تازہ ترین

جموں و کشمیر سب سے زیادہ آیوشمان کارڈ جاری کرنے والی 5ریاستوں اور یوٹیز میں شامل

سری نگر//نیشنل ہیلتھ اتھارٹی حکومت ہند کی طرف سے جاری  اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر پچھلے چھ مہینوں میں سب سے زیادہ آیوشمان کارڈ رکھنے والی سرفہرست پانچ ریاستوں /یو ٹیز میں شامل ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر نے پچھلے چھ مہینوں میں 19 لاکھ آیوشمان کارڈ تیار کئے ہیں ۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اے بی  پی ایم ۔جے اے وائی  ایس ای ایچ اے ٹی کا افتتاح 26 دسمبر 2020 کو وزیر اعظم نے کیا تھا ۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس کوریج ایک فلوٹر بنیاد پر فی خاندان 5 لاکھ روپے اے بی  پی ایم ۔ جے اے وائی  ایس ای ایچ اے ٹی  کے وہی فوائد ہیں جو اے بی ۔پی ایم جے اے وائی کے تحت دستیاب ہیں ۔ یہ اسکیم جموں و کشمیر کے تمام باشندوں بشمول حکومت جموں و کشمیر کے ملازمین /پینشنرز اور ان کے خاندانوں پر محیط ہے ۔ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی  پی ای

زعفران کی مارکیٹنگ اور دیگر سائنسی ایجادات

 سرینگر // زعفران کے کاشتکاروں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد اقبال نے محکمہ کے افسران کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا۔ ڈوسو پانپور میں انڈیا انٹرنیشنل کشمیر زعفران ٹریڈ سینٹر (IIKSTC) میں زعفران کے کاشت کاروں کی تنظیم کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ زعفران کے کاشتکاروں کو مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر نے محکمہ کے چیف افسران پر زور دیا کہ وہ زعفران کے کاشتکاروں کو زعفران کی کٹائی اور کٹائی کے بعد کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے تازہ ترین مارکیٹنگ کے رجحانات اور دیگر سائنسی ایجادات کے بارے میں آگاہ کریں۔اس موقع پر اقبال نے کہا کہ IIKSTC ایشین برصغیر میں ایک ہے اور یہ زعفران کی صنعت کو بحال کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔زعفران کے کاشتکاروں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ڈائر