بیرونی ریاستوں سے آئے افراد پر نظر رکھی جائے

سرینگر// جے اینڈ کے ہوٹلیریس کلب نے کشمیر میںکروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مزید کارگر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے ۔کلب کے چیرمین مشتاق احمد چایا نے سرکار، لیفٹیننٹ گورنر کے ایڈوائزر بصیر احمد خان اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سلسلے میں مزید کارگر اقدامات کئے جائیں ۔لوگوں سے کرفیو کے دوران گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہئے کہ وہ انتظامیہ کو تعاون دیں تاکہ اس وباء کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ دیگر ریاستوں سے کشمیر آنے والے لوگوںپر لاک ڈاون کیلئے مزید قدم اٹھائے کیونکہ حالیہ ایام میں مختلف ریاستوں سے مزدوروں کی ایک بڑی تعداد یہاں وارد ہوئی ہے اور ان پر نظر گذر رکھنے کی اشد ضرورت ہے ۔4جی سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہوٹلریس کلب نے کہا کہ لوگ گھ

تازہ ترین