تازہ ترین

ملکی سطح پر پانچ برسوں میں ریشم کی پیداوار میں 35 فیصد کا اضافہ :سمرتی ایرانی

 سرینگر// مرکزی وزیر پارچہ جات (ٹیکسٹائل) نے سرینگر کے نیشنل انسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی میں تکنیکی ٹیکسٹائل سے متعلق نیا کورس متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آئندہ دو سالوں میں ریشم کی پیداوار میں مکمل طور پر خود کفیل ہوجائے گا۔ایس کے آئی سی سی میں انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی کے زیر اہتمام 2020 کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ٹیکسٹائل وزیر سمرتی ایرانی نے کہا کہ جو طلباء اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں انہیں جموں وکشمیر صنعتی پالیسی کو اچھی طرح سے دیکھنا چاہئے ۔انہوں نے کہا’’چیلنج یہ ہے کہ اس کیمپس (سری نگر کیمپس) اور ملک بھر میں ان لوگوں کے پاس تکنیکی ٹیکسٹائل کے لئے تن دہی سے کام کرنے والی خصوصی ٹیم نہیں ہے،اور مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ سری نگر سمیت کچھ کیمپس میں نیشنل انسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی،ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے بارے میں کورسز ہوں گے۔سمرتی

رسوئی گیس سلنڈر پر اضافی قیمت وصول

سرینگر// صارفین کی طرف سے یہ شکایات ملنے کہ ہوم ڈیلوری کے تحت جورسوئی گیس فراہم ہوتا ہے ،اس میں اضافی رقم وصول کی جاتی ہے ،کے بعد محکمہ لیگل اینڈ میٹرولوجی نے پائین شہر میں رسوئی گیس کی ہوم ڈیلوری پر مامور2افراد (ڈیلوری بائز)پرجرمانہ عائد کیا اور موقعہ پر ہی ان سے 5ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کیا ۔محکمہ کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے ضلع سری نگر کے لئے رسوئی گیس سلنڈر کے لئے 925 روپے (سبسڈی سمیت) کی قیمت طے کی ہے جبکہ ڈلیوری بوائز طے شدہ رقم سے زیادہ وصول کرتے ہوئے پائے گئے ۔سرینگر ، بڈگام ، گاندربل ، پلوامہ ، اننت ناگ ، کولگام ، اور بانڈی پورہ اضلاع کیلئے گیس سلینڈ کی قیمت 925 روپے مقرر  ہے۔بارہمولہ ، پہلگام ،ڈورو کے لئے گیس سلنڈر کی قیمت933.50 روپے ہے ضلع کپواڑہ کے لئے 942 روپے ہے۔محکمہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کیلئے محکمہ کے ٹول فری نمبر1800-180