تازہ ترین

رمضان المبارک آتے ہی گراں فروشی عروج پر

 سرینگر // ناجائز منافع خوروں نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اشیاء ضروریہ خاص کر پھلوں اور سبزیوں کے دام بڑھا کر پھر سے ماہ رمضان المبارک میں عام شہریوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے اور انتظامیہ کی خاموشی پر عوام حیران ہیں۔ محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے مشتہر کئے گے نرخ نامے ردی کی ٹوکری کی نذر کئے گئے ہیں۔ صافین کاکہنا ہے کہ سبزیوںسمیت پھلوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں ۔صارفین کاکہنا ہے کہ جب بھی ماہ رمضان شروع ہوتا ہے تو قیمتوں کو کم کرنے یا پھر اعتدال پر رکھنے کے بجائے ناجائز فائدہ اٹھا کر کچھ خودغرض عناصر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی پریشانی بڑھاتے ہیں۔شہر کے اکثر علاقوں سے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 2 دنوں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میںحد درجہ اضافہ کر دیاگیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ آلو ، پیاز ، ٹماٹر ، پالک ، شلغم ، بن

نوشہرہ میں مارکیٹ چیکنگ

نوشہرہ //نوشہرہ قصبہ میں رمضان اور نو راتروں کی مناسبت سے انتظامیہ نے اچانک مارکیٹ کا معائینہ کر کے قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ۔نائب تحصیلدار نوشہرہ کی قیادت میں شروع کی گئی کارروائی کے دوران آفیسران نے دکانوں پر فروخت کی جارہی سبزیوں و دیگر ضروری اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا ۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان کیساتھ ساتھ نوراتروں کے دوران صارفین کو معیاری ساز و سامان فراہم کیاجائے ۔اس مہم کے دوران قانون پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کو 32سو روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔آفیسران نے دکانداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے قصبہ میں کووڈ کے بچائو کیلئے ماسک و دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی تلقین کی ۔