تازہ ترین

سائنٹفک طریقے سے بھیڑ بکریوں کی پرورش | گاندربل میں 3 روزہ تربیتی پروگرام کا اِنعقاد

گاندربل//ضلع شیپ ہسبنڈری گاندربل شعبہ نے کرشی وِگیان کیندر گاندربل کے اشتراک سے ضلع گاندربل کے بھیڑ بکریاں پالنے والوں کیلئے آج سے مرحلہ وار طریقے سے تین روزہ کیپسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام کا اِنعقاد کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ( اے ڈی ڈی سی ) گاندربل مظفر احمد پیر نے ضلع شیپ ہسبنڈری افسر گاندربل کی موجودگی میںٹرینیز کے گروپ کو منی سیکریٹریٹ گاندربل سے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔چار مرحلوں کے پہلے مرحلے میں ضلع کے مختلف علاقوں سے چالیس افراد کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا گیا جنہیں کے وِی کے گاندربل میں سائنٹفک بھیڑ و بکریوں کی پرورش اور ذیلی پیشے میں اِس کے کردار کے موضوع پر تین دِن تک تربیت فراہم کی جائے گی۔  

کاشتکاروں کو جدید ترین تکنیکی معلومات فراہم کی جائیں :ناظم باغبانی

سرینگر //کاشتکاروں کو جدید ترین تکنیکی معلومات فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر جنرل نے ماتحت عملہ پر زور دیا کہ وہ ہر ایک علاقے میں جانکاری کیمپوں کا انعقاد کریں ۔ محکمہ کے کام کاج اور محکمانہ اسکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ڈائریکٹر جنرل باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ نے منگل کوراجباغ دفتر میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے تمام محکمانہ اسکیموں جس میں پردھان منتری ڈیولپمنٹ پروگرام ، ایم آئی ڈی ایچ ، کپکس اور دیگر مرکزی اور یو ٹی اسپانسر شدہ اسکیموں کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران ڈی جی ہارٹیکلچر نے تمام چیف ہارٹیکلچر افسران پر زور دیا کہ وہ دئے گئے ہداف بالخصوص سول ورکس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ موڈیفائیڈ ہائی ڈینسیٹی پلانٹیشن اسکیم پر عمل درآمد کو تیز کیا جائے جس کیلئے5500 ہیکٹر کا ہدف 6سال کی مدت کیلئے مق

انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں 15 مارچ تک توسیع

نئی دہلی/یو این آئی/ محکمہ انکم ٹیکس نے سال 2021-22 کے ریٹرن داخل کرنے کے ساتھ ہی مختلف قسم کی آڈٹ رپورٹس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے تحت سال 2021-22کے لیے ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021تھی، جس میں توسیع کرتے ہو ئے 15مارچ 2022 کر دی گئی ہے ۔  

جے کے بینک کی ’ون ٹائم سیٹلمنٹ اسکیم2021 | کشمیر چیمبر آف کامرس نے اُمیدکی کرن قراردی

سرینگر//کشمیرچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرشیخ عاشق نے کہا ہے کشمیر کاتجارتی طبقہ زبردست تنائو اورمشکلات کاشکار ہے اور مالی عدم استحکام کی طرف گامزن ہے۔ جموں کشمیربینک کے چیف ایگزیکیٹ وافسراورمنیجنگ ڈائریکٹربلدیوپرکاش کی طرف سے 10جنوری2022کو اعلان کی گئی خصوصی ون ٹایم سیٹلمنٹ اسکیم2021،کوتاجرطبقے کیلئے اُمید کی ایک کرن قراردیتے ہوئے،انہوں نے مذکورہ اسکیم کیلئے بلدیوپرکاش کی سراہناکی۔تاہم اسکیم میں ظاہر کی گئی 30دنوں کی مدت،جس کی منظوری یانامنظوری کی اطلاع درخواست موصول ہونے کے سات روزکے اندردی جائے گی اورزیادہ سے زیادہ واپس ادائیگی 6ماہ میں کرنا ہوگی۔کشمیر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاہم بینک حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اسکیم کو معینہ مدت کی اسکیم نہ بنائیں اور واپس ادائیگی کی چھ ماہ کی مدت میں توسیع کریں کیوں کہ ملک بھر میں کورونا پابندیاں پھرشروع ہوئی ہیں جس کی وجہ سے تجار