تازہ ترین

شیئر بازار میں کہرام، سینسیکس میں 1708پوائنٹس کی گراوٹ

ممبئی//کووڈ -19 کے تیزی سے پھیلنے اور اس کے پیش نظر ریاستوں کی طرف سے پابندیاں عائد کئے جانے سے شیئر بازار میں کہرام مچ گیا اور چوطرفہ فروخت کے درمیان بی ایس ای کا سینسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی تقریباڈھائی مہینے کی نچلی سطح تک نیچے آگیا۔گزشتہ کچھ دنوں سے ملک میں کووڈ- 19 کے نئے متاثرین میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 168912 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔ متعدد ریاستوں نے انفیکشن پر قابو پانے کے لئے تازہ پابندیاں عائد کردی ہیں۔ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ  پھر سے لاک ڈاون جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ابتداء ہی سے دباؤ میں رہنے والا سینسیکس کاروبار کے اختتام پر 1707.94 پوائنٹس یعنی 3.44 فیصد  کی گراوٹ کے ساتھ  47883.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نفٹی بھی 524.05 پوائنٹس یعنی 3.53 فی

گاڑیوں کی فروخت میں 14فیصد کی کمی

نئی دہلی// کووڈ 19 کے دوران گھریلو بازار میں گاڑیوں کی فروخت میں مالی سال 2021-20 20کے دورانیہ میں تقریباً 14 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔سوسائٹی آف آٹوموبائل مینوفیکچررز ’سیام‘ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ملک میں کل 18615588 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں ، جومالی سال 2019۔20۔ کے  21545551گاڑیوں سے 13.60 فیصد کم ہیں۔ مسافر گاڑیوں مثلاً کاروں ، افادیت والی گاڑیاں اور وینوں کی گھریلو فروخت میں دو فیصد اور ٹو وہیلر گاڑیوں میں 13 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی ہے۔ تھری وہیلر کی فروخت میں 56 فیصد سے زیادہ اور کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں تقریبا 21 فیصد کی  گراوٹ آئی ہے۔ گاڑیوں کی برآمدات میں بھی 13 فیصد گراوٹ واقع ہوئی ہے۔سیام کے ڈائرکٹر جنرل راجیش مینن نے کہا کہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں مسافر گاڑیوں کے علاوہ تمام زمرے کی گاڑیوں&nb

جموں و کشمیر بینک فائنانشل سروسزلمیٹڈ | اننت ناگ میں نئی شاخ کا افتتاح

سرینگر//جموں و کشمیر بینک کے مکمل مالکانہ حقوق والی کمپنی جموں وکشمیر بینک فائنانشل سروسز لمیٹڈ نے اننت ناگ میںاپنی نئی شاخ کا افتتاح کیا۔ جدید ترین بینکنگ خدمات کے علاوہ جموں و کشمیر بینک انویسٹ منٹ خدمات کو اس کمپنی کے ذریعے سے لوگوں تک پہنچا رہا ہے۔ جے کے بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ سنیل گُپتا نے JKBFSLکی اس نئی شاخ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پربینک کے زونل ہیڈ ساؤتھ فیاض احمد بٹ ، کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مظفر وانی، کمپنی کے چیف فائنانشل آفیسر پنکج گور ، بینک کے کلسٹر ہیڈ محمد شفیع بٹ اور افتخار عبداللہ صوفی، زون کے سبھی برانچ ہیڈ، کئی دیگر سینئر افسراںاور علاقے کے متعدد معروف گاہک بھی تقریب پر موجود تھے۔ بینک کے ایگزیکٹیوپریزیڈنٹ نے فائنانشل سروسز کمپنی کو مبارکباد دے دی کہ اُس نے اپنا بزنس ماڈل از سرِ نو مرتب کیا ہے اور اصلاحات کو گاہکوں کی امیدوں کے مطابق تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا ک