تازہ ترین

بارہمولہ ٹریڈرز فیڈریشن کامیڈیکل کالج انتظامیہ کے خلاف اظہاربرہمی

بارہمولہ // ٹریڈرس فیڈریشن بارہمولہ نے کئی شکایات موصول ہونے پر گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا اورلیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کالج انتظامیہ کے خلاف مناسب کارروائی کریں۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے خلاف ذاتی طور پر اور سوشل میڈیا کے ذریعہ جو شکایات سامنے آرہی ہیں وہ پریشان کن ہیں۔ بیوپارمنڈل کے جنرل سیکریٹری طارق احمد مغلو نے کہا کہ میڈیکل کالج بارہمولہ سے منسلک ضلع اسپتال میں انٹرنشپ کررہے ڈاکٹروںکے تعاون سے چلایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ان سے ناقص طبی خدمات کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جاتی ہے تو وہ مریضوں اور تیمارداروں کے ساتھ بد سلوکی کرتے ہیں۔انہوںنے بتایا’’ اسپتال میں ایک بھی ایچ او ڈی اور سینئر ڈاکٹر دستیاب نہیں ہے اور وہ گھر سے صرف اپنی مرضی کے مطابق کام کررہے ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا’&rsq

’’یہ دل مانگے مور‘‘۔۔۔کرگل وجے دیوس پر پیپسی کا بہادر جوانوں کو سلام | پیپسی کے محدودایڈیشن کین منظر عام پر

سرینگر//بہادروں کی بے لوث کہانیاں ابدی ہوتی ہیں کیونکہ یہ کہانیاں ہمیں ہمیشہ یاد رہتی ہیں۔بھارتی فوجیوںکے اسی طرح کے بے لوث جذبے اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے مشروبات تیار کرنے والے برانڈ پیپسی"PEPSI"نے کرگل کے ’’شیر شاہ‘‘ کیپٹن وکرم باترا اوران دیگر بہادرجوانوں کے تئیں خراج عقیدت کے بطور محدود ایڈیشن کا ایک نیا کین منظر عام پر لایا ہے ، جنہوں نے ایک مشکل ترین جنگ میں ملک کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔یہ محدود ایڈیشن کینزگہرے نیلے اور سنہری رنگ کے ہیں اور ان پر پیپسی کا مشہور نعرہ’’یہ دل مانگے مور‘‘ درج ہے جسے کیپٹن وکرم باترانے لافانی بنادیا۔محدود ایڈیشن کے کینز پر ایک QRکوڈ بھی درج ہے جس کے ذریعے صارفین کیپٹن وکرم باترا کے نام پیپسی کے خراج عقیدت پر مبنی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔اس ویڈیو میں کیپٹن وکرم کے جڑواں بھائی  وشال باترا

باغبانی جموںکشمیرکی اقتصادیات کی کلیدی مددگار:فاروق خان | جے کے ایچ پی ایم سی کے 60 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر ہارٹیکلچر پروڈکٹ مارکیٹنگ اینڈ پروسیسنگ کارپوریشن ( جے کے ایچ پی ایم سی ) لمٹیڈ کے 60 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس ( بی او ڈی ) کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار و بہبودِ کساناں نوین کمار چودھری ، ڈائریکٹر جنرل ہارٹیکلچر اعجاز احمد بٹ ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی شفقت سلطان ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں رام سیوک ، نیشنل ہارٹیکلچر بورڈ کے نمائندوں ، جی او آئی، بورڈ کے دیگر ممبران نے  ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بی او ڈی کے سابقہ فیصلوں کی زمینی سطح پر ایکشن ٹیکن رپورٹس اور ان کے نفاذ کے بارے میں تفصیلی غور و خوض کیا ۔ میٹنگ میں مالی سال 2021-22 کے بجٹ تخمینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے مشیر خان نے اس با

تازہ ترین