تازہ ترین

انکم ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی میں 31 دسمبر تک توسیع

 نئی دہلی //انکم ٹیکس جمع کرنے والوں کیلئے ایک راحت کی خبر ہے۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے سال 2021-22 کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرکے 31 دسمبر 2021 تک کردی ہے۔ ایک بیان میں کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021 سے بڑھا کر 31 دسمبر 2021 کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف طرح کے آڈٹ رپورٹ داخل کرنے کی تاریخوں میں بھی توسیع کی گئی ہے۔عام طور پر ، انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہوتی ہے ، لیکن اس سال نئے پورٹل کو شروع کرنے کے دن ، 7 جون سے ، سے ہی اس میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ریٹرن داخل کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔   

محکمہ سیاحت کی کولکتہ تشہیری مہم اَختتام پذیر

سری نگر//محکمہ سیاحت نے مشہور وکٹوریہ پیلس میں منفرد ، رنگارنگ رَتھ سواری کا اہتمام کر کے کولکتہ میں اَپنی کامیاب تشہیری مہم اختتام پذیر کی۔پروموشن کے جدید طریقۂ نے مقامی لوگوں کو مسحور کیا اور مقامی میڈیا ، ٹریول ٹریڈ برادری بالخصوص ٹی اے اے بی ، ٹی اے اے آئی اور کولکتہ کے دیگر ٹریول باڈیز کی جانب سے زبردست ردعمل کا اِظہا ر کیا۔ رَتھوں کو جے اینڈ کے سیاحت کے بینروں اور محکمہ سیاحت کے اَفسران اور شراکت داروں نے سیاحوں کے پرومویشنل کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ایڈیشنل سیکرٹری نے سیاحت وسیم راجا کی قیادت میں اَفسران کی ٹیم نے وکٹوریہ پیلس کے باہر مقامی میڈیا کو دُرگا پوجا کی چھٹیوں سے قبل تشہیری مہم کے اِنعقاد کے مقصد سے آگاہ کیا اور جموںوکشمیر سیاحت کی پیش کردہ مصنوعات اور خدمات پر روشنی ڈالی۔دورانِ تبادلہ خیال جموںوکشمیر سیاحت کے اَفسران وسیم راجا اور امبیکا بالی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت کٹرا کی