ایچ ڈی ایف سی بنک کے سہ ماہی منافع میں20 فیصد اضافہ

سرینگر//مالیاتی ادارے ایچ ڈی ایف سی بینک نے ہفتہ کے روز رواں مالی سال کی جون سہ ماہی کے لئے خالص منافع میں19.6 فیصد اضافے کی رپورٹ 6ہزار658کروڑ62لاکھ روپے درج کئے ہیں۔ بینک کی جون2020-21 کی سہ ماہی بینک کی آمدنی بڑھ کر 34ہزار453کروڑ28لاکھ روپے ہوگئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں32ہزار361 کروڑ84لاکھ کروڑ روپے تھی۔ بنک نے30جون2020 تک مجموعی طور پر غیر پرکارکردگی اثاثوں (این پی اے) کے میں 1.36 فیصد کی کمی کے ساتھ اپنے اثاثہ محاذ پر بہتری لائی جو جون 2019 کے آخر تک1.40 فیصد رہی تھی۔  کارکردگی کے لحاظ سے ، مجموعی’’ این پی اے‘‘ یا ناقص قرضے جو 13ہزار773کروڑ 46لاکھ روپے کے مقابلے میں ان ناقص قرضوں کو11ہزار768کروڑ95لاکھ روپے تک لایا گیا۔بنک نے کہا ہے کہ اسی طرح مجموعی’’ این پی اے‘‘(غیر کارکردگی اثاثوں) میں0.33فیصد کمی درج کرکے ان کو3ہزار297ک

چین کے خلاف بھارتی تجارتی ضابطے مزید سخت

نئی دلی //بھارت چین سرحدی کشیدگی کے بعد بھارت نے چینی سرمایہ کاری کے خلاف سخت اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اپنی نچلی ترین سطح کو چھو رہے ہیں۔اس ہفتے بھارت نے جو نئے ضوابط جاری کیے ہیں ان کے تحت وہ کمپنیاں جن کے ملکوں کی سرحدیں بھارت سے ملتی ہیں انہیں حکومت کے منصوبوں میں سرمایہ کاری سے پہلے وزارت خارجہ اور داخلہ سے سیاسی اور سیکورٹی کلیرینس حاصل کرنا ہوگی۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بھارت کے دفاع اور قومی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئے ضابطے میں چین کا نام نہیں لیا گیا۔ تاہم اس کا مقصد بھارت کے انفرا سٹرکچر میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو روکنا ہے۔نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں اقتصادیات کے پروفیسر بسواجیت دھر کا کہنا ہے کہ اس سے بڑے بڑے منصوبے متاثر ہوں گے۔ بھارت کئی بڑے منصوبوں کے سلسلے میں چین

سبسڈی والا ایل پی جی سلنڈرایک سال میں 100روپے مہنگا ہوا

نئی دہلی//ایل پی جی سلنڈرپر گذشتہ ایک سال میں سبسڈی میں مسلسل کمی کی وجہ سے اس عرصے کے دوران سبسڈی والا سلنڈر 100 روپے مہنگا ہوگیا اورسبسڈی صفر رہ گئی۔گذشتہ سال جولائی میں قومی دارالحکومت دہلی میں 14.2 کلووالا ایل پی جی سیلنڈر کی مارکیٹ قیمت یعنی غیر سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت 637 روپے تھی جو اب گھٹ کر 594 روپے ہوگئی ہے ۔ اس کے باوجود اس عرصے کے دوران سبسڈی والا سلنڈر 100 روپے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 494.35 روپے سے بڑھ کر 594 روپے ہوگئی۔حکومت کی جانب سے سبسڈی میں بار بار کٹوتی کی وجہ سے اس سال مئی سے سبسڈی اورغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر ایک جیسے ہوگئے ہیں۔ اس سال مئی ، جون اور جولائی میں ، صارفین کو کوئی سبسڈی نہیں ملی ہے ۔مودی سرکار کی پہلی مدت کے دوران یہ اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ حکومت آہستہ آہستہ ایل پی جی سلنڈروں پر سبسڈی ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے

عید الاضحی پر لاک ڈائون میں نرمی کرنے کی ضرورت: ٹریڈ الائنس

سرینگر//عید الاضحی کے پیش نظر تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کشمیر ٹریڈ الائنس نے کہا کہ عالمگیر وبا کوڈ۔19کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط و مستحکم معیشت ضروری ہے۔کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے عید سے قبل لاک ڈائون کو سخت بنانے کے انتظامی فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے روک تھام کیلئے اصل میں محکمہ صحت اور ماہرین صحت کی جانب سے جاری کئے گئے ضوابط اور گائڈ لائن کو زمینی سطح پر مکمل طور پر نافذ العمل بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف دکانوں کو بند کیاجاتا ہے تو دوسری جانب سماجی فاصلہ نہ عملانے اور ماسک کا استعمال نہ کرنا دیکھاجاسکتا ہے جس سے لاک ڈائون کرنے کا مقصد فوت ہوجاتا ہے۔ شہدارنے کہاکہ اس طریقہ کار سے کشمیری عوام کو دونوں مالی اور جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ  عید الاضحی قریب ہونے پر تجارت

تجارتی مراکز کی بجلی فیس معاف کی جائے: اشرف میر

سرینگر//جموں وکشمیر اپنی پارٹی لیڈر اور سابق وزیر محمد اشرف میر نے جموں وکشمیر میں موجود شمسی توانائی کی صلاحیت کو بروئے کار نہ لانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لال چوک میں پارٹی دفتر پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا جغرافیائی خدوحال شمسی توانائی کے لئے موزوں ہے اسی وجہ سے جموں وکشمیر شمسی توانائی میں ملکی سطح پر دوسرے نمبر پر آتی ہے۔لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ جموں و کشمیر کی حکومت اب تک اس اہم شعبے پر توجہ دینے میں ناکام رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگست2019سے اقتصادی شعبوں میں کوئی بھی کاروباری سرگرمی نہ ہوئی ہے، کویڈ لاک ڈاؤن نے بڑے، چھوٹے اور متوسط درجہ کے دکانداروں، تاجروں وکاروباری افراد مزید نقصان پہنچایا ہے۔لہٰذا حکومت کو اِن کی مشکلات سمجھنی چاہئے اور جموں وکشمیر بھر میں قائم سبھی تجارتی مراکز میں بجلی وپانی کا فیس معاف کرناچاہئے۔ اس موقع پر اسم

نطنوسہ میں بینک لوٹنے کی کوشش،2نقلی بندوق بردار گرفتار

کپوارہ//نطنوسہ ہندوارہ میں گرامین بینک میں دو نقلی بندوق بردارو ں نے بینک لو ٹنے کی کوشش کی تاہم عملہ نے اس کوشش کوناکام بنا دیا۔ پولیس نے دونوں نقلی بندوق برداروں کو گرفتار کر کے کیس درج کیا ۔گرامین بینک میں منگل کو معمول کے مطابق کام ہو رہا تھا کہ اس دوران دونوجوان ہاتھو ں میں نقلی بندوق اٹھا کر بینک میں دا خل ہو گئے اور وہا ں سے نقدی رقومات اڑانے کی کوشش کی ۔بینک عملہ نے دونو ں کے ہاتھو ں میں بچو ں کے کھیلنے کے بندوق دیکھے اور انہیں وہی دبوچ لیا جس کے بعد بینک عملہ نے پولیس چوکی درگمولہ کو اطلاع دی ۔پولیس اہلکارو ں نے دونو ں نقلی بندوق بردارو ں جن کی شنا خت عاشق احمد وانی اور جاوید احمد وانی کے بطور ہوئی ،کو حراست میں لیکر ان کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔ چوکی آفیسر درگمولہ نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونو ں نے دن دہا ڑے لاک ڈاون کی آڑ میں بینک لو ٹنے کی کوشش کی جو ناکام بنا

مشیر بصیر خان نے عید الاضحی کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا | کووِڈ۔19 کی روکتھام اور معاشی سرگرمیوں کے مابین توازن پر زور

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے اَفسران اور مختلف اَنجمنوں کے نمائندگان کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جموںوکشمیر میں عید الاضحی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر سرینگر ، دیگر اَفسران اور کشمیر چیمبر آف کامرس ، بیکرس ایسو سی ایشن کشمیر، کوٹھدار ایسو سی ایشن کشمیر کے نمائندے میٹنگ میںموجودتھے۔ میٹنگ کے اِنعقاد کا مقصد عید کی تیاریوں کے دوران صحت ،رہنما خطوط پر عمل پیرا رہ کر کووِڈ۔19وَبا کو مزید پھیلنے پر قابو پایا جاسکے۔مشیربصیر احمد خان جو کہ کشمیر میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے جاری کوششوں کے انچارج ہیں، نے کہا کہ ہمیں محتاط رہ کر عید کے تیاریاں کرنی چاہیئے۔مشیر موصوف نے اَفسران اور نمائندگان کی تجاویز بغور سنے اور کہا کہ کووِڈ کی روکتھام اور معاشی سرگرمیوں کے مابین توازن قائم کرنا نہایت ہی اہم ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اِس وَبا سے متعلق پابندیوں اور معاشی سرگر

پکھر پورہ کے باغ مالکان ہنوز امدادسے محروم

سرینگر//پکھر پورہ چرارشریف میں میوہ باغ مالکان نے ضلع انتظامیہ بڈگام کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ہوئی برف باری کی وجہ سے علاقے میں قائم سیب کے باغات کو شدید نقصان ہوااور اس سلسلے میں محکمہ مال اور باغبانی محکمہ کی کئی ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر نقصانات کا جائزہ لیا لیکن ابھی تک سرکارکی جانب سے امدادواگزار نہیں کی گئی۔متاثرہ باغ مالکان نے ضلع انتظامیہ بڈگام سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کے حق میں امداد فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔کے این ایس  

ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کیلئے فیس بک 50 ملکوں میں انسٹا گرام لانچ کرے گا

ماسکو //چینی سوشل نیٹ ورکنگ ایپ ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کیلئے فیس بک انسٹاگرام ریل ایپ کو امریکہ سمیت 50 سے زیادہ ملکوں میں لانچ کرے گا۔قومی نشریاتی کمپنی (این بی سی )کے ذرائع نے جمعرات کو بتایاکہ یہ ایپ اگست میں امریکہ میں بھی لانچ ہوسکتی ہے ۔انسٹاگرام ریل ٹک ٹاک کی طرح فیس بک کی ایپ ہے جس میں 15سیکنڈ کے ویڈیو اپ لوڈ کیے جاسکتے ہیں ۔اس کے کئی فیچر ٹک ٹاک سے ملتے جلتے ہیں ۔حال ہی میں حکومت ہند نے سکیورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے ٹک ٹاک سمیت 59چینی ایپ پر پابندی لگادی تھی ۔ اس کے کچھ دن بعد فیس بک نے ہندستان میں انسٹاگرام ریل ایپ لانچ کردیا۔حالانکہ امریکہ میں بھی ٹک ٹاک کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگے ہیں اور ٹرمپ حکومت اس پر پابندی لگانے کے بارے میں غور خوض کررہی ہے ۔اس سے قبل یہ ایپ برازیل ، فرانس ، جرمنی میں لانچ ہوچکی ہے ۔(یواین آئی)  

ڈجیٹل لین دین| جموں و کشمیر بینک پورے ملک میں چوتھے نمبر پر

سرینگر///حکومت ہند کے منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (MEITY) کے پلیٹ فارم ڈجی دھن پر موجود اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر بینک پورے ملک کے ڈجیٹل لین دین میں چوتھے نمبر پر ہے ۔ایک بیان کے مطابق ملک کے کئی سر کردہ بینکوں سے آگے جموں و کشمیر بینک نے موجودہ مالی سال2010-21کے پہلے سہ ماہی کے دوران ایک کروڑ83لاکھ ڈجیٹل ادائیگی والے لین دین کئے ہیں اور14جولائی کو یہ بینک ڈجیٹل انڈیا مشن کے سرکردہ چار بینکوں میں شامل ہوا ہے۔واضح رہے کہ منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈجی دھن ڈیش بورڈ نامی ایک ایسا پلیٹ فارم رکھا ہے جس پر سے ملک بھرکے ڈجیٹل لین دین کو دیکھا جارہا ہے اور مکمل شفافیت کے ساتھ اسکے اعداد و شمار جاری کئے جاتے ہیں۔اس اعزاز کو حاصل کرنے  پربینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر نے کہا کہ یہ قومی ڈجیٹل مشن کی طرف ہمارا ایک بہت بڑا

ہیکٹر پلس بھارت کی پہلی6 سیٹوں والی انٹرنیٹSUV لانچ

جموں//موٹرانڈیا نے منگل کے روز ہیکٹر پلس بھارت کی پہلی 6 سیٹوں والی انٹرنیٹ  ایس یو وی لانچ کی ،جس کی افتتاحی قیمت 13.48 لاکھ روپے ہے۔جموں میںایم جی ہیکٹر پلس کا لانچ کی تقریب کا اہتمام ایرائیز آٹوز پرائیویٹ لمیٹڈ ایم جی ڈیلر جے اینڈ کے کی جانب سے کیا گیا ۔آر ٹی او جموں دھنینتر سنگھ نے کمپنی ڈائریکٹر س سجاد بیگ،عمر بیگ ،الطاف بیگ،جنرل منیجر عادل شفیع کی موجودگی میںلانچ کی رسم انجام دی۔اس گاڑی کو وڈودرا ،گجرات میں بنایا جائے گا۔ 6 سیٹوں والا ہیکٹر پلس میں ایم جی ہیکٹر فیملی کیلئے حالیہ اضافہ کیا گیا ہے۔ درمیانی قطار میں پرآسائش اور آرام دہ کپتان کی نشستوں کے ساتھ آتا ہے۔ 6 سیٹوں والی اس ایس یو وی میں اپنے تمام نئے ڈبل ٹون سموکڈ سیپائیا برائون انٹیرئیرز ہے،جسکے ساتھ ہیڈ لیمپ ، ایک نیا کروم اسٹڈڈ فرنٹ گر لی، اور آئی-اسمارٹ نیکسٹ جن انٹرفیس پر چٹ چیٹ کی خصوصیت کے ساتھ ایک بہت ہی

کیرن موجودہ دور میں بھی مو اصلاتی نظام سے محروم

کپوارہ//کیرن مواصلاتی نظام سے محروم ہونے کی وجہ سے وہاں رہائش پذیر لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوںنے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ کیرن میں انتظامیہ کی جانب سے چند ایس ڈی ڈی پوتھ قائم کئے گئے تھے جس سے لوگ مستفید ہوتے تھے تاہم ایک سال قبل ان ایس ٹی ڈی بوتھو ں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا جس کے نتیجے میں انہیں سخت مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دورجدید میں بھی وہ اس اہم سہولت سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں ایک فون کال کے لئے 40کلو میٹر دور کرالہ پورہ جانا پڑتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ کا بھی سخت نقصان ہورہا ہے بالخصوص جب ہر جگہ آن لائن تعلیم نظام شروع کیا جاچکا ہے۔  

جنوبی کشمیر،کپوارہ اور سوپور میں کاروبار بند

سرینگر//جنوبی و شمالی کشمیر میں بدھ کو کاروباری و تجارتی ادارے بند رہے جبکہ سوپور اور جنوبی کشمیر میںانٹر نیٹ سروس بھی معطل رہی۔لوگوں کی جانب سے یہ ہڑتال از خود کی گئی۔ 4سال قبل 8اگست کو سابق معروف جنگجو کمانڈر برہان وانی بمڈورہ ویری ناگ میں جاں بحق ہوا تھا۔حالانکہ اس ضمن میں کسی نے کوئی کال نہیں دی تھی۔گذشتہ روز سید علی گیلانی سے منسوب سوشل میڈیا پر ایک بیان گشت کررہا تھا جسکی بعد میں تردید کی گئی تھی۔شہر سرینگر کے پائین علاقوں میں کوووڈ کے پیش نظر جن دکانوں کو  طے شدہ ضوابط کے تحت کھلنا تھا وہ نہیں کھلیں اور  نجی ٹریفک کی آمد و رفت بہت کم رہی۔ دکانیں بند تھیں اور روز مرہ کی زندگی متاثر رہی۔ لالچوک اور اسکے گرد و نواح میں بھی یہی صورتحال رہی۔جہاں سبھی کاروبای مراکز بند تھے۔ شیڈول کے مطابق جو دکانیں بدھ کو کھلنی تھیںوہ بند رہیں۔ البتہ سیول لائنز  کے دیگرعلاقوں میں جزوی

ڈیزل پھر مہنگا

نئی دہلی// ڈیزل کی قیمتوں میں سات دن کے وقفے کے بعد منگل کو ایک بار پھر اضافہ ہوا ، جبکہ پٹرول کی قیمتیں مسلسل آٹھویں روز بھی مستحکم رہیں۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی یہ بلند ترین سطح ہے ۔ ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے سے 80.78 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر آگئی۔کولکتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 82.10روپے ، 87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔ کولکتہ میں ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے سے 75.89 روپے ، ممبئی میں 22 پیسے اضافے سے 79.05 روپے اور چنئی میں 19 پیسے اضافے سے 77.91 روپے فی لیٹر ہوگئی۔  

’آئی سی آئی سی آئی‘بینک | وٹ از ایپ بینکنگ کا استعمال کرنے والے10لاکھ سے متجاوز

ممبئی//آئی سی آئی سی آئی بینک نے10لاکھ وٹس ایپ بینکنگ پلیٹ فارم کااستعمال کرنے والے گاہکوں کا ہدف پورا کرکے ایک سنگ میل قائم کیا ہے۔بینک نے وٹس ایپ پر بینکنگ خدمات کو تین ماہ قبل شروع کیا جب کوروناوائرس عالمگیر وباء کی وجہ سے لوگوں کو گھروںمیں ہی رہنے کی تاکید کی گئی ،تاکہ وہ گھروں سے ہی بینکنگ خدمات سے استفادہ حاصل کرسکیں۔بینک کو اس قلیل مدت میں گاہکوں کی طرف سے حوصلہ افزاء ردعمل ملا اور بینک پرامید ہے کہ آئندہ چھ ماہ میں وہ اس کودوگنا کرے گا۔آغازمیں بینک نے بچت کھاتوں کی بیلنس ،گزشتہ تین لین دین،کریڈٹ کارڈ حد،پہلے ہی منظور قرضوں کی تفصیل اورمحفوظ طور بلاک کئے گئے کریڈٹ وڈبٹ کارڈوں کے معاملات شروع کئے۔حال ہی میں بینک نے اس میں مزیدنئے فیچرزجیسے فوری طور بچت کھاتہ کھولنا وغیرہ کااضافہ کیا۔  

زرعی اراضی پر تجارتی مراکز کا قیام | گاندربل ضلع میں سلسلہ جاری

گاندربل//ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں زرعی اراضی پر تعمیرات کا سلسلہ شدومد سے جاری ہے ۔سمبل سے منیگام تک 2010 میں ٹریفک کا دباو¿ کم کرنے کے لئے بائی پاس عوام کے نام وقف کیا گیا جس کے ساتھ ہی بارسو،کرہامہ،کھرانہامہ،لار ،وتہ لار ،بنہ ہامہ اور منیگام میں آبی اول اراضی میں ریونیو ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے بڑے تجارتی مراکز،دوکانیں اور دیگر کاروباری مراکز تعمیر کئے گئے ۔کرہامہ اور بارسو کے کئی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان علاقوں میں بہترین دھان کی پیداوار ہوتی تھی لیکن بائی پاس تعمیر کرنے کے بعد تین تین چار چار منزلہ تجارتی مراکز تعمیر کئے گئے اور آج بھی یہ سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے اس سلسلے میں کہا کہ آبی اول میں کسی بھی شخص کو ناجائز تعمیرات کھڑی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کرہامہ اور بارسو سے متعلق مفصل رپ

رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی//رسوئی گیس سلینڈر کے دام میںکل معمولی اضافہ کیا گیا ہے ۔ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کرنے والے کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی راجدھانی دلی میں یکم جولائی سے 14.2 کلوگرام گھریلو رسوئی سلینڈر کی بازار کی قیمت 594 روپے ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل جون میں اس کی قیمت 593 روپے تھی۔رسوئی گیس کے دام لگاتار دوسرے مہینے بڑھائے گئے ہیں۔ جون میں دلی میں دلی میں اس کی قیمت 11.50 روپے فی سلینڈر بڑھائی گئی تھی۔ رسوئی گیس کی قیمت کا جائزہ ماہانہ بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں بھی کل رسوئی گیس سلینڈر مہنگا ہوا ہے ۔   

پابندی کے حکم پر عمل شروع :ٹک ٹاک

نئی دہلی//گلوان وادی میں چین اور ہندوستان کے فوجیوں کے درمیان جدوجہد کے پیش نظر مرکزی حکومت کی طرف سے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپ پر پابندی لگائے جانے کے بعدکمپنی کی جانب سے منگل کو پہلا بیان آیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ حکم پر عمل کرنے سمت میں کام کررہے ہیں۔حکومت نے پیر کی رات 59 چینی ایپ پر پابندی لگائی ہے ۔ٹک ٹاک انڈیا چیف نیکھل گاندھی کی طرف سے کل جاری بیان میں کہاگیا ہے ،‘‘ہم نے ہندوستانی ٹک ٹاک یوزر کی کوئی بھی معلومات غیر ملکی حکومت یا پھر چین کی حکومت کو نہیں دی ہے ۔انہوں نے کہا،‘‘ہمیں وضاحت اور جواب دینے کے لئے متعلقہ حکومت فریقوں سے ملنے کے لئے مدعو کیاگیا ہے ۔ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم کو ہندوستان میں 14 زبانوں میں مہیا کرا کر انٹرنیٹ کوجمہوریت میں شامل کیا ہے ۔اس ایپ کا استعمال لاکھوں لوگ کرتے ہیں۔ان میں کچھ اداکار ،افسانہ نگار اور ٹیچر ہیں اور اپنی زندگی

اسکولی تعلیم میں بہتری کیلئے عالمی بینک50کروڑ ڈالڑ دے گا

نئی دہلی//عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ نے ملک کی چھ ریاستوں میں اسکولی تعلیم کے شعبے میں معیار اور گورنینس میں بہتری کے لیے 50 کروڑ ڈالڑ کا قرض دیے جانے کو منظوری دے دی ہے ۔ عالمی بینک نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ اس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ کی حال میں ہوئی میٹنگ میں اسے منظوری دی گئی ہے ۔ اس سے ملک کی چھ ریاستوں کے 15لاکھ اسکولوں میں پڑھنے والے 6 سے 17 برس کی عمر کے 25 کروڑ طلبہ اور ایک کروڑ اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔ یہ رقم اسٹریتھیننگ ٹیچنگ۔ لرننگ اینڈ ریزلٹ فار اسٹیٹس پروگرام (اسٹارس) کے لیے منظور کی گئی ہے ۔ یہ پروگرام ہندوستان اور ورلڈ بینک کی حصہ داری سے سنہ 1994 سے چلایا جا رہا ہے ۔ اس کے شروع ہونے سے قبل بھی ورلڈ بینک تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے تین ارب ڈالر سے زیادہ دے چکا ہے ۔ بینک نے کہا کہ قومی سطح پر ہالسٹک ایجوکیشن پروگرام چلایا جا رہا ہے ۔  

سوپور قصبہ ترقیاتی عمل میں حکام کی نظروں سے اوجھل:اکنامک الائنس

سوپور// اکنامک الائنس سوپور نے حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصبہ میں پچھلے ترقیاتی پروجیکٹوں پر کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔قصبہ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے الائنس کی ایک میٹنگ چیئرمین حاجی محمد اشرف گنائی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ قصبہ حکام کی نظروں سے اوجھل ہے۔الائنس چیئرمین نے کہا کہ قصبے میں ڈرنیج سسٹم بیکار ہے جبکہ بازاروں میں کہیں بھی کوئی بیت الخلاء تعمیر نہیں کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں عوام اور تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قصبہ کی سڑکیں خستہ ہوچکی ہیں ۔میٹنگ میں اس الائنس کے تمام ممبران نے شرکت کی۔  

تازہ ترین