تازہ ترین

لوک سبھا میں عمومی بیمہ کاروبار (نیشنلائزیشن) ترمیمی بل پیش

نئی دہلی// وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اپوزیشن ممبروں کے شدید احتجاج کے درمیان کل لوک سبھا میں بیمہ کمپنیوں کا کاروبار بڑھانے کے لئے وسائل مہیا کرنے کا کام آسان بنانے والا 'عمومی بیمہ کاروبار (نیشنلائزیشن) ترمیمی بل، 2021' پیش کیا۔پریزائیڈنگ اسپیکر راجندر اگروال نے جیسے ہی اس بل کو پیش کرنے کے لئے وزیر خزانہ کا نام لیا، تو پیگاسس اور مہنگائی جیسے مسائل پر پہلے سے ہنگامہ کرنے والے اپوزیشن اراکین کا ہنگامہ یک لخت تیز ہوگیا۔ محترمہ سیتارمن نے اس بل کو زبردست ہنگامہ کے درمیان ہی پیش کردیا۔آر ایس پی کے این کے پریم چندرن نے اس بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں کام معمول پر نہیں ہورہا ہے ، پھر بھی حکومت ایسے اہم بل لا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشورنس بل میں ترمیم کرکے حکومت انشورنس کمپنیوں کی نجکاری کر رہی ہے اور یہ ملک کی انشورنس کمپنیوں کے لئے خطرناک ثابت ہوگی۔ انہوں نے حک

وادی میں سیاحتی شعبے کااحیاء نو

سرینگر//جموں کشمیر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن  اور جموں کشمیر ہوٹلئرز کلب (جے کے ایچ سی) نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ وادی میں سیاحت کے شعبے  کے احیاء نوکے لئے موثر اور آسان ا قدامات اُٹھائیں۔ سی این آئی کے مطابق ایسوسی ایشن کے صدر چودھری ایم شوکت کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی اور JKHC ممبران نے مشتاق احمد چایاکی قیادت میں شرکت کی۔مشتاق اے چایا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وادی میں ہوٹلوں کو پیش آنے والے مسائل کی نشاندہی کی جن میںخستہ حال ہوٹلوں کی مرمت کی اجازت ، بجلی اور پانی کی بلوں میں درستگی وغیرہ شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر انتظامیہ واقعی سیاحت کے شعبے کے بارے میں فکرمند ہے تو وہ اپنی سطح پر تمام ہوٹل والوں ، گیسٹ ہاؤسز ، ٹریول ایجنٹوں ، ٹور آپریٹرز ، ریستورانوں اور تمام متعلقین سے جمع شدہ بجلی ، پانی کے استعمال اور دیگر یوٹیلٹی

تازہ ترین