بی سی سی آئی نے کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا یا/ روہت وائٹ بال کے نئے کپتان

      نئی دہلی// ویراٹ کوہلی کو بھارتی ون ڈے کپتان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور قومی سلیکشن کمیٹی نے روہت شرما کو 2023 کے 50 اوور ورلڈ کپ تک ٹیم کا واحد وائٹ بال لیڈر نامزد کیا ہے۔   ایک اور اہم پیش رفت میں، اجنکیا رہانے کو ٹیسٹ نائب کپتانی سے ہٹا دیا گیا، اور یہ عہدہ بھی روہت کو دیا گیا۔   بی سی سی آئی نے تین ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں آل راو¿نڈر رویندرا جڈیجہ، اسپنر اکسر پٹیل، اور اوپنر شبمن گل مختلف انجریز کی وجہ سے شامل نہیں ہیں۔   ہنوما وہاری نے مین ٹیم میں واپسی کی ہے جبکہ ایشانت شرما خراب فارم کے باوجود اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔    اسکواڈ: ویراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما (وی سی)، کے ایل راہول، میانک اگروال، چیتشور پجارا، اجنکیا رہانے، شریاس آئیر،

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز کا پہلا میچ آج

 برسبین/آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان بدھ سے یہاں شروع ہونے والے پہلے ایشز ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کی ساکھ داؤ پر لگے گی۔ آسٹریلیا کو نئے کپتان پیٹ کمنز کی قیادت میں چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ انگلینڈ کو تجربہ کار جو روٹ کی رہنمائی حاصل ہوگی۔یہ سیریز جو روٹ کی کپتانی کے ساتھ ساتھ ان کے دو عظیم فاسٹ بولرز جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی میراث ثابت کرنے والی ہوگی، جن کا بالترتیب پانچواں اور چوتھا آسٹریلیا دورہ ہے۔ روٹ اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں کے وقت یہاں پر آئے ہیں جبکہ اینڈرسن اور براڈ کی فٹنس پر سوالیہ نشان ہے ۔ بین اسٹوکس ٹیم میں ہیں، لیکن انہوں نے جولائی سے کرکٹ نہیں کھیلا اور مارچ سے گلابی گیند سے کرکٹ نہیں کھیلا۔ تاہم، ان کی کلاس اور مسابقت پر کبھی سوال نہیں کیا جا سکتا۔انگلینڈ نے آسٹریلیا میں اپنے آخری 10میں سے 9ٹیسٹ ہارے ہیں اور ایک بھی نہیں جیتا ہے ۔ اگر ہم

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام

واشنگٹن/ وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال فروری میں ہونے والے بیجنگ ونٹر اولپک گیمز کا سفارتی بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدربائیڈن یا کوئی بھی امریکی عہدیدار ایونٹ میں شریک نہیں ہوگا۔وائٹ ہاوس کے مطابق یہ فیصلہ چین کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔تاہم واشنگٹن میں چین کے سفارت خانے نے امریکہ کا اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کے مطابق سفارتی بائیکاٹ کے باوجودامریکی ایتھلیٹ کوکھیلوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ بیجنگ ونٹراولمپکس فروری میں شروع ہونے ہیں۔(یواین آئی)  

تازہ ترین