تازہ ترین

پلوامہ میںجے کے بینک کے پانچ نئے اے ٹی ایم نصب | لوگوں کی امیدوں پر کھرا اُترنا ہماری کامیابی کا راز : چیئرمین

سرینگر// اپنے گاہکوں کی آسائش جموں و کشمیر بینک کے نصب العین میں شامل ہے اور اسی کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے بینک نے منگل کو پلوامہ زون میں پانچ نئے اے ٹی ایم چالو کئے تاکہ گاہکوں کو راحت و آسائش کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت بینکنگ خدمات میسر رہ سکیں۔ ان پانچ  اے ٹی ایمز کو ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر (آئی اے ایس) کے ہمراہ بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر نے  مشترکہ طور کیا جن سے پلوامہ زون میں ایسی مشینوں کی تعداد102تک پہنچ گئی ہے۔ بینک کے یہ نئے پانچ اے ٹی ایم ژاٹہ پورہ ، زنانہ ڈگری کالج پلوامہ اور نیو کورٹ کمپلکس میں چالو کئے گئے۔ بینک چیئرمین کے ہمراہ انکے سپیشل سیکریٹری کرن جیت سنگھ، زونل ہیڈ کشمیر ساؤتھ محمد شفیع سلرو، کلسٹر ہیڈ، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر، پرنسپل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد ابراہیم وانی، ڈگری کالج کے پرنسپل مشتاق احمد لون اور کئی دیگر بینک افسران ب

ریلائنس جیو نے لانچ کئے ‘جیو پوسٹ پیڈ پلس’ پلان

نئی دہلی// مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے پوسٹ پیڈ صارفین کے لئے منگل کو کئی نئے پلان لانچ کئے ۔جیو کے یہ پانچ پلان 399 روپے ، 599 روپے ، 799 روپے ، 999 روپے اور 1499 روپے والے نئے پلان ہیں۔لامحدود وائس کالنگ اور ایس ایم ایس کے ساتھ صارفین کو جیو پوسٹ پیڈ پلس پلان میں نیٹ فلکس، امیزون، پرائم، ڈزنی، ہاٹ اسٹار کا مفٹ سبسکرپشن بھی ملے گا۔فیملی پلان اور ڈاٹا رول اوور کی سہولت بھی ان پلان میں موجود ہے ۔ یعنی اگر اب پلان کا ڈاٹا استعمال نہیں کرپاتے ہیں تو وہ اگلے مہینے میں جڑ جائے گا۔جیو پوسٹ پیڈ پلان بین الاقوامی سفر کرنے والے صارفین کے لئے کئی سہولتیں لے کر آیا ہے ۔ بین الاقوامی سفر پر صارفین کو ان فلائٹ کنیکٹی ویٹی ملے گی۔ اس طرح کی خدمات ملک میں پہلی مرتبہ پیش کی گئی ہے ۔امریکہ اور متحدہ عرب امارات میں اب فری انٹرنیشنل رومنگ ملے گی۔ دنیا میں کہی سے بھی ہندوستان میں کال اب ایک روپے فی منٹ

تازہ ترین