بازارحصص میں سب سے بڑی گراوٹ

ممبئی //ملک میں کورونا۔ 19وائرس کے پھیلنے اور اس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے بعد گھریلوشیئربازاروں میں افراتفری مچ گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس 13فیصد سے زیادہ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 11 فیصد سے زیادہ کی ریکارڈ گراوٹ میں بندہوئے جس سے سرمایہ کاروں کے 14اعشاریہ 22لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ۔گزشتہ کاروباری دن کو29915اعشاریہ 96 پوائنٹس پر بند ہونے والا سینسیکس 2307 اعشاریہ 16کی گراوٹ میں کھلا اور صبح 9بجکر 57منٹ تک 10 فیصد ٹوٹ گیا۔دس فیصدٹوٹتے ہی بازار میں لوور سرکٹ لگ گیا اور کاروبار 45منٹ کے لیے روک دیاگیا۔اس وقت سینسیکس 26942اعشاریہ 11پوائنٹ پر اور نفٹی 7903 پوائنٹ پرتھا۔دس دن کے اندر یہ دوسرا موقع ہے جب بازار میں لوور سرکٹ لگاہے ۔اس سے پہلے 13مارچ کوبھی لوور سرکٹ لگاتھا۔کاروبار کے اختتام پر سینسیکس 3934اعشاریہ 72پوائنٹ یعنی 13اعشاریہ 15فیصد کی گراوٹ میں 25981اعشاریہ 24پ

اگلے مالی سال کیلئے جموں کشمیر کا بجٹ

سرینگر//پارلیمنٹ میں پیر کو مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ پر مشتمل 2020.21مالی سال کا میزانیہ منظور کیا گیا۔ایوان بالا میں منظوری کے بعد اس کوایوان زیریں کیلئے روانہ کیا گیا اور اس کو وہاں بھی منظوری مل گئی۔لوک سبھا میں جموں کشمیر کا بجٹ منظور کئے جانے کے بعد ایوان زیریں سے لداخ کا میزانیہ رایہ سبھا کو بھیج دیا گیا۔جموں کشمیر کیلئے تخمینہ جات پر مبنی بلیں لوک سبھا میں 19مارچ کو پاس کی گئی تھیں۔جموں کشمیر کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں ترقی پرزور دیا گیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس ماہ اگست میںریاست جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو منسوخ کرکے اس کومرکز کے زیرانتظام دوعلاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔’جموں کشمیر تنظیم نو2019‘ کے تحت سابق ریاست کی تقسیم اکتوبر2019کو عمل میں آئی تھی۔جموں کشمیر کے نئے مالی سال کیلئے1,01,428کروڑ روپے مختص

جموں و کشمیر بینک نے حکمت عملی تیار کی

سرینگر//عالمی سطح پر کورونا وائس کے خطرات پر قابو پانے کے مشن کی تعمیل کرتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے اپنی حکمت عملی مر تب کی ہے تاکہ اسکے ملازمین، گاہکوں اور عوام الناس کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ گاہکوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر نے کہا کہ ہمارے گاہک ہماری پالیسیوں کا محو مرکز ہے اور انکی حفاظت ہمارے لئے سب سے اعلیٰ اور اہم ہے۔چیئرمین نے کہا کہ ایک انسان کیلئے دنیا میں سب سے بڑی دولت اسکی صحت ہے لہٰذا میری تمام گاہکوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی اور اپنے قرابت داروں کی صحت یابی کیلئے بینک شاخوں میں جانے کے بجائے ڈجیٹل بینکنگ چینلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ چیئرمین کا کہنا ہے کہ بینک نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپنا بزنس کنٹینیوٹی پلان (BCP)  مرتب کیا ہے اور بینک کی اعلیٰ انتظامیہ کی ایک کیوک ریسپانس ٹیم (QRT) بنائی ہے، جسے چیئرمی

تازہ ترین