تازہ ترین

دو روزہ ٹھہراﺅ کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

نئی دہلی// بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی تیزی کی وجہ سے گھریلو سطح پر دو دن کے بعد منگل کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا۔ آج دارالحکومت دہلی میں پٹرول 25 پیسے بڑھ کر 90.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے بڑھ کر 81.32 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ 65 ڈالر فی بیرل کو عبور کر گیا۔  

ٹرانسپورٹروں کی مجوزہ غیرمعینہ ہڑتال کانوٹس لیاجائے:کشمیراکنامک الائنس

سرینگر//جموں وکشمیر یوٹی میں ٹرانسپورٹروں کی مجوزہ غیر معینہ ہڑتال سے پیدا شدہ صورتحال کا گورنر انتظامیہ سنجیدہ نوٹس لے کیونکہ یہ نہ صرف عوامی حلقوں کیلئے پریشانی کا سبب بنے گا بلکہ اس سے تجارت ومعیشت براہ راست اثر اندازہوگی۔ان باتوں کااظہار کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین  محمد یاسین خان جو کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن کے صدر بھی ہیں، نے کیا۔انہوں نے کہاکیونکہ تجارتی حلقے عرصہ دراز سے کاروبار نہ چلنے کی وجہ سے بے حد پریشانیوں میں مبتلاء ہوچکے ہیں اور یہ قدم تجارت کو جموں وکشمیر میں اور زیادہ زمین بوس کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گا۔اس صورتحال سے پیدا شدہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین موصوف نے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے  ٹرانسپورٹ نمائندوں سے بات چیت کے ذریعے جائز مطالبات پر گفت و شنید کی سفارش کی ہے تاکہ مہنگائی کی مار اور تجارتی مند