تازہ ترین

ریزرئو بینک آف انڈیا کی6نکات کی راحت

نیوز ڈیسک// ریزرئو بینک آف انڈیا نے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں صارفین کو مزید 3ماہ کی راحت دی ہے۔ گورنر شکتی کانت داس نے ایک پریش کانفرنس میں کہا کہ ان گاہکوں کو، جنہوں نے بینکوں سے قرضے لئے ہیں، جو پہلے مار چ سے اپریل تک قسطوں کی ادائیگی کرنے میں راحت دی گئی تھی۔انکا کہنا ہے کہ اب اس میں مزید تین ماہ اگست تک کی توسیع کی گئی ہے۔ کا مورٹوریم پر بڑافیصلہRBI ٹرم لون پر مورٹوریم کی سہولت کو تین ماہ کے لئے اور بڑھایا گیا ہے۔ بینکوں سے قرض لینے والوں کو بڑی راحت ملے گی۔ لاک ڈاؤن بڑھنے سے موروٹوریم اور دوسری راحت تین مہینے تک اور بڑھائی جارہی ہے۔ اب ای ایم آئی دینے پر 1جون سے 31 اگست تک کیلئے بڑھائی جارہی ہے۔ پہلے تین مہینے کیلئے یہ انتظامات کئے گئے تھے اسے 3 ماہ کیلئے اور بڑھادیا گیا۔ یعنی کل 6مہینے کیلئے موروٹوریم پریئیڈس کا انتظام ہوگا۔ موورٹوریم پریئیڈس کا سود ادائیگی31 مارچ20

تاجروں،صنعت کاروں اور کارخانہ داروں کو25ہزار کروڑ کانقصان

سرینگر// لاک ڈائون عرصے میں تاجروں اور صنعت کاروں کی بجلی فیس اور بنکوں سے لئے قرضوں کے سود کو معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تجارتی انجمن کشمیر ٹریڈ چیمبر نے کہا کہ وہ کاروباری ٹیکس ادا کرتے ہیں،اس لئے انہیں سرسری نہیں لیا جاسکتا۔کشمیر ٹریڈ چیمبر کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ ایام میں ایک برادر تاجر انجمن کشمیر ٹریڈ الائنس نے لاک ڈائون کے نقصان کا اندازہ8ہزار400کروڑ روپے لگایا تھا،جو یہ سمجھنے کیلئے کافی ہے کہ وادی میں تجارت کس قدر خستہ ہوچکی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل بھی5اگست کے مابعد صورتحال کے نتیجے میں قریب17ہزار500کروڈ روپے کے نقصانات سے کشمیری تجارت کو دھچکا لگااور یوں گزشتہ ایک برس کے عرصے میں کشمیری تاجروں،کاروباریوں،صنعت کاروں اور کارخانہ داروں کو25ہزار کروڑ روپے کے نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔ کشمیر ٹریڈ چیمبر کے ترجمان نے کہا کہ حکومت پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ تجارتی حلق

تازہ ترین