تازہ ترین

کورونا سے ملکی معیشت پر انتہائی منفی اثر پڑا :مودی

احمد آباد// وزیر اعظم نریندر مودی نے کل کہا کہ ہندوستان سمیت پوری دنیا کی معیشت پر آنچ ڈالنے والی کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی منفی اثر پڑا تاہم ملک کی معیشت جتنی ٹھہر گئی تھی اس سے کہیں زیادہ تیزی سے اب ٹریک پر لوٹ رہی ہے ۔اپنی آبائی ریاست گجرات کے احمد آباد میں ویشنو دیوی سرکل کے نزدیک وشو پاٹیدارسماج کی جانب سے سبھی برادری کے غریب طلبااور دیگر لوگوں کی مدد کے لئے 400کروڑروپے کی لاگت سے سات لاکھ اسکوائر فٹ سے بھی زائد رقبہ میں تعمیر کئے جا رہے سردار دھام بھون کے پہلے مرحلہ کی ای-رونمائی اور دوسرے مرحلہ کے ای-بھومی پوجن کے موقع مسٹر مودی نے یہ بات نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کہی۔  

تازہ ترین