تازہ ترین

جی ایس ٹی کونسل کی 45ویں میٹنگ آج

نئی دہلی//مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی 45 ویں میٹنگ آج لکھنؤ میں ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق میٹنگ صبح 11 بجے شروع ہوگی۔ اس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہیں گے ۔ماہرین کے مطابق لکھنؤ میں منعقد ہونے والی یہ میٹنگ بہت اہم ہونے والی ہے کیونکہ اس میں کئی ایشوز کے ساتھ ساتھ جی ایس ٹی کی شرحوں کو منطقی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ پٹرول اور ڈیزل کو بھی اس کے دائرہ کار میں لانے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے ۔  

جموںوکشمیر میںفلمی سیاحت کا فروغ | ناظم سیاحت بالی ووڈ کے معروف پروڈکشن ہائوس سے ملاقی

ممبئی//ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو اور ڈائریکٹر سیاحت جموں ویو یکا نندا رائے جو مہاراشٹر کے تشہیری دورے پر ہیں ،نے بالی ووڈ کے معروف پروڈکشن ہائوسز اور فلم سازوں کے ساتھ تبادلہ خیال کا سلسلہ شروع کیا اور ان سے کہا کہ وہ جموں وکشمیر کے ساتھ اَپنے روابط کو مزید بحال کریں۔دورانِ تبادلہ خیال آنے والے اَفسران نے جموںوکشمیر میں فلمی سیاحت کے اِمکانات پر زور دیا اور بالی ووڈ کے ساتھ اِس جگہ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اَفسران نے معروف پروڈیوسروں اور فلم پروڈیوسروں کو مطلع کیا کہ حال ہی میں جے اینڈ کے اِنتظامیہ نے ایک فلم پالیسی کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد فلموں کی شوٹنگ کے لئے سنگل وِنڈو میکانزم فراہم کرنا ہے ۔ انہیں بتایا گیا کہ فلم پالیسی کے علاوہ یوٹی میں شوٹنگ کی حوصلہ اَفزائی کرنا ہے اور اِس سلسلے میں محکمہ سیاحت تمام کوآرڈی نیشن کرے گا۔ فلمی یونٹس جن کے ساتھ ڈاکٹر ا

وزیر صنعت و حرفت کی تجارتی انجمنوں سے بات چیت

سرینگر//مرکزی وزیر مملکت صنعت و حرفت سوم پرکاش نے ایس کے آئی سی سی میں جموں وکشمیر کے محکمہ صنعت و حرفت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ سوم پرکاش نے کہا کہ جموںوکشمیر میں صنعتی شعبے کے لئے وسیع اِمکانات ہیں اور موجودہ حکومت نے اس صلاحیت کو استعمال کرنے کے لئے کئی سکیمیں شروع کی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے جموںوکشمیر کی صنعتی ترقی کے لئے 28,400کروڑ روپے کی نئی مرکزی شعبے کی سکیم کا اعلان کیا ہے اور جموںوکشمیر یوٹی میں اِس شعبے کی مجموعی ترقی کے لئے ایک بہترین سکیم ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر میں صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے پُر عزم ہے جس کا مقصد جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پید اکرنا ہے۔وزیر نے نئی مرکزی سیکٹر سکیم کے مقاصد کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے پرائم منسٹرس ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( پی ایم ا