تازہ ترین

میوہ بردار گاڑیوں کو شاہراہ پر غیر ضروری طور روکنے کا معاملہ

سوپور// سرینگر جموں شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کو روکنے کے خلاف سوپور فروٹ منڈی کے تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے غیر ضروری طور پر مال بردار گاڑیوں کو روکنے سے انہیں کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،تاہم آئی جی ٹریفک نے ان الزامات کو مسترد کیا۔ سوپور فروٹ منڈی کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران میوہ تاجر مظاہرین نے کہا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر بیرون وادی جانی والی میوہ سے لدی گاڑیوں کو مسلسل روکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا’’ ان گاڑیوں کو روکنے کی وجہ سے گاڑیوں میں لدے پھل اور میوہ جات سڑ جاتے ہیں،جس کی وجہ سے انہیں کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘‘۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو وہ بیرون وادی میوہ اور سبزیاں بھیجنا بند کریں گے۔ فروٹ گرورس اینڈ ڈیلرس ایسو سی ایشن سوپورکے صدر فیاض احمد ملک نے کہا کہ میوہ