ایشز کرکٹ ٹیسٹ میچ | کمنس کی عمدہ گیندبازی، انگلینڈ 147 پر ڈھیر

برسبین//کپتان اور تیز گیند باز پیٹ کمنس کے 38 رن پر پانچ وکٹ لینے کی تاریخی کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ایشز کرکٹ ٹیسٹ میچ کے بارش سے متاثرہ پہلے دن بدھ کو50.1 اوور میں محض 147 رنز پر ڈھیر کردیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس کا ا?غاز انتہائی خراب رہا اورمیچ کی پہلی گیند پر مچل اسٹارک نے روری برنس کو بولڈ کردیا۔ ڈیوڈ ملان صرف چھ رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان جو روٹ نو گیندوں میں کھاتہ کھولے بغیر ہیزل ووڈ کی گیند پر سلپ میں ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بین اسٹوکس پانچ رنز بنانے کے بعد کمنس کا شکار بنے۔ اوپنر حسیب حمید کو کمنس نے ٹیم کے 60 رن کے اسکور پر پولین بھیجا۔ حمید نے 75 گیندیں کھیل کر 25 رن بنائے۔ اولی پاپ اورجوس بٹلر نے چھٹے وکٹ کے لئے 52 رن جوڑے۔ بٹلر کواسٹارک نے

اشون اورمینک کو مردوں کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں فائدہ

دبئی//تجربہ کار ہندوستانی اسپنر روی چندرن اشون اور اوپنر مینک اگروال نے ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کی طرف سے جاری کی گئی مردوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں چھلانگ لگائی ہے۔ جہاں اشون دونوں اننگز میں چار چار وکٹ لینے کی بدولت گیندبازی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، وہیں مینک پہلی اور دوسری اننگز میں بالترتیب 150 اور 62 رنز بنانے کے بعد بلے بازی کی درجہ بندی میں 31 درجے کی چھلانگ لگا کر 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ مینک کے کیریئر کی بہترین رینکنگ 10 ہے، جو نومبر 2019 میں تھی۔ وہیں اشون کو آل راؤنڈر رینکنگ میں بھی ایک مقام کافائدہ ہواہے۔ اب وہ جیسن ہولڈر کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ رویندر جڈیجہ البتہ آل راؤنڈر رینکنگ میں چوتھے نمبر پر کھسک  گئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق بھارتی بلے باز شبھمن گل کو

تازہ ترین