں

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی// پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمپنیوں نے جمعہ کے روز 48  دن کے بعد اضافہ کیا۔ عوامی زمرے کی تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آیل کے مطابق چار بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت میں 22 سے 25 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 17 سے 20 پیسے  فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔ دہلی میں ڈیزل 22 پیسے اور پٹرول 17 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے ۔ امریکہ میں گذشتہ ہفتے تیل کے ذخائر میں اضافہ اور اوپیک اراکین کے پیدوار بڑھانے پر اتفاق رائے کرنے سے حالانکہ خام تیل کی قیمت میں عالمی بازار میں نرمی تھی۔ گھریلو بازار میں ڈیزل کی قیمت میں آخری بار تخفیف دو اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 58 دن سے مستحکم تھی۔پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو سات سے آٹھ پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی۔تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آیل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.23 روپے جبکہ ڈیزل

فضائی نقل و حمل کیلئے دی جانے والی سبسڈی

سرینگر//فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز نے کہا کہ معیشت میں بہتری کے مرکزی وزیر خزانہ کے دعوے کی کشمیر کی معیشت کے حوالے سے  کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ اس میں ایسی کوئی ٹھوس بات نہیں ہے جس سے جموں و کشمیر کی معیشت کو تقویت مل سکے۔ایک بیان میں ایف سی آئی کے سکریٹری جنرل اویس قادر جامعی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے منتخب کردہ پھلوں اور سبزیوں کی نقل و حمل پر دی جانے والی 50فیصد سبسڈی کی کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ ہوائی ٹرانسپورٹ کی لاگت اتنی زیادہ ہے کہ ا گر اس کا استعمال بھی کیا جائے تو پھر بھی پھل اور سبزیاں مہنگی ہی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائی ٹرانسپورٹ میں سبسڈی کے بجائے حکومت کو جموں و کشمیر سے برآمد ہونے والے تمام میوہ جات کو سڑک کے ذریعے نقل و حمل کی سبسڈی فراہم کرنی چاہئے تھی کیونکہ وہ سڑک کے ذریعہ ہی دیگر ریاستوں میں پہنچتی ہیں۔ اویس قادر جامعی نے کہا کہ اگرچہ حکومت پہلے ہی ک

کولگام میں لوگ بی ایس این ایل سے نالاں

سرینگر//کولگام میں بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ(بی ایس این ایل) دفتر میں بلوں کی ادائیگی کیلئے کائونٹر نہ ہونے کی وجہ سے ضلع بھر کے صارفین کو  مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ صارفین کو بلوں کی ادائیگی کیلئے اننت ناگ یا دوسرے اضلاع میں قائم بی ایس این ایل دفاتر کارخ کر نا پڑرہا ہے۔اس میں ایک اور اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ بریگام اور یاری پورہ نامی دیہات میں برسوں قبل قائم کئے گئے ٹاور عرصۂ دراز سے بیکار پڑے ہیں لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر یہ ٹاورقابل استعمال نہیں بنائے جارہے ہیںجس کے باعث ضلع بھر کے صارفین کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ اگرچہ ان مسائل کو حل کرانے کی خاطر ضلع بھر کے صارفین اور دیگر لوگوں نے کئی بار بی ایس این ایل کے چیف جنرل منیجر اور ڈپٹی جنرل منیجرکو آگاہ کیا گیا لیکن یقین دہانیوں کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔سی این ایس  

مزید خبرں

لیفٹنٹ گورنر سے سکمز ڈائریکٹر ملاقی | کورونا کی روکتھام کے بارے جانکاری دی  سری نگر//ڈائریکٹر سکمز اے جی آہنگر نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی ۔دورانِ ملاقات لیفٹیننٹ گورنر نے ڈائریکٹر سکمز سے اِدارے کے کام کاج اور مریضوںکو فراہم کی جارہی صحت سہولیات کے بارے میںجانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے سکمز میں کووِڈ۔19 کی روکتھام سے متعلق تازہ ترین تفصیلات بھی طلب کیں۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر سکمز نے لیفٹننٹ گورنر کو اِدارے کے کام کاج اور وہاں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے سکمز میں کووِڈ۔ 19کے بارے میں کئے جارہے اِقدامات کے بارے میں تفصیلات دیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ڈائریکٹر سکمز کو اِدارے میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات دستیابی رکھنے کی ہدایت دی۔         وادی میں بجلی کا بدترین بحران: ساگر | حکومت سپلائی پوزیشن بہتر

گول میں غذائی اجناس ذخیرہ کرنے کا مطالبہ

گول//پورے جموں وکشمیرکے ساتھ ساتھ ضلع رام بن کی پہاڑیوں پربھی برف باری ہوئی اورمیدانی علاقوںمیں بارشوںکاسلسلہ جاری ہے۔گول سب ڈویژن کی پہاڑیوں پرگزشتہ روز سے ہلکی ہلکی برف باری کاسلسلہ جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بعددوپہربارشوں کاسلسلہ شروع ہوا۔ موسم کے بدلتے ہی لوگوں نے گرم ملبوسات کی خریداری کے ساتھ ساتھ بالن کوذخیرہ کرنے کاکا م شروع کردیاہے۔ سردی کی لہرمیں اضافہ کے ساتھ ہی بازار کی رونقیں بھی ماند پڑ گئیں اور بارش کا دن لوگوں نے گھروں کے اندر ہی گزارا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ برف باری سے قبل غذائی اجناس کاذخیرہ کیاجائے تاکہ شاہراہیں مسدود ہونے کی صورت میں کسی قسم کی پریشانی سے دوچار نہ ہونا پڑے۔انہوں نے انتظامیہ سے مزیدمطالبہ کیاکہ گول میں سڑکوںسے برف اٹھانے کے لئے سنوکٹرمشین فراہم کی جائے جس کی اشدضرورت ہے تاکہ گول برف باری کی صورت میں باقی علاقوں سے سڑک رابطہ سے

ایچ ڈی ایف سی بینک کی ایک اور پہل متعارف | ’اسمارٹ ہب مرچنٹ سالیوشن ‘کے تیسرے مرحلے کی شروعات

سرینگر//ایچ ڈی ایف سی بینک نے ہندوستان کے تاجروں کے لئے سب سے پہلے جامع بینکاری اور ادائیگی حل’’ اسمارٹ ہب مرچنٹ سلوشنز 3‘‘ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس نوعیت کا یہ پہلا حل تاجروں اور خود روزگار پیشہ ور افراد کو فوری طور پر ایک موجودہ کھاتہ کھولنے اور اسٹور ، آن لائن ، اور چلتے پھرتے ادائیگیوں کو تسلیم کرنے کی سمت میں ایک تاریخی پہل ہے۔جامع کاروباری حل آئندہ 3 برسوں میں بینک کو 2کروڑ سے زائد چھوٹے اور درمیانے تاجروں تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنائے گا اور میٹرو ، نیم شہری اور دیہی ہندوستان میں اگلے 3 برسوں میں پیشہ ورانہ خدمات جیسی ڈاکٹروں ، ادویات دکانوں ، سیلونوں اور لانڈری کی خدمات فراہم کرنے والوں تک اس کی رسائی ہوگی۔ کاروباری حل کی شروعات ممبئی میں منعقدہ ایک ورچوئل تقریب میں ملکی سربراہ برائے، ادائیگیاں ، صارف خزانہ ، مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل بینکنگ ، ایچ ڈی

وادی کی معیشت کی بحالی

سرینگر//بلال فرقانی//بی جے پی نے سرینگر سے گجرات تک’’ سفر عزم کشمیر‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  تباہ شدہ معیشت بالخصوص سیاحت کی بحالی کیلئے جامع پیکیج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایوان صحافت کشمیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے امور سیاست کے انچارج اشونی چرنگو نے جموں و کشمیر میں نئے زمینی قوانین کو متعارف کرنے کا خیرم مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جموں و کشمیر کا باقی ہندوستان کے ساتھ مکمل انضمام ہوا۔انہوںنے کہا کہ یاترا جموں سے دیوالی کے بعد دوبارہ شروع  کی جائے گی اور اس میں معاشرے کے تمام طبقات شامل ہوں گے۔چرنگو نے کہا دفعہ370اور35اے کے منسوخ ہونے کے بعد جموں و کشمیر میں نئے اراضی کے قوانین کے متعارف ہونے کے بعد انضمام کا عمل مکمل ہوچکا ہے ، لہذا اب جموں کشمیر کے نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے۔ا

متحدہ مجلس علماء کا میرواعظ کی رہائی پرزور

سرینگر//متحدہ مجلس علماء نے مجلس کے صدراورمیرواعظ کشمیرمولونامحمد عمرفاروق کی مسلسل نظربندی پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان کے مطابق دارالعلوم رحیمہ کے بانی ومہتمم مولانارحمت اللہ میرقاسمی کی صدارت میں منعقدہ مجلس کے ایک اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ میرواعظ کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے تاکہ موصوف اپنے بزرگوں اوراسلاف کے طرزعمل پردینی،ملی،سماجی اوراصلاحی سرگرمیاں انجام دے سکیں۔اجلاس میں عالمی سطح پراسلام اور قران کریم جیسی آفاقی کتاب کیخلاف بڑھتے ہوئے رجحانات پر بھی گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے واضح کیاگیاکہ اسلام نہ صرف دین انسانیت اوردین رحمت ہے بلکہ یہ امن وسلامتی اورمذہبی رواداری کاسب سے بڑاداعی اورحامی مذہب ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ دین اسلام پوری انسانیت کوایک اکائی اور وحدت تصور کرتاہے لہذااس حوالے سے علماء مشائخ اور نوجوانوں کواسوئہ رسول ؐ

تازہ ترین