تازہ ترین

سوپور میں انٹر زون اتھلیٹ کھیلوں کا انعقاد | ضلع کے300طلبہ وطالبات نے حصہ لیا

سوپور//محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس ضلع بارہمولہ کی جانب سے چار روزہ انٹر زونل ڈسٹرکٹ اتھلیٹ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے 18 زونوں سے تعلق رکھنے والے300 سے زائدطلبہ وطالبات نے حصہ لیا، جس میں انڈر 19،17 اور  انڈر 14 کے طلبہ وطالبات شامل ہیں۔ خیال رہے یہ مقابلے ہائر سیکنڈری گراونڈ سوپور اور وترگام میں 03 دسمبر 2021 سے منعقد ہوئے۔آخر پر ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس بارہمولہ نے امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعمات تقسیم کئے اور تمام طلبہ وطالبات کی سراہنا کی اور اس کے علاوہ کھیل کود کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی، اور ساتھ ہی بی، ایم، او سوپور اور میڈیا سے وابسط افراد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کھیلوں کے دوران اپنا تعاون دیا۔  

میں خوش نصیب ہوں کہ ممبئی میں ایسا کرسکا: اعجاز

ممبئی//ایک اننگز میں دس وکٹ لیکر تاریخ رقم کرنے والے اعجاز پٹیل کو اپنے موبائل میں آئے مبارکبادی پیغامات کو پڑھنے اور اس کا جواب دینے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔وہ ان پیغامات کو اب کورینٹائن میں پڑھیں گے اور پھر جواب دیں گے۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو ہندستان سے واپسی کے بعد گھر جانے سے پہلے لازمی کورینٹائن میں رہنا ہے۔ اعجاز نے تاریخ رقم کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ ممبئی واپس آنا اور وان کھڑے اسٹیڈیم میں ایسا کرنا بہت خاص ہے۔ میں خدا کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے ایسا کرنے کا موقع دیا۔ یقیناً یہ میرے کرکٹ کیریر کا سب سے بڑا دن ہے۔ اعجاز نے پہلے دن کے اختتام پر چار وکٹ لئے تھے اور ان کی نظر و ان کھڑے کے آنرس بورڈ پر اپنا نام لکھنے پر تھی۔ انہوں نے کہاکہ میں یقینا یہاں کے آنرس بارڈ پر اپنا نام دینا چاہتا تھا لیکن مجھے اس کی امید نہیں تھی۔ یہ سچ ہے یہ بہت خاص ہے

تازہ ترین