تازہ ترین

ایرانی سیبوں پر فوری طور پابندی لگائی جائے

سرینگر //ایرانی سیبوں کی ملک کی منڈیوں میں درآمد پر روک لگانے کے معاملہ پر جموں وکشمیر حکام کی جانب سے مرکزی سرکار کو بھیجے گئے مکتوب کے باوجود بھی اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں جموں وکشمیر کے فروٹ گروورمرکز سے نالاں ہیں ۔ میوہ کاشتکاروں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیرون ممالک سے آنے والے سیبوں کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کرے تاکہ کسانوں کو نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ کشمیر ویلی فروٹ گروورس وڈیلرز ایسوسی ایشن اور نیو کشمیر فروٹ ایسوسی ایشن کے صدر بشیر احمد بشیر نے سرینگر کے پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ایرانی سیب کی سپلائی نے کشمیری سیب کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ بشیر احمد بشیر نے کہا کہ ایرانی سیبوں کی منڈیوں میں دستیابی کے سبب کشمیر ی سیب کی مانگ کافی کم ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں اس سے قبل کشمیر سیب فی ڈ