تازہ ترین

مشروم کی کاشت بیروزگار نوجوانوں میں آمدنی پیدا کرنے کا نیاذریعہ

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقوں کے لوگوں میں خود انحصاری کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے چھاترو علاقے میں مشروم کی کاشت شروع کردی گی۔فوج کی11آر آر نے کشتواڑ کے چھاترو علاقہ میں محکمہ زراعت کے تعاون سے مشروم فارمنگ آگاہی کیمپ لگایا تھا۔  کیمپ کے دوران نوجوانوں کو بٹن مشروم کی کاشت اور مصنوعات کی مارکیٹنگ سے آگاہ کیا گیا۔جسکے بعد ایک سیلف ہیلپ گروپ تشکیل دیا گیا جو مقامی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں مشروم کی کاشت کے طریقہ کار ، سٹوریج اور مارکیٹنگ کی تکنیک سے آگاہ کیا جائے گا۔ بریفنگ اور ٹریننگ کے بعد چھاترو کے کئی دیہاتوں کے نوجوانوں میں 100 پیکٹ مشروم تقسیم کئے گئے۔  

آلوئوں کی کاشت کیلئے مشہور سونہ مرگ کے کاشت کاروں کاشکوہ | محکمہ زراعت سائنسی جانکاری فراہم کرتاتومزید بہترپیداوارحاصل کی جاتی

کنگن//سفیدآلوکی پیداوار کیلئے مشہورسربل سونہ مرگ کے لوگوں نے شکوہ کیا ہے کہ محکمہ زراعت کی عدم توجہی کی بناپر پر وہ اس علاقہ میں سبزیوں کی بہتر اورزیادہ پیداوار دینے والی اقسام اُگانہیں سکتے کیوں کہ انہیں اس کیلئے درکار جانکاری محکمہ فراہم نہیں کررہا ہے۔وسطی ضلع گاندربل کاآخری علاقہ جسے سربل کہاجاتا ہے،کے مکین مختلف اقسام کی سبزیاں اُگاکراپنا پیٹ پالتے ہیں ،تاہم یہاں پیدا ہونے والے آلوجوسفیداورلال رنگ کے ہوتے ہیں،اپنے ذائقے کیلئے مشہور ہیں،جنہیں کئی برس قبل جموں کے تاجر دیوالی کے موقعہ پریہاں سے لیکر فروخت کرتے تھے۔اس کے علاوہ یہاں مٹر، چنادال، شلغم،مولی، ساگ،اورگہیوں کی فصل کی بھی کاشت ہوتی ہے۔سربل کے ایک رہائشی عبدالرحمن لون نے بتایا کہ سربل کے لوگ مئی کے مہینے میں یہاں آکر کھیتی باڈی کاکام شروع کرتے ہیں ۔یہ علاقہ جنگل کے دامن میں واقع ہے جس کی وجہ سے یہاں پر سبزیوں کی کاشت کیلئے

قیمتیں آسمان پر

نئی دہلی//بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی سات سال کی بلند ترین سطح 81 ڈالر فی بیرل عبور ہونے سے منگل کو ملک میں پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا ہوگیا۔ اس سے ملک کے کچھ شہروں میں پہلی بار پٹرول 111 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100 روپے فی لیٹرسے تجاوز کر گیا ہے۔مسلسل چار دن کے اضافے کے بعد گزشتہ روز ان دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی لیکن پیر کوپھر اس میں اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 102.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.07 روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ ایک ہفتے میں پٹرول 1.24 پیسے اور ڈیزل بھی گزشتہ 10 دنوں میں 2.45 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے ۔  

ٹنگمرگ میں محکمہ زراعت پر ناقص بیج فراہم کرنے کا الزام

 ٹنگمرگ //سب ڈویژن ٹنگمرگ میں محکمہ زراعت کی جانب سے زمینداروں میںتقسیم کئے گئے بیج غیر معیاری ثابت ہوئے ہیں۔ٹنگمرگ کے پانچ دیہات رتنی پورہ،درویش پورہ، کھمندر پورہ، بٹہ پورہ اورزس پورہ کے زمینداروں کا کہنا ہے کہ دیگر علاقوں میں زمینداروں نے دھان کی فصل کاٹنے میں مصروف ہیں لیکن ان دیہات میں ابھی فصل نہیں پک رہی ہے جس کے نتیجے میں وہ پریشان ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے محکمہ زراعت کے دفتر واقع بٹہ پورہ کنزر سے یہ ایس آر 4نامی دھان کے بیج خرید ے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی فصل سرسبز ہے جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان دیہات میں حال ہی میں پنیری لگائی گئی ہے۔ گلزار احمد خان نامی ایک کسان نے اس کیلئے محکمہ زراعت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے متاثرہ زمینداروں کو فوری طور معاوضہ ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں ایل جی انتظامیہ سے بھی مداخلت کی اپیل کی ہے۔  

زینہ پورہ شوپیان کے میوہ باغات میں نئے کیڑے کا حملہ ,محکمہ باغبانی کی کسانوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ

 سرینگر//محکمہ ہارٹی کلچر نے شوپیاں کے زینہ پورہ اور اْس کے ملحقہ دیہات کے میوہ باغات کے اندر ایک نئے حملہ آور کیڑے کے بارے میں کسانوں اور باغ مالکان کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ نئے حملہ آور کیڑے سے میوہ باغات کو نقصانات سے دوچار ہونے کا اندیشہ لاحق ہو گیا ہے۔ لہذا اس کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کے ساتھ ساتھ ماہرین کے ساتھ بھی رابط قائم کیا جائے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ زینہ پورہ شوپیاں میں میوہ باغات کے اندر ایک نئے حملہ آور کیڑے کا پھیلاو پایا گیا ہے جس سے باغات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ ہارٹی کلچر کے مطابق یہ کیڑا ایک ’’لیف مائنر ‘‘ہے جو سیب کے پتوں کو اندر سے کھا جاتا ہے جس کی علامات بظاہر ’’آلٹر نیریا ‘‘داغ جیسی لگتی ہے۔ اب چونکہ اس کیڑے کی اکثریت اپنے بچاو کی حالت میں چلی گئی ہے ، اپنے بچاو کیلئے یہ کیڑا میوہ د

جے کے بینک نے 8960اہل ملازمین کو حصص الاٹ کئے

سرینگر // جے اینڈ کے بینک نے سنیچر کو اپنی حالیہ جاری کردہ جے اینڈ کے بینک ایمپلائز اسٹاک پرچزینگ اسکیم (ای ایس پی ایس - 2021) کے تحت عملے کو حصص الاٹ کیے۔بینگ کی کمپنسیشن کمیٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سنیچر کو ہونے والے اپنے اجلاس میں بینک کے 8961 اہل ملازمین کو 5.17 کروڑ سے زاید ایکویٹی حصص الاٹ کیے ہیں۔اس موقع پر اپنے ریمارکس میں بینک کے سی ایم ڈی آر کے چبر نے کہا  ESPS-2021 کی زیادہ سبسکرپشن بینک کے اپنے عملے کی جانب سے اسٹریٹجک وژن کی ایک مضبوط توثیق ہے جو کہ اس بات کی مضبوطی سے تصدیق کر رہی ہے کہ بینک اپنے کاروبار کو پورا کرنے کے لیے بہتر انداز میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، ’’میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ سبسکرپشن کے لحاظ سے یہ حالیہ ماضی میں کسی بھی سرکاری شعبے کے بینک کی طرف سے جاری کردہ سب سے کامیاب ای ایس پی ایس رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے سرمای

دستکاروں کے قرضوں کو معاف کیاجائے

سرینگر//سابق رکن قانون سازیہ اورپیپلزکانفرنس کے سینئررہنمامحمدخورشیدعالم،عابدحسین انصاری اورسابق ڈپٹی میئر سرینگرشیخ عمران نے ڈپٹی کمشنر سرینگر سے ملاقات کرکے کئی عوامی مسائل کی طرف ان کی توجہ مبذول کرائی۔ایک بیان کے مطابق میٹنگ کے دوران پیپلزکانفرنس کے رہنمائوں نے دستکاروں جن کی روزی روٹی دستکاریوں کی تیاری اور فروخت پرمنحصر ہے اور2014جب کشمیر میں ہولناک سیلاب آیا،سے یہ طبقہ کس طرح کے مشکلات کا شکار ہے۔پیپلزکانفرنس کے رہنمائوں نے دستکاروں کو دیئے گئے قرضوں کو معاف کرنے کا مطالبہ کیااور ان کی دگرگوں حالت کو اُجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ طبقہ کسمپرسی کی حالت میں ہے اوروہ قرضہ اداکرنے کی سکت نہیں رکھتے۔اس کے علاوہ وفد نے ڈل میں رہائش پزیدلوگوں اورا ن کی حالت زارکی طرف بھی انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی ۔انہوں نے ان کے لئے جامع پالیسی کابھی مطالبہ کیا تاکہ ان کے لئے پائیدارروزگار کی سبیل پ

کلن گنڈ کنگن میں جموں کشمیر بنک کی شاخ کا افتتاح | بنک کی مالیاتی خدمات میں توسیع قابل تعریف اقدام:مرکزی وزیر

کنگن// گاندربل ضلع کے کلن گنڈ میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ کا افتتاح مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بگوت کشن کراد نے کیا ۔ان کے ہمراہ جموں وکشمیر بنک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اٹل ڈلو، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کریتکا جوتسنا ،ایڈیشنل ایس پی گاندربل فیروز یحیٰ ،چیئر پرسن نزہت اشفاق اوربی جے پی کے سینئر رکن نظیر احمد رینہ کے علاوہ جموں کشمیر بنک کے ملازمین تھے ۔وزیر موصوف نے افتتاح کرنے کے موقع پر بتایا کہ ضلع گاندربل میں جموں و کشمیر بنک کے یونٹس کی تعداد 24 تک پہنچ چکی ہے۔  ڈاکٹر بگوت نے کہا کہ اس طرح کے دور دراز علاقوں میں اپنی بینکنگ اور مالیاتی خدمات میں توسیع کے لئے جے کے بنک قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم کا خواب ہے کہ ہر اسکیم کا فائدہ ہر فرد خاص طور پر ان لوگوں تک پہنچے جو دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بنک علاق

سونہ وار میں الیکٹرو اٹوموبائل کے شو روم کا افتتاح | بجلی پر چلنے والی ماحول دوست سکوٹیاں متعارف

سرینگر //شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کی خاطر مارکیٹ میں بجلی پر چلنے والی سکوٹیاں متعارف کرائی گئی ہیں اور سرینگر کے سونہ وار علاقے میں اتوار کو الیکٹرو اٹوموبائل کے ایک شو روم کا افتتاح مئیر جنید احمد متو نے کیا ۔تقریب میں سابق ایم ایل اے سونہ وار محمد اشرف میر کے علاوہ بی ڈی سی چیئرمین بھی موجود تھے ۔اس دوران بتایا گیا کہ یہ کم سپیڈ والی سکوٹی شہر میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی اور ساتھ میں مہنگائی کے دور میں پٹرول اور ڈیزل کا خرچہ بھی بچ جائے گا۔یہ سکوٹی طلاب کیلئے کافی فائدہ مند ہے کیونکہ سکوٹی تین گھنٹوں میں نارمل بجلی پر چارج ہو گی اور پھر 90 کلومیٹر تک اس کو چلایا جا سکتا ہے۔شو روم کے منیجنگ ڈائریکٹر عادل فاروق گورخو نے بتایا کہ اس سکورٹی کی رفتار 40سے زیادہ نہیں ہو گئی اور اس کو چلانے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کی نہ ہی رجسٹریشن ضروری ہے نہ انشورنس

موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی | ڈکسم کوکرناگ میں بچے آن لائن کلاسوں سے محروم

سرینگر// ڈکسم کوکرناگ میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کے نتیجے میں جہاں عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے ،وہیں طلبہ بھی آن لائن کلاسوں سے محروم ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں سیر پر آنے والے سیلانیوں کو بھی مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگر کسی کو فون کرنا ہوتا ہے تو اسے دیسو جانا پڑتا ہے جو ڈکسم سے تین کلو میٹر دور ہے۔ لوگو ں نے بتایا کہ کووڈ 19 کے پیش نظر بچوں کو آن لائن تعلیم دی جارہی ہے تاہم اس بستی کے بچے اس سے بھی محروم ہیں کیونکہ انٹرنیٹ سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ حکام سے مداخلت کی اپیل کی گئی لیکن انہوں نے کوئی کارراوئی نہیں کی۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علاقہ کی طرف توجہ دیکر موبائل نیٹ ورک کیلئے اقدامات کریں۔  

پین اور آدھار کا انسلاک،مارچ تک توسیع

نئی دہلی//حکومت نے پین کو آدھار سے منسلک کرنے کی آخری تاریخ میں اگلے سال مارچ تک 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اس سے پہلے 30 ستمبرآخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ انکم ٹیکس محکمہ کے مطابق کووڈ 19 کے سبب مختلف فریقین کو درپیش دقتوں کو دور کرنے کے مرکزی حکومت کے عزم کے سلسلے کے طور پر اور مختلف فریقین کے ذریعے اس معاملے پر موصول ہوئے مراسلات پر غوروخوض کرنے کے بعد مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی تکمیل کی آخری تاریخ بھی اس ماہ کی 30 تاریخ سے بڑھا کر اگلے برس مارچ کردیاگیا ہے۔ بے نامی املاک کے لین دین پر روک کے ایکٹ کے تحت فیصلہ لینے والی اتھارٹی کے ذریعے نوٹس جاری کرنے اور حکم کو منظور دینے کی تاریخ میں بھی مارچ 2022 تک توسیع کردی گئی ہے۔  

جی ایس ٹی کونسل کی 45ویں میٹنگ آج

نئی دہلی//مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی 45 ویں میٹنگ آج لکھنؤ میں ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق میٹنگ صبح 11 بجے شروع ہوگی۔ اس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہیں گے ۔ماہرین کے مطابق لکھنؤ میں منعقد ہونے والی یہ میٹنگ بہت اہم ہونے والی ہے کیونکہ اس میں کئی ایشوز کے ساتھ ساتھ جی ایس ٹی کی شرحوں کو منطقی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ پٹرول اور ڈیزل کو بھی اس کے دائرہ کار میں لانے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے ۔  

جموںوکشمیر میںفلمی سیاحت کا فروغ | ناظم سیاحت بالی ووڈ کے معروف پروڈکشن ہائوس سے ملاقی

ممبئی//ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو اور ڈائریکٹر سیاحت جموں ویو یکا نندا رائے جو مہاراشٹر کے تشہیری دورے پر ہیں ،نے بالی ووڈ کے معروف پروڈکشن ہائوسز اور فلم سازوں کے ساتھ تبادلہ خیال کا سلسلہ شروع کیا اور ان سے کہا کہ وہ جموں وکشمیر کے ساتھ اَپنے روابط کو مزید بحال کریں۔دورانِ تبادلہ خیال آنے والے اَفسران نے جموںوکشمیر میں فلمی سیاحت کے اِمکانات پر زور دیا اور بالی ووڈ کے ساتھ اِس جگہ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اَفسران نے معروف پروڈیوسروں اور فلم پروڈیوسروں کو مطلع کیا کہ حال ہی میں جے اینڈ کے اِنتظامیہ نے ایک فلم پالیسی کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد فلموں کی شوٹنگ کے لئے سنگل وِنڈو میکانزم فراہم کرنا ہے ۔ انہیں بتایا گیا کہ فلم پالیسی کے علاوہ یوٹی میں شوٹنگ کی حوصلہ اَفزائی کرنا ہے اور اِس سلسلے میں محکمہ سیاحت تمام کوآرڈی نیشن کرے گا۔ فلمی یونٹس جن کے ساتھ ڈاکٹر ا

بلیچنگ پائوڈراور بجلی کرنٹ سے مچھلی پکڑ نے کا معاملہ | کولگام میںتیس ہزار روپے جرمانہ وصول، پائوڈر اوردیگر سامان ضبط

سرینگر//کولگام کے نالہ ویشو میں بلیچنگ پائوڈررڈالنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیلی لائنیں ڈال کر مچھلیوںکوپکڑ نے والے دو افراد کو پکڑ لیا۔نالہ ویشو میں بلیچنگ پائوڈر ڈال کر سینکڑوں ٹرائوٹ مچھلیاں مار نے کی شکایت کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کولگام محمد صدیق وانی نے اپنے دیگر ملازمین کے ہمراہ گاسی رنہ کے قریب نالہ ویشو میں غیر قانونی طریقے سے مچھلیاں پکڑنے والے  دو افراد کو پکڑنے میں کامیابی ملی جو نزدیکی گاؤں مہی پورہ کے باشندے ہیں جبکہ دیگر چار بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے قبضے سے تار اور ایک بیٹری برآمد کی گئی جسے وہ پانی میں کرنٹ دیکر چھوٹی بڑی مچھلیوں کو پکڑ تے تھے ۔ان کی نشاندہی پر ان چار افراد کے والدین کو بھی سامنے لاکر سبھی چھ افراد سے تیس ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا اور آئندہ ایسی غلطی نہ کرنے کی صورت میں ایک حلف نامہ بھی لیا گیا ۔ڈپٹ

اڑائی میں جموں وکشمیر بینک کی شاخ کھولی گئی

 منڈی//تحصیل منڈی کے علاقہ آڑائی میں عوام کیلئے سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر بینک شاخ کا افتتاح کیا گیا جس کیلئے آڑائی کی عوام نے سرکار کا شکریہ ادا کیا ہے ۔منگل کو منڈی تحصیل کے علاقہ آڑئی کی بیس ہزار سے زاید عوام کیلئے بینک شاخ کھولی گئی جس کا افتتاح جموں و کشمیر بینک کے ڈی جی ایم راجیش دوبے نے کیا۔ اس موقہ پر آڑائی کے معززین کے علاوہ متعدد لوگوں نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے دوران مولوی محمد فرید نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں جموں وکشمیر بینک کی شاخ کھولے جانے کے بعد مقامی صارفین کو علاقہ میں ہی معیاری سہولیات دستیاب ہونگی ۔انہوں نے بتایاکہ ا س سے قبل مقامی لوگوں کو بینک سہولیت کیلئے کئی کلو میڑ کی دوری پر منڈی میں قائم بینک شاخ میں جانا پڑتا تھا ۔مقامی لوگوں نے بھی جموں وکشمیر انتظامیہ کیساتھ ساتھ بینک حکام کا شکریہ ادا کیا ۔  

انکم ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی میں 31 دسمبر تک توسیع

 نئی دہلی //انکم ٹیکس جمع کرنے والوں کیلئے ایک راحت کی خبر ہے۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے سال 2021-22 کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرکے 31 دسمبر 2021 تک کردی ہے۔ ایک بیان میں کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021 سے بڑھا کر 31 دسمبر 2021 کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف طرح کے آڈٹ رپورٹ داخل کرنے کی تاریخوں میں بھی توسیع کی گئی ہے۔عام طور پر ، انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہوتی ہے ، لیکن اس سال نئے پورٹل کو شروع کرنے کے دن ، 7 جون سے ، سے ہی اس میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ریٹرن داخل کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔   

محکمہ سیاحت کی کولکتہ تشہیری مہم اَختتام پذیر

سری نگر//محکمہ سیاحت نے مشہور وکٹوریہ پیلس میں منفرد ، رنگارنگ رَتھ سواری کا اہتمام کر کے کولکتہ میں اَپنی کامیاب تشہیری مہم اختتام پذیر کی۔پروموشن کے جدید طریقۂ نے مقامی لوگوں کو مسحور کیا اور مقامی میڈیا ، ٹریول ٹریڈ برادری بالخصوص ٹی اے اے بی ، ٹی اے اے آئی اور کولکتہ کے دیگر ٹریول باڈیز کی جانب سے زبردست ردعمل کا اِظہا ر کیا۔ رَتھوں کو جے اینڈ کے سیاحت کے بینروں اور محکمہ سیاحت کے اَفسران اور شراکت داروں نے سیاحوں کے پرومویشنل کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ایڈیشنل سیکرٹری نے سیاحت وسیم راجا کی قیادت میں اَفسران کی ٹیم نے وکٹوریہ پیلس کے باہر مقامی میڈیا کو دُرگا پوجا کی چھٹیوں سے قبل تشہیری مہم کے اِنعقاد کے مقصد سے آگاہ کیا اور جموںوکشمیر سیاحت کی پیش کردہ مصنوعات اور خدمات پر روشنی ڈالی۔دورانِ تبادلہ خیال جموںوکشمیر سیاحت کے اَفسران وسیم راجا اور امبیکا بالی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت کٹرا کی

تباہ کن سیلاب کے7سال مکمل

سرینگر//کشمیر اکنامک الائنس نے وادی میںتباہ کن سیلاب کی7ویں برسی پر سرکار سے سیلاب سے متاثرہ تاجروں کی مد د کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کی معیشت  کے تابوت میں اب صرف آخری کیل ٹھوکناباقی ہے۔ تاجروں،ٹرانسپوٹروں،تعمیراتی معماروں اور سیاحت سے جڑے ہوئے لوگوں کے مشترکہ پلیٹ فارم کشمیر اکنامک الائنس نے کہا کہ گزشتہ7برسوں سے وادی کے تجارتی شعبے اور کاروبار سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو نا قابل بیان مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے یہاں کی اقتصادی و معیشی صورتحال تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کہا کہ 1 لاکھ کروڑ روپے کے نقصانات کے بعد اگرچہ مرکزی حکومت نے44ہزار کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا تاہم اس میں بھی صرف7ہزار کروڑ روپے تجارتی نقصان کیلئے رکھا گیاجو اونٹ کے منہ میں زیر ہ کے برابر تھا۔ ڈار نے کہا کہ سیلاب کے بعد بھی

مرکزی وزیرپشوپالن کی صدارت میں ورچیول میٹنگ | پشووبھیڑپالن اور ماہی پروری جموں کشمیرکاترجیحی سیکٹر:بھٹناگر

سرینگر//جموں کشمیرمیں پشووبھیڑپالن اور ماہی پروری ترجیحی سیکٹر ہے اور اس شعبے کو ترقی دینے کیلئے مرکزی سرکار کی اسکیموں پرموثر عملدرآمدہورہا ہے۔اس بات کی جانکاری لیفٹینٹ گورنر کے مشیرآرآر بھٹناگر نے ماہی پالن، پشوپالن اوردودھ کی پیداوار کے مرکزی وزیرپرشوتم روپالا  کو ایک میٹنگ کے دوران دیی۔مرکزی وزیرنے ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے پشوپالن حاکموں کے ساتھ قومی سطح کی مشاورت ورچیول طور کی تاکہ ملک میں پشوپالن شعبے کاجائزہ لیاجائے اورنیشنل لائیواسٹاک مشن کو شروع کیاجائے۔میٹنگ میںدیگرحکام کے علاوہ ماہی وپشوپالن اوردودھ کی پیداوار کے وزرائے مملکت ڈاکٹرسنجوکماربالیان اورڈاکٹر آرمروگن نے بھی شرکت کی۔جموں کشمیرسے میٹنگ میں ایل جی کے مشیرآرآربھٹناگر نے حصہ لیا۔ان کے ہمراہ کشمیرصوبے کے ناظم پشوپالن ،کشمیرصوبے کے ناظم بھیڑپالن اوردیگر حکام بھی تھے۔اس مووقعہ پرپرشوتم روپالا نے ح

پٹرول اور ڈیزل 15 پیسے سستا

نئی دہلی//بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے پیش نظر اتوار کو تین دن کے بعد دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 15 پندرہ پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ اس سے قبل بدھ کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں سات دن کے بعد 15، 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔