تازہ ترین

ڈوڈہ میں سبزیوں و گوشت کی قیمتوں میں اضافہ | عام آدمی مشکلات سے دوچار، انتظامیہ خاموش

ڈوڈہ //ماہ رمضان کی آمد سے قبل ڈوڈہ ضلع میں ناجائز منافع خوری سے عام آدمی کا جینا محال بن گیا ہے لیکن انتظامیہ اس معاملہ میں خاموش ہے۔ڈوڈہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ بھلیسہ سے کئی عوامی وفود نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سبزی، چکن و اشیائے خوردنی کی چیزوں میں غیر قانونی منافع خوری کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیشتر مقامات پر چکن ڈھائی سو روپے کلو کے حساب سے بیچا جاتا ہے جبکہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ عبد الکریم نامی ایک شہری نے کہا کہ سبزی سے لے کر گوشت مہنگے داموں پر فروخت کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب اس بارے میں سبزی فروش و مرغبانوں سے اس کا سبب پوچھا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ اوپر سے ہی مہنگا ملتا ہے۔ ستیش کمار نامی ایک اور شخص نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی و بے روزگاری نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ لی ہے اور اب ناجائز منافع

مینڈھر انتظامیہ نے مارکیٹ کا معائینہ کیا

مینڈھر //تحصیلدار مینڈھر ڈاکٹر وکرم کمار کی قیادت میں انتظامیہ کی ایک ٹیم نے مینڈھر قصبہ کا معائینہ کیا جبکہ غیر معیاری اشیار فروخت کرنے اور ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔انتظامیہ کی ٹیم میں تحصیلدار کے ہمراہ نائب تحصیلدار ،تحصیل سپلائی آفیسر مینڈھر ،ایس ایچ او مینڈ ھر کے علا وہ دیگر آفیسران و ڈاکٹر بھی موجود تھے ۔اس کارروائی کے دوران قصبہ میں غیر معیاری سبزیاں اور مٹھائیاں فروخت کرنے والوں کیساتھ ساتھ ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کو کل 42سو روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔تحصیلدار نے دکانداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ رمضان کی آمد سے قبل ہی ریٹ لسٹیں چسپاں رکھیں جبکہ معیاری میوہ جات و تازہ سبزیاں ہی فروخت کریں ۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔