تازہ ترین

میوہ صنعت کوجان بوجھ کر نقصان پہنچایاجارہا ہے؛نیشنل کانفرنس

سرینگر//ایرانی سیبوں کی غیر قانونی درآمدگی کے نہ تھمنے والے سلسلے اور حکومت کی طرف سے اس سنگین نوعیت کے معاملے کو اَن دیکھا کرنے پر زبردست تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ مالکانِ باغات اور سیب کی صنعت سے منسلک لوگوں کے مسلسل احتجاج کے باوجود بھی حکمرانوں کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے اور ایسا محسوس ہورہاہے حکمران کشمیر کے باغبانی شعبہ کو زمین بوس کرنے کیلئے جان بوجھ کر ایسا کررہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے سوال کیا کہ سیبوں کی اتنی بڑی تعداد میں غیر قانونی درآمدگی کیسے ممکن ہورہی ہے اور اس پر روک لگانے کیلئے حکومتی سطح پر کوئی ٹھوس اقدام کیوں نہیں اُٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت کشمیریوں کو محتاج بنانا چاہتی ہے؟نیشنل کانفرنس ترجمان نے کہاکہ گذشتہ برسوں کے دوران بیرونی ممالک سے درا

تازہ ترین