تازہ ترین

جی 20 کا متاثرممالک کیلئے14ارب ڈالر امداد کا اعلان

لندن // جی 20 نے کرونا وائرس کے شکار ممالک کو 14 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا فیصلہ کرلیا۔العربیہ کے مطابق سعودی سعرب کے زیرِ صدارت جی 20 ممالک کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس کے شکار ممالک کو 14 عرب ڈالرز کی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں وبا سے نبردا?زما پسماندہ ممالک کو قرضہ دینے سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سعودی عرب کی نمائندہ ٹیم کا کہنا تھا کہ ایسے ممالک جو کورناوائرس کیخلاف لڑنے میں وسائل کی کمی کا شکار ہیں، اْن کو 14 عرب ڈالرز کی امداد دی جائے گی۔ممالک کو قرضہ دئیے جانے کے حوالے سیسعودی ٹیم کا کہنا تھا کہ اس فیصلے میں اگر قرض فراہم کرنے والے ادارے اور بینک بھی شامل ہوگئے تو رقم بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس وبا کے باعث پیدا ہونے والے عالمی معاشی بحران کے نتیجے میں36 ممالک نے قرضوں کی ادائیگی ملتوی کرنے کی درخواستیں دی ہیں۔ادھرعا

عمرہیر صورہ میں گیس ایجنسی کا گودام سربمہر، 400 سلینڈر ضبط | لاک ڈائون کی خلاف ورزی،9دکانداروں کیخلاف کیس درج

سرینگر // تحصیلدار عید گاہ سرینگر اور پولیس تھانہ صورہ کی ایک مشترکہ کارروائی میں رہائشی علاقہ میں موجود رسوئی گیس کا ایک گودام سربمہر کردیا جس میں 400 سلنڈر موجود تھے۔پولیس کے مطابق 90 فٹ روڑ پر واقع حسن البنات کالونی عمر ہیر صورہ میں قائم ایک گیس ایجنسی کے گودام کو تحصیلدار عیدگاہ نے سربمہر کردیا ۔تحصیلدار کے مطابق یہ گودام رہائشی علاقہ کے وسط میں قائم ہونے کی وجہ سے خطرہ مول نہیں لیا جاسکتا تھا جس کے نتیجے میں اسے سربمہر کردیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر نمبر52/2020 گیس ایجنسی کے مالک کے خلاف درج کرلیا جو خود بھی اسی علاقے میں رہائش پذیر ہے ۔ادھر پولیس نے تھانہ صدر کے حدود میں آنے والے 9دکانداروں کے خلاف لاک ڈائون کی خلاف ورزی کے الزام میں کیس درج کیا ہے جبکہ عید گاہ میں غیرقانونی طور ایک ٹین کے شیڈ میں400گیس سلینڈرذخیرہ کرنے کی بناپرگیس ایجنسی کو سربمہر کردیاگیا۔ ۔ایک بیان

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کابڈگام کے متعدد علاقوں کا دورہ | فٹلی پورہ چرار شریف میں نرسری کا جائزہ لیا

بڈگام//ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اعجاز احمد بٹ نے وسطی ضلع بڈگام کے کئی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ملازمین کو ہدایت دی کہ کسانوں اور باغ مالکان کو راحت دینے کی خاطر وہ اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیں ۔ اعجاز احمد بٹ نے جمعہ کو وسطی ضلع بڈگا م کے کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ باغ مالکان کو نئی ٹیکنالوجی سے آگاہ کریں۔انہوںنے فٹلی پورہ چرار شریف میں نرسری کا بھی جائزہ لیا اور وہاں تعینات ملازمین کے ساتھ گفت وشنید کی۔ ڈائریکٹر نے آفیسران کو ہدایت دی کہ کووڈ 19کے پیش نظر تمام رہنما اصولوں پر عملدرآمد کرانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہارٹیکلچر محکمہ کی جانب سے کسانوں اور باغ مالکان کو سبسڈی پر آلات فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ وہ اچھی طرح سے اپنا کام کاج کریں۔  

تاجروں،صنعت کاروں اور کارخانہ داروں کو25ہزار کروڑ کانقصان

سرینگر// لاک ڈائون عرصے میں تاجروں اور صنعت کاروں کی بجلی فیس اور بنکوں سے لئے قرضوں کے سود کو معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تجارتی انجمن کشمیر ٹریڈ چیمبر نے کہا کہ وہ کاروباری ٹیکس ادا کرتے ہیں،اس لئے انہیں سرسری نہیں لیا جاسکتا۔کشمیر ٹریڈ چیمبر کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ ایام میں ایک برادر تاجر انجمن کشمیر ٹریڈ الائنس نے لاک ڈائون کے نقصان کا اندازہ8ہزار400کروڑ روپے لگایا تھا،جو یہ سمجھنے کیلئے کافی ہے کہ وادی میں تجارت کس قدر خستہ ہوچکی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل بھی5اگست کے مابعد صورتحال کے نتیجے میں قریب17ہزار500کروڈ روپے کے نقصانات سے کشمیری تجارت کو دھچکا لگااور یوں گزشتہ ایک برس کے عرصے میں کشمیری تاجروں،کاروباریوں،صنعت کاروں اور کارخانہ داروں کو25ہزار کروڑ روپے کے نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔ کشمیر ٹریڈ چیمبر کے ترجمان نے کہا کہ حکومت پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ تجارتی حلق

شاہ آباد بالا میں جموں و کشمیربنک کی شاخ قائم کرنے کا مطالبہ

اننت ناگ //اننت ناگ کے دور دراز پہاڑی علاقہ شاہ آبادبالا میںجموں وکشمیر بنک کی شاخ نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے ۔20دیہات پر مشتمل اس علاقے کی آبادی60ہزار کے قریب ہے ۔ یہاں جموں و کشمیر بنک کی شاخ نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو 25کلو میٹر دور ویری ناگ پہنچنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آج تک کئی بار حکومت اور جموں و کشمیر بنک کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی گئی کہ علاقے میں بنک کی شاخ قائم کی جائے تاہم یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ۔  

اوڑی میں مرغ نایاب | تاجروں پر مصنوعی قلت کا الزام

اوڑی//عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی اوڑی میں مرغ نہیں مل رہے ہیں۔ گزشتہ دس روز سے اکثر علاقوں میںمرغ نہیں مل رہے ہیں۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی مرغ فروشوں نے مصنوعی قلت پیدا کی ہے۔اس دوران مرغ فروشوںکا کہنا ہے کہ سرکار کی جانب سے110فی کلو مرغ قیمت مقرر کی ہے لیکن اْنہیں خود 140 روپے میں ملتے ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ دکاندار ذخیرہ اندوزی کر کے 150 روپئے فی کلو مرغ فروخت کرتے ہیں۔ایس ڈی ایم اوڑی ریاض احمد ملک نے بتایا کہ وہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر امور صارفین و تقسیم کاری بارہمولہ سے استفسار کریںگے۔  

اقتصادی پیکیج میں بڑی آبادی نظر انداز ہوئی: چدمبرم

نئی دہلی// کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ اقتصادی سرگرمیوں کو پٹری پر لانے کیلئے حکومت نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے جس اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا ہے اس میں کروڑوں لوگوں نظر انداز ہوئے ہیں ،لہذا اس پیکیج پر پھر نظر ثانی کرنی چاہئے ۔ چدمبرم نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مسلسل پانچ دن تک اس پیکیج کے بارے میں ملک کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس میں کہیں بھی عام آدمی کو راحت دینے کی بات نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پیکیج میں 13 کروڑ نچلے طبقے کے غریبوں، سات کروڑ درمیانے طبقے کے کاروباریوں اور چھ کروڑ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے ساتھ ساتھ کسانوں، دہاڑی مزدوروں، زرعی مزدوروں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملازمت کھونے والے لوگوں کیلئے کچھ نہیں ہے ۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی پیکیج میں عام آدمی کو فائدہ دی

حکومت کاروباری آسانی کے اگلے مرحلہ پر کام کررہی ہے | غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کا کام شروع

نئی دہلی// غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور گھریلو صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے حکومت ‘کاروباری سگمتا۔از آف دوئنگ بزنس’ کے اگلے مرحلہ پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے جس سے وسیع سطح پر روزگار کے مواقعے پیدا ہوں۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اور وزیرمملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر نے اتوار کو یہاں وزیراعظم نریندر مودی کے ‘آتم نربھر بھارت ابھیان’ تفصیلات کی پانچویں اور آخری پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت کاروباری آسانی کے اگلے مرحلہ کی طرف سنجیدگی سے بڑھ رہی ہے ۔ اس مرحلہ میں ریئل اسٹیٹ کا آسانی سے اندراج، تجارتی تنازعات کو جلد از جلد حل کرنے اور ٹیکس ڈھانچہ کو آسان بنانے پر زور دیا جائے گا۔ ان کے ذریعہ ہندستان کو دنیا میں کاروبار کیلئے سب سے زیادہ پرکشش مقام بنانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار کے موافق ماحول بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ عالمی

گاندربل میں گیلاس کی فصل تیار | منڈیوں تک پہنچانے کیلئے کوئی انتظام نہیں

گاندربل//گاندربل ضلع میں گلاس کی فصل تیار ہے لیکن کسانوں کو تشویش لاحق ہے کہ وہ منڈیوں تک کیسے پہنچائیں۔ ضلع کے جن علاقوں میں گلاس کی پیداوار ہوتی ہے، اُن میں گوٹلی باغ،یارمقام،وتہ لار،چونٹھ ولی واراورقصبہ لارکے علاوہ تحصیل واکورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رواں سال اچھی پیداوار ہوئی ہے۔ جہاں کاشتکارگلاس کی اچھی پیداوار سے خوش ہیں وہیں لاک ڈائون کے نتیجے میں بیرونی منڈیوں تک پہنچانے کے لئے انہین تشویش بھی لاحق ہے ۔کسانوں کا کہنا ہے چونکہ گلاس کو کمزور فصل تصور کیا جاتا ہے اور اگر اس سلسلے میں سرکار نے معقول انتظامات نہین کئے تو نقصان ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ضمن میں سرکار کو اقدامات کرنے چاہئیں۔  

بیجوں کی بروقت تقسیم اور فوری توسیع خدمات کے سبب کشمیر میں زراعت سرگرمیاں جاری

 سرینگر//صوبہ کشمیر کی 70فیصد آبادی بالواسطہ یا بلاواسطہ بالخصوص دیہی علاقوں میں رہنے والی آبادی زراعت سے منسلک ہے اور صوبے میں کووِڈ۔19لاک ڈاون صورتحال میں کشمیر کے کسانوں کو سہولیات بہم رکھنے کے لئے محکمہ زرعی پیداوار نے متعدد قدم اُٹھائے ہیں تاکہ وادی میں زرعی سرگرمیاں بلا رُکاوٹ جاری رکھی جاسکیں۔محکمہ زراعت کووِڈ وَبا کے منفی اثرات کو کم کرنے کی کوشش میں جُٹاہے اور کسانوں کو رواں خریف کے دوران چاول ، مکئی ، گیہوں ، تلہن ،زعفران ، دالوں ، مٹر ، جو وغیرہ کی کاشت جاری رکھنے کے لئے ہر ممکن سہولیت بہم رکھ رہا ہے۔محکمہ زراعت کے ایک اعلیٰ افسر نے ایک بیان میں کہا کہ جب جموں وکشمیر میں لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا تو وادی میں ربیع فصل کی کٹائی شروع ہوچکی تھی اور چند ایک معاشی سرگرمیوں بشمول زراعت کو دوبارہ شروع کرنے کی اِجازت کے اعلان کے ساتھ ہی محکمہ نے کسانوں کو مدد اور ماہرانہ مشورے

سیاحت،باغبانی اور ٹرانسپورٹ شعبے کیلئے امدادی پیکیج کااعلان کیا جائے:مونگا

 سرینگر//پردیش کانگریس کے نائب صدراورسابق ممبرقانون سازکونسل غلام نبی مونگا نے کہا ہے کہ وادی کشمیرکاباغبانی،سیاحت اورٹرانسپورٹ سیکٹرگزشتہ برس اگست سے شدیدبحران سے دوچار ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیرکی اقتصادیات کوفوری طور پر ایک امدادی پیکیج کی ضرورت ہے ۔ایک بیان میں مونگا نے کہاکہ سیاحتی شعبہ کوپہلا دھچکہ حکومت ہند نے گزشتہ سال اگست کے مہینے میں دیاجب اُس نے کشمیرمیں سیاحوں اور امرناتھ یاتریوں کو فوری طور وادی چھوڑنے کی ہدایت دی ۔اُس کے بعد نومبر میں سرینگرجموں شاہراہ بندرہی اور میوہ باہرکی منڈیوں تک نومبر کی بے وقت برف باری،جس نے باغبانی شعبے کوتباہ کیا، تک نہیں پہنچایا جاسکا۔مونگا نے کہا کہ حکومت نے امداد کے نام پرمیوہ اُگانے والوں کوجو امداد دی ،وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر تھی۔انہوں نے کہا کہ اُس کے بعد اپریل کے مہینے میں باہرکی منڈیوں تک پہنچانے کیلئے کولڈ اسٹوروں میں رکھا گ

ایس ایم ایس سروس بند تاہم فحش پیغامات کاارسال جاری

سرینگر// مواصلاتی بندشوں کے بیچ وادی میں ایس ایم سروس بھی معطل کر دی گئی ہے،تاہم مواصلاتی کمپنیوں کی طرف غیر ضروری پیغامات کا ارسال جاری ہے۔ وادی میں4 روز قبل مواصلاتی بندشیں عائد کی گئیں اور اگرچہ جمعہ کو موبائل سروس کو بحال کیا گیا تاہم ایس ایم سروس ہنوز منقطع ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اگرچہ فون خدمات بحال ہوئی ہیں لیکن ایس ایم ایس سہولیت کی لگاتار معطلی کی وجہ سے وہ مختلف مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ ایس ایم ایس سہولیت بند رہنے کی وجہ سے لوگ آن لائن ادائیگی نہیں کر پا رہے ہیں کیونکہ موبائل فون پر او ٹی پی نمبر نہیں آتا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اگر چہ مواصلاتی کمپنیوں اور دیگر کاروباری کمپنیوں سے اُنہیں ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں،تاہم ان کیلئے جو ضروری پیغامات رسائی ہیں، اس کو منقطع کیا گیا ہے۔ نثار احمد نامی ایک صارف نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کہ کرونا لاک ڈائون کے نتیجے میں جب ای

موبائل انٹر نیٹ 5ویں روز بھی بند | پلوامہ اور شوپیان میں فون سروس ہنوز معطل

ترال //بیگ پورہ اونتی پورہ میں حزب آپریشنل چیف ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں مسلسل پانچویں روز بھی موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطلی رہیں جبکہ ضلع پلوامہ اور شوپیان میںموبائل سروس بھی بدستور ٹھپ ہے ۔ ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں مواصلاتی نظام منقطع کر دیا گیا اور اتوار کو مسلسل پانچویں روز بھی جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیان کا فون رابطہ بحال نہیں ہو سکا ۔ اگرچہ تین روز بعد وادی کشمیر میں فون سروس بحال کی گئی تاہم ضلع پلوامہ اور شوپیان میں اتوار کو بھی فون سہولیات ٹھپ رہیں ۔پوری وادی میں 5روز سے ہزاروں طلاب آن لائن کلاسز لینے سے قاصر ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اتوار کو بھی مہلوک حزب کمانڈر کے آبائی علاقے میں تنائو کی صورتحال برقرار رہی جس دوران علاقے میں جہاں فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیںبھی ہوئی ہیں ۔   

امریکی ڈالر کی بادشاہت کوخطرہ لاحق | روس کا یورو اورچین کااپنی کرنسی میں کاروبار کرنے کااعلان

لندن //دفاع کے بعداقتصادی محاذ پرامریکہ کی بادشاہت کی ایک وجہ دنیابھرمیں امریکی ڈالر میں کاروبار کاہوناہے ،لیکن اب امریکی ڈالر کاسورج غروب ہونے جارہاہے اوراقتصادی محاذ پر امریکہ کی سرفہرست پوزیشن ڈگمگانے والی ہے ۔دراصل امریکی ڈالر کوچیلنج دینے کیلئے چین نے اپنی کرنسی میں تمام ساتھی ممالک کیساتھ کاروبار کرنے کامنصوبہ بنایاہے ،اوراس منصوبہ بندی کی عمل آوری جلد شروع ہونے والی ہے ۔روس نے اپناآئندہ کاساراکاروبار ’یورئو‘یعنی یورپین کرنسی میں کرنے کافیصلہ لیاہے ۔دراصل چین ،روس ،یورپین یونین اورایران کی کوشش ہے کہ امریکہ کی من مانیوں اورڈالر کے عالمی اقتصادیات پر کنٹرول کوختم کیاجائے ،اسی لئے روس اورچین نے یورپین یونین اورخلیجی ممالک کیساتھ ہاتھ ملانے کافیصلہ لیتے ہوئے کئی محاذوں پراہم پیش رفت بھی کی ہے ۔  

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

ڈوڈہ // ناظم انجمن  اہل سنت والجماعت چناب ویلی جموں کشمیر انڈیامولانا غلام محمد رضوی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے پوسٹ پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مبینہ ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا’’ہم اپنے نبیؐ اور مذہب اسلام کے خلاف  نازیبا باتیں ہر گز برداشت نہیں کرینگے‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے پوری دنیا ماتم کدہ بن چکی ہے، ہزاروں لوگ روز لقمہ اجل بن جاتے ہیں ،وہیںدوسری طرف شر پسند عناصر فتنہ بازی میں مسروف ہیں ۔لہذا اسکے خلاف جلد از جلد کاروائی کی جائے۔انجمن کے دیگر اراکین نے بھی اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن بانہال کے علمائے کرام نے بھی واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے سخت سزاکی اپیل کی ہے۔  

کمپنی سیکریٹری اسامی کیلئے انٹر ویو منعقد

جموں//جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ نے سنیچر کو منیجنگ ڈائریکٹر( جے پی ڈی سی ایل ) بی آر امبیڈکر چوک جموں کے دفتر میں کمپنی سیکریٹری کی اسامی کا انٹر ویو منعقد کیا ۔ اس ضمن میں قواعدو ضوابط کے مطابق 5 اُمیدوار انٹر ویو میں شامل ہوئے ۔ انٹر ویو تکنیکی ماہرین پر مشتمل پانچ نفری پینل نے لیا جس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل یشا مدگل کر رہی تھیں ۔  

پھولبانی شعبے کافروغ، جدید ٹیکنالوجی کااستعمال لازمی:بصیرخان | آرائشی پودے اُگانے کیلئے کسانوں کو ترغیب دینے کیلئے تربیتی پروگراموں کاانعقاد کیاجائے

سرینگر//لیفٹنٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں پھول بانی سرگرمیوں کیلئے کافی صلاحیت موجود ہے اور اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے بدلاؤ لایا جا سکتا ہے جو کہ یو ٹی کی معیشت کیلئے بھی سود مند ثابت ہو سکتا ہے ۔ مشیر موصوف  محکمہ پھول بانی اور گارڈنز و پارک کے محکموں کی یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک جائیزہ میٹنگ میں پھول بانی کو توسیع دینے کے پروگرام پر بحث و تمحیص کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔ میٹنگ میں سیکرٹری پھول بانی ، ناظمِ پھول بانی کشمیر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ ناظمِ پھول بانی جموں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ مشیر موصوف نے کسانوں کو پھول بانی کی معاشی صلاحیت کے بارے میں تفصیلی جانکاری اور تربیت دینے پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کو مختلف مقامات کی آرائش کے ساتھ ساتھ پھول بانی سے آمدن کے حصول

دستکاروں کولُوٹنے والا درمیانہ داروں کاگروہ سرگرم | غیرمنظم کاریگروں کو امداد دلانے کیلئے دستاویزی تفاصیل اور نقدی کاتقاضا

سرینگر // سرینگر شہر اور وادی کے دیگر اضلاع میںدرمیانہ داروں کا ایک گروہ قالین اور شالبافوں کے علاوہ پیپر ماشی وکروں سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، آدھا ر اور بینک کھاتوں کی نقل حاصل کرکے اُنہیں سرکاری امداد دلانے کا وعدہ کرکے ہزاروں روپے لوٹ چکا ہے لیکن محکمہ ہینڈی کرافٹس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار نے ہینڈی کرافٹ اورہینڈلوم سیکٹر میں صرف کارپوریٹ سوسائٹیز کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے اور غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے کاریگروں کو کوئی بھی امداد نہیں ملے گی۔عید گاہ سرینگر سے تعلق رکھنے والے جاوید احمد نامی کاریگر نے بتایا ’’لاک ڈئون کے دوران بے روز گار ہونے والے مزدوروں کومالی امداد کا اعلان مرکزی سرکار نے کیا ہے ‘‘۔ جاوید نے بتایا ’’ یہ افواہ پھیلتے ہی درمیانہ دار سرگرم ہوگئے اور کاریگروں سے ایک ہزار روپے کے علاوہ ہینڈی کرافٹس کی رجسٹ

وٹامن ڈی کووِڈ- 19سے ممکنہ تحفظ فراہم کرتا ہے:تحقیق

لندن//سائنسدانوں نے20یوروپی ممالک میں وٹامن ڈی کی کم مجموعی سطح اورکوروناوائرس معاملوں میں اضافہ اورزیادہ شرح اموات کے درمیان تعلق پایا ہے اور اس سلسلے میں بھرپورتحقیق کرنے پرزوردیا ہے ۔برطانیہ کی رسکن یونیورسٹی کے محققین کی تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کم سطح ،نظام تنفس کی شدیدانفیکشن کا موجب ہے۔تازہ تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی خون کے سفیدذرات کو سوزش کے زیادہ ذرات جنہیں ’سائیٹوکاینز‘کہا جاتا ہے ،خارج کرنے سے روکتاہے،جوکوروناوائرس کے مریضوں میں زیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں.۔اٹلی اوراسپین میں کوروناوائرس سے اموات کی شرح سب سے زیادہ رہی اورنئی تحقیق کے مطابق دونوں ملکوں کے لوگوں میں دیگر یوروپی ممالک کی بہ نسبت وتامن ڈی کی سطح کم تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جنوبی یورپ میں بزرگ لوگ سخت دھوپ میں نکلنے سے گریز کرتے ہیں جبکہ جلد کارنگ بھی قدرتی وٹامن ڈی کے بننے کو

پہلے دن دس پروازوں میں2,300 لوگ وطن واپس لوٹیں گے

نئی دہلی//غیر ملکوں میں پھنسے ہندوستانی کو وطن واپس لانے کیلئے جمعرات سے شروع ہورہے مشن کے پہلے دن دس پروازوں میں تقریباً 2,300 مسافروں کی وطن واپسی ہوگی۔شہری ہوابازی کی وزارت سے موصول اطلاع کے مطابق،7 مئی کو فضائی خدمات فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی ایئرانڈیا سات اور اس کی اتحادی کمپنی ایئرانڈیا ایکسپریس تین پروازیں چلائے گی۔ان میں تقریباً 2,300 لوگوں کو لائیجانے کا منصوبہ ہے۔بورڈنگ سے پہلے ہر مسافر کی اسکریننگ کی جائیگی اور جن میں کوویڈ 19 کی علامات ہوں گی انہیں ٹکٹ ہونے کے باوجود طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی سے ایک پرواز کوچی کیلئے اور دبئی سے ایک پرواز کہزیکوڈ کیلئے روانہ ہوگی۔دونوں میں 200-200 مسافروں کو لایا جائیگا اور ان کی آمدو رفت ایئر انڈیا ایکسپریس کریگی۔ایئر انڈیا ایکسپریس کی تیسری پرواز قطر کے دوحہ سے کوچی کیلئے ہوگی جس میں 200 لو