تازہ ترین

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹوئنٹی 20آج

 سڈنی/آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریزکا دوسرا ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلا جائیگا۔ہندوستان نے موجودہ آسٹریلیائی دورے میں سڈنی میں کھیلے گئے پہلے دو ون ڈے میچوں میں شکست کھائی تھی اور اسے سڈنی گراؤنڈ میںہیٹ ٹرک کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہندوستان 19-2018 کے دورے میں سڈنی میں کھیلا گیا ون ڈے میچ گنوایا تھا لیکن کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں وراٹ کوہلی کی ٹیم نے میزبان آسٹریلیا کو لگاتار دو میچوں میں شکست کا مزہ چکھا یاہے ۔کینبرا میں پہلی بار آسٹریلیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان نے ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کینبرا میں 13 رنز سے جیتا اور سیریز میں اپنی عزت بچائی۔ ٹیم انڈیا نے پہلا ٹی 20 میچ 11 رنز سے جیتا تھا۔ ہندوستان نے 161 رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا کا چیلنج 150 پر روک دیا ۔ہندوستانی ٹیم اب ٹی 20 سیریز کے بقیہ دو میچ کھیلنے کے لئے سڈنی واپس چلی گئی ہے جہاں اس کا ریکارڈ

رونالڈو کے انسٹا فالوورز کی تعداد24 کروڑ سے زائد

پرتگال/سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود کرسٹیانو رونالڈو کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اْن کے فالوورز کی تعداد 244 ملین یعنی 24 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔اس فہرست میں اس وقت ٹاپ پر انسٹاگرام کا اپنا خود کا آفیشل اکاؤنٹ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں لیکن اگر شخصیات کے لحاظ سے دیکھا جائے تو رونالڈو دْنیا کے وہ پہلے شخص ہیں جن کے انسٹاگرام پر 24 کروڑ 40 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اْنہوں نے اب تک دو ہزار نو سو 47 پوسٹس کی ہیں جبکہ اْنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف چار سو 61 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا تھا اْنہوں نے اپنے کیریئر میں مزید ایک گول کا اضافہ کیا جس