تازہ ترین

شہل ہونڈائی میں نئی گاڑی آل سزارکی رسم رونمائی

سرینگر//ہونڈائی موٹر انڈیا نے 6 اور 7 سیٹوں والی ایس یو وی ( ہونڈائی الکازر) نامی گاڑی کو شہل موٹرزپرائیویٹ لمیٹڈ سرینگر کشمیر میں متعارف کیا۔ بیان کے مطابق جینیت سنگھ کی موجودگی میں راجہ سجاد حسین برانچ ہیڈ جے اینڈ کے بینک نوگام اور مہمان خصوصی غلام محمد گورو چیئرمین شہل گروپ آف کمپنی نے "ہنڈائی الکازر" کی رونمائی کی۔ مشتاق گورو ایم ڈی شہل گروپ ، بلال گورواور اویس گورو ڈائریکٹر شہل گروپ ، میاں عادل اسلم سی ای او شہل گروپ ، عابد یوسف وانی اور انعام الحق منیجر سیلز شہل ہنڈائی بھی اس تقریب پر موجودتھے۔سی ای اوشہل گروپ نے ایک بیان میں کہا’’ہنڈائی ایلکا زر سکون کی نئی سہولیات سے لیس ہے۔ٹیکنالوجی اور کارکردگی کے سلسلے میں یہ ایک اور مثال کے طور پر کام کرتا ہے۔ ہم پراعتماد ہیں کہ ’ایلکازر‘ ڈرائیونگ کا ایک نیا تجربہ پیش کرے گی ‘‘۔  

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نئے اضافے کے بعد مزید اُونچائی پر

  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نئے اضافے کے بعد مزید اُونچائی پر نئی دہلی// ایک دن بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 103 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95 روپے فی لیٹر کو عبور کرگیا۔ چنئی میں پٹرول بھی پہلی بار 98 روپے فی لیٹر کو عبور کیا۔ دہلی اور کولکتہ میں پٹرول 97 روپے فی لیٹر کے قریب ہے۔ سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 27 پیسے کے اضافے سے 96.93 روپے اور ڈیزل کی قیمت 28 پیسے کے اضافے سے 87.69 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہواتھا۔

پی ایچ ڈی چیمبرآف کامرس وفدکی ڈی سی سرینگر سے ملاقات

سرینگر//پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر چیپٹر کے ایک وفد نے چیئرمین ، بلدیو سنگھ رانا کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد سے کووڈ 19 کے دوران’کورونا وارئرز' کے تعاون کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کو مبارکباد پیش کی جو چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) سرینگر بھی ہیں اور کووڈ 19 کے خلاف ان کی انتھک کوششوں پر انہیں ایک مومنٹو پیش کیا۔اس ملاقات کے دوران وفد نے ضلع سرینگر کے روزی روٹی کے منظر نامے اور مجموعی طور پر کووڈ19 کے انتظامات اور انتظامی پہلوؤں کے سلسلے میں متعدد تجاویز پیش کیں۔وفد نے زور دے کر کہا کہ کووڈ 19 وبا کو شکست دینے کے لئے اسٹیک ہولڈروں اور انتظامیہ کی اجتماعی کوششیں ضروری ہیں اور کووڈ 19 ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونا اور مہلک کورونا وائرس کے انفیکشن پر قابو پانے کے لئے ویکسینیشن ہی واحد علاج

خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا دعویٰ

نئی دہلی//حکومت نے دعوی کیا ہے کہ خوردنی تیل کی قیمتو ں میں کمی آنی شروع ہوگئی ہے ۔صارفین امور کے محکمہ نے اعدادوشمار کے حوالے سے کہاکہ ممبئی میں کچھ خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں تقریباً 20فیصد تک کمی درج کی گئی ہے ۔سات مئی کو پام آئل 142روپے فی کلو گرام تھا جو اب گر کر 115روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے ۔ پانچ مئی کو سورج مکھی کے تیل کی قیمت 188روپے فی کلو تھی جو اب کم ہوکر 157روپے فی کلو ہوگیا ہے ۔ بیس مئی کو سویا تیل کی قیمت 162روپے فی کلوگرام تھی جو اب کم ہوکر 138روپے فی کلوہوگیا ہے ۔16مئی کو سرسوں کا تیل 175روپے فی کلو تھا جواب کم ہوکر 157روپے فی کلو ہوگیا ہے ۔مونگ پھلی اور ونسپتی تیل کی قیمتوں میں بھی کمی درج کی گئی ہے ۔ ان دونوں کی قیمتوں میں آٹھ فیصد کی کمی آئی ہے ۔  

طیارہ ایندھن اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ اضافہ

نئی دہلی// طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں بدھ کو اڑھائی فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے ، جس سے ہوائی سفر کے مزید مہنگا ہونے کے امکانات ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں طیارہ ایندھن کی قیمت 65،908.28 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے یہ 64،118.41 روپے فی کلو لیٹر پر تھی۔ ادھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے فی الحال عام لوگوں کو راحت ملتی نہیں دکھائی دے رہی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج ایک بار پھران کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 13 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔  

جموں کشمیربنک نے آر ی پانتھن میںنئے اے ٹی ایم کا افتتاح کیا

 سرینگر//جموں کشمیر بنک نے بیروہ بڈگام کے آری پانتھن میںایک اے ٹی ا یم وقف کیا ۔ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے زونل ہیڈ کشمیر سنٹرل (II) تبسم نذیر ، کلسٹر ہیڈ بڈگام آزاد احمد بٹ اور ایل ڈی ایم بڈگام میاں فرحت منظور کی موجودگی میں آری پانتھن میں آن سائٹ اے ٹی ایم سہولت کا افتتاح کیا۔بنک کے صارفین ، بزرگ شہری ، مقامی تاجر اوردیگر عہدیداربھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہباز احمد مرزا نے عوام کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم نصب کرنے کے لئے بنک انتظامیہ کی تعریف کی اورکووڈ19 کے باوجود عوام کی خدمت کو پوری لگن کے ساتھ نبھانے کے لئے جے اینڈ کے بینک ملازمین کی سراہناکی۔زونل ہیڈ نے جدید ترین بینکاری خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے لئے بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ان سہولیات کا معقول استعمال کریں۔اس موقع پر موجود افراد

زراعت کے شعبہ کو جموں وکشمیر کی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کا درجہ حاصل

جموں//پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار و بہبود ی کساناں نوین کمار چودھری نے بی ایس ای اِی ایگریکلچر مارکیٹ لمٹیڈ اور پالیسی ایڈ ووکیسی ریسرچ سینٹر ممبئی کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں بی ایس ای اِی ایگریکلچر عمل کو چلانے اور جموں و کشمیر کے زراعت ، باغبانی اور اینمل ہسبنڈری کے شعبے میں مصروف کسانوں کے مفاد کے لئے مارکیٹ پلیٹ فارم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری زراعت پنکج مگوترا ، ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں رام سیواک ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی اینڈ ایم ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایگرو اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اِقبال ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر اعجاز احمد بٹ ، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایچ پی ایم سی شفقت سلطان نے بذریعہ آن لائن میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں براہِ راست کسانوں اور خریداروں کی بات

لداخ میں پیٹرول 101روپے فی لیٹر

سرینگر//پیٹرول نے لداخ میں سینچری مکمل کر لی ہے۔لداخ میں پیٹرول کی قیمت.40 101مقرر کی گئی جبکہ یہاں ڈیزل کی قیمت 93.38طے کی گئی ہے۔جموں میں پیٹرول 95.39اور سرینگر میں پیٹرول 98.96روپے سے فروخت کیا جارہا ہے۔یاد رہے دہلی میں پیٹرول کی قیمت 95.85روپے ہے۔جموں میں ڈیزل کی قیمت 87.34اور سرینگر میں 90.39روپے کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔  

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید اضافہ کے بعد نئی بلندیوں پر

نئی دہلی// آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اس سے قبل اتوار کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی آج کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دونوں ایندھن مہنگائی کی نئی بلندیوں کو پہنچ چکے ہیں ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 31 پیسے مہنگا ہوگیا انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 29 پیسے کے اضافے سے 96.41 روپے اور ڈیزل 30 پیسے اضافے سے 87.28 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کا حالیہ سلسلہ 4 مئی کو شروع ہوا۔ دہلی میں مئی کے مہینے کے دوران پٹرول 3.83 روپے جبکہ ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوگیا۔ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.18 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.13 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 28 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 102.58 روپے اور ڈیزل

جی7 ممالک کا موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے پر اتفاق

لندن //عالمی معیشتوں کے اتحاد جی سیون ممالک نے غریب ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجزمثلاً کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے سالانہ ایک سو ارب ڈالر کے واجب الادا اخراجات کے وعدے کو پورا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی میزبانی میں جی-7 کے اجلاس میں برطانیہ کے علاوہ امریکا، فرانس، کینیڈا، جاپان، اٹلی اور جرمنی کے سربراہان شریک ہیں جب کہ یورپی یونین کے نمائندے بھی موجود ہیں۔جی سیون ممالک کی جانب سے ترقی پذیر ممالک میں انفراسٹرکچر منصوبوں کی مالی اعانت کو تیز کرنے اور قابل تجدید اور پائیدار ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی کے منصوبے شامل ہیں۔جنوب مغربی انگلینڈ میں جی سیون سربراہی اجلاس میں رہنماؤں کی جانب سے ایک واضح دباؤ تھا کہ دنیا میں بالخصوص ترقی پذیر ممالک میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کی کوشش تیز کی جائیں۔انہوں نے بیجنگ کے ب

جی ۔7ممالک نئی عالمی وبا سے بچنے کیلئے ایک حکمت عملی پر متفق

لندن //ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی ۔7 کے اجلاس کے کل دوسرے روز شرکا کے درمیان کسی نئی عالمی وبا سے بچنے کے لئے ایک متفقہ حکمت عملی پر اتفاق رائے ہو گیا۔برطانیہ کے علاقے کاربِس بے میں گذشتہ روز شروع ہونے والے تین روزہ اجلاس میں کل شرکا کے درمیان کسی نئی عالمی وبا سے بچنے کے لئے ایک متفقہ حکمت عملی پر اتفاق ہوگیا۔تاہم اس اجلاس کے فیصلے ’کاربِس بے ڈیکلریشن‘ کی تفصیلات کل جاری کی جائئں گی۔اجلاس میں رکن ممالک نے غریب ممالک میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر میں مدد کے ’دوبارہ بنائیں بہتر دنیا‘ نامی امریکی پراجیکٹ پر بھی اتفاق کیا۔یہ پراجیکٹ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوے (بی آر آئی) کے مقابلے میں لایا جارہا ہے۔کل کے دیگر اہم موضوعات میں چین اور روس کی وجہ سے لاحق چیلنجز بھی شامل ہیں۔اجلاس کے پہلے دن رکن ممالک نے غریب ملکوں کے لیے کورونا ویکسین عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔آج اس اجل

جی ایس ٹی کونسل اجلاس | بلیک فنگس کی دوا ٹیکس فری، آکسیجن سستی، ویکسین پر جی ایس ٹی میں تخفیف

نئی دہلی//یو این آئی// مصنوعات و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل نے کوروناوائرس کے علاج میں مفید اہم دواؤں اور طبی سامانوں پر جی ایس ٹی کی شرح میں تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی، سیاہ فنگس کے علاج میں مفید دواؤں پر جی ایس ٹی کو کم کرکے صفر کردیا گیا ہے ۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی زیرصدارت منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کے 44 ویں اجلاس میں کل یہ فیصلے کیے گئے ۔ کونسل کے 43 واں اجلاس میں اس ضمن میں ریاستوں کے وزرائے خزانہ کا ایک گروپ تشکیل دیا گیا تھا جن کی سفارشات کے مطابق یہ فیصلے کیے گئے ہیں۔اجلاس کے بعد، وزیر خزانہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزارتی گروپ کی بیشتر سفارشات کو منظور کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالی فنگس کے لئے استعمال ہونے والی دواؤں توسیلیزوماب اور امفوتیرسن بی پر جی ایس ٹی کو پانچ فیصد سے کم کرکے صفر کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیپرین، ریمڈیسویر پر جی ایس ٹی کی

قرضوں کی ادائیگی اور سود میں چھوٹ

نئی دہلی // کورونا کی دوسری لہر میں معاشی بحران کا سامنا کرنے والے اور ای ایم آئی میں راحت کی امید رکھنے والے افراد کو جمعہ کو اس وقت دھچکا لگا جب سپریم کورٹ نے قرضوں کی روک تھام اسکیم اور سود میں چھوٹ سے متعلق درخواست خارج کردی، جسٹس اشوک بھوشن کی سربراہی میں بنچ نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی کا معاملہ ہے اور عدالت حکومت کی پالیسیوں میں مداخلت نہیں کرسکتی ۔عدالت عظمی نے کہا کہ درخواست گزاروں کو اپنے مطالبے کے لئے مرکزی حکومت اور ریزرو بینک آف انڈیاسے رجوع کرنا چاہئے۔درخواست میں قرضوں کی تنظیم نو کی اسکیم کے تحت نیا موریٹوریم ، وقت میں توسیع اور بینکوں کے ذریعہ غیر اعلانیہ اثاثوں (این پی اے) کے اعلامیے پر عارضی موریٹوریم مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ درخواست میں عدالت سے فوری امداد کا مطالبہ کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ مرکز اور آر بی آئی کی جانب سے عام آدمی کے لئ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اُچھال کا سلسلہ جاری

نئی دہلی// ایک دن تک مستحکم رہنے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعہ کو ایک بار پھر بڑھ کر ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس کی وجہ سے ممبئی میں پہلی بار پٹرول کے دام 102 روپے اور ڈیزل 94 روپے کو عبور کرگئے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت پہلی بار 97 روپے سےزیادہ ہوگئی۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول 29 پیسے اضافے سے 95.85 روپے اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے 86.75 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ 4 مئی سے اب تک 22 دن میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی گئیں، جبکہ باقی 17 دن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 5.45 روپے اور ڈیزل 6.02 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول میں 28 پیسے اور ڈیزل میں 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ اس کے س

بادام باغ چھاونی کے علاقوں میں جائیدادپر ٹیکس

 سرینگر // بادامی باغ کنٹونمنٹ بورڈ  نے سری نگر میں اپنے دائرہ اختیار والے علاقوں میں جائیداد ٹیکس عائدکرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ شہر کے 7وارڈوں بٹوارہ،صدر بازار،سونہ وار، اندرا نگر، شوپورہ، یتو محلہ پر مشتمل آبادی اور رہائشیوں کو کنٹونمنٹ بورڈ بادامی باغ نے جائیداد ٹیکس کی بلیں روانہ کرنے کا کام سلسلہ شروع کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف5 روز قبل ہی کنٹونمنٹ بورڈ میں ممبران کی معیاد مدت ختم ہوئی،جس کے بعد کنٹونمنٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر نے جائیداد ٹیکس کی ادائیگی کیلئے شہریوں کو بلیں بھیجنا شروع کیا۔ مقامی لوگوں نے کہا ’’ یکم اپریل 2021 سے 31 مارچ 2022 تک کے عرصے کے لئے 25000 روپے کا بل ملا،جبکہ کنٹونمنٹ کی جانب سے فراہم کی جانی والی بلدیاتی سہولیات قابل رحم ہے‘‘۔بادامی باغ کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے یہ بلیں کنٹونمنٹ قانون مجریہ2006کی دفعہ66شق(a) کے تحت ب

ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کا مطالبہ

سرینگر//ایک تجارتی وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اور حکومت کی جانب سے اس طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا ۔ انہوں نے تاجروں اور باغبانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے متعدد اقدامات کی بھی تعریف کی ۔ ان میں این اے ایف ای ڈی کے ساتھ باہمی تعاون کے ذریعہ مقامی پیداوار کیلئے مارکیٹ کے اہم روابط شامل ہیں ۔ سابق صدر کے سی سی اینڈ آئی جاوید ٹینگا کی سربراہی میں تاجروں نے کہا کہ کووڈ وبائی مرض کی وجہ سے ان کے کاروبار کو نقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ وہ اس بیماری کی وجہ سے بہت سے سرکاری پروگراموں کے فوائد پر استحکام حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے تاجر برادری کو راحت پہنچانے کیلئے حکومت کو متعدد اقدامات کرنے کی تجویز پیش کی ۔ وفد نے موقف اختیار کیا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے حکومت نے کئی اضلاع میں 40 فیصد تک ہونے والے نقصان کا

سیاحتی سرگرمیوں کوفروغ اورشعبے کااحیاء

سری نگر//سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نے کشمیر کے سیاحتی شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور جموں وکشمیر میں سیاحت کے شعبے کی موجودہ صورتحال پر غورو خوض ہوا۔میٹنگ میں ناظم سیاحت کشمیر جی این ایتو ، ڈائریکٹر ایس کے آئی سی سی بخشی جاوید ہمایوں ، ڈپٹی دائریکٹر سیاحت ( رجسٹریشن ) احسان الحق چشتی ، ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرس کے نمائندگان ، وائٹ واٹر رافٹنگ ، ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ ، سائیکلنگ اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔نمائندوں نے وادی کشمیر میں اَپنے متعلقہ شعبوں کے حوالے سے سیاحت کے فروغ کے لئے مختلف اَمور اور تجاویز پیش کیں۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت نے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ دُنیا بھرمیں سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مارکیٹنگ اور پرومویشنل ٹولز اور سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والوں کے لئے اِستعمال کریں۔سرمد حف

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نئی ریکارڈ سطح پر

نئی دہلی// پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیر کے روز مسلسل دوسرے دن اضافہ ہونے سے ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ملک کے چار میٹروپولیٹن شہروں میں آج دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 28 پیسے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 4 مئی سے اب تک 20 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ باقی 15 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.91 روپے اور ڈیزل 5.49 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے کے اضافے کے ساتھ 95.31 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ دہلی میں ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 86.22 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ممبئی میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 28 پیسے مہنگا ہوا۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 101.52 روپے اور ڈیزل 93.58 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ وہیں کولکاتہ میں پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوکر

کارپوریٹ کی سماجی ذمہ داری | ریلائنس نے1140 کروڑ روپے خرچ کئے

نئی دہلی// ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے مالی سال 2020-21 میںکارپوریٹ کی سماجی ذمہ داری(CRS)کے تحت 1140 کروڑ روپے خرچ کیے ۔کورونا وائرس کی وجہ سے ریلائنس نے سی ایس آر کا ایک بڑا حصہ 'مشن ان سیوا'، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، آکسیجن اور کورونا مریضوں کے علاج پر صرف کیا ہے ۔ اس کے علاوہ دیہی انقلاب، تعلیم اور کھیلوں کی ترقی پر بھی ایک بڑی رقم خرچ کی گئی ہے ۔ گزشتہ سال ریلائنس کا سی ایس آر کے تحت مجموعی خرچہ 1022 کروڑ روپے تھا۔ کورونا وائرس کی پہلی لہر میں مہاجر مزدور اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے تو ریلائنس نے ملک میں 'مشن ان سیوا شروع کیا تھا۔ ریلائنس نے تقریبا 27 لاکھ افراد کے لئے پانچ کروڑ 50 لاکھ کھانے کے پیکٹ کا انتظام کیا تھا۔ ریلائنس نے کھانے کے بعد میڈیکل گریڈ کی آکسیجن کی ایک بڑی مقدار کا  بندوبست کیا۔ آج ریلائنس کی جام نگر ریفائنری میں تقریبا 1000 ٹن آکسیجن ب

سیاحتی متعلقین کے مسائل

 سرینگر//لیفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے  یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں مشیر کی مختلف ملاقاتوں کے دوران سیاحت کے شعبے کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے اٹھائے گئے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ میٹنگ میں سیکرٹری سیاحت و ثقافت ، ڈائریکٹر انفارمیشن ، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر ، کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن ، وائس چئیر مین لاوڈا ، چیف انجینئر کے پی ڈی سی ایل کشمیر ، چیف انجینئر جل شکتی کشمیر اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے ۔ میٹنگ میں سیاحت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے اٹھائے گئے امور اور مطالبات پر غور کیا گیا اور وبائی بیماری کے پیش نظر سیاحت سے وابستہ افراد کی مشکلات اور مسائل کو کم کرنے کیلئے ایک طریقہ کار کے علاوہ انہیں مزید مدد فراہم کرنے پر بھی غور و خوض کیا گیا ۔ اسٹیک ہولڈرز نے موجودہ حالات کی وجہ سے حکومت کی مداخلت پر انہیں فوری مدد فر