نیوزی لینڈ کو 372رنز سے شکست

ممبئی/آف اسپنروں روی چندرن اشون اور جینت یادو کے چار چار وکٹوں کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے چوتھے دن صبح کے سیشن میں 167 رن پرڈھیر کرکے 372 رنوں سے بڑی جیت حاصل کی اوردومیچوں کی سیریز کو 1-0 سے جیت لیا۔ ہندوستان کی یہ لگاتار 14 ویں گھریلو سیریز جیت ہے ۔رنوں کے لحاظ سے یہ ہندوستان کی سب سے بڑی جیت بھی ہے ۔ آدھی ٹیم کل ہی پویلین لوٹ چکی تھی، جبکہ آدھی ٹیم نے آج پہلے سیشن میں ہی گھٹنے ٹیک دئے ۔ یہ میچ اعجاز پٹیل کے لیے یاد رکھا جائے گا جنہوں نے پہلی اننگ میں 10 وکٹیں لے کر اپنا نام تاریخ کے اوراق میں لکھوالیاتھا۔ دوسری جانب مینک اگروال جنہوں نے پہلی اننگ میں سنچری اور دوسری میں نصف سنچری بنائی۔ جینت یادو نے آج چار وکٹ لیے ۔ اس کے ساتھ ہی، اشون نے اننگ کا آخری وکٹ لیا، جو گھرریلو سرزمین پر ان کا 300 واں ٹیسٹ وکٹ تھا۔مینک اگروال کو پلیئر آف دی میچ اور اشون کو پلیئر آ

ڈھاکہ ٹیسٹ :تیسرے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر

ڈھاکہ/پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ڈھاکا میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ہوٹل میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد ہی ختم کردیا گیا تھا جبکہ پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم کردیا گیا تھا۔دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنالیے تھے، کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔  

تازہ ترین