تازہ ترین

ہندوستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ مقابلہ

 ممبئی// سلامی بلے باز مینک اگروال 120کی سنچری کی بدولت ہندوستانی کرکٹ ٹیم چاربڑے وکٹ گنوانے کے باوجود جمعہ کو ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل تک 221 رن بنانے میں کامیاب رہی۔ فی الحال مینک کے ساتھ وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہاکریز پر ہیں، جو 25 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت داری ہوئی ہے ۔ مینک نے شاندار 120 رنز بنائے ہیں۔ بھارت اب تک شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی اور شریئس کی شکل میں چار وکٹیں گنوا چکا ہے ۔ یہ تمام وکٹیں لیفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل نے حاصل کی ہیں۔ جو گزشتہ میچ میں بھی اچھے نظر آرہے تھے اور چار وکٹیں لینے میں کامیاب رہے تھے ۔ہندوستان نے میچ کا آغاز اچھا کیا۔ اوپنرز مینک اور شبھمن نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 80 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ ایک بھی وکٹ گرے بغیر 80 رنز ج

ڈائون ٹائون سپورٹس فٹ بال ٹیم آسام کیلئے جھنڈی دِکھا کر روانہ

 سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل یہاں سری نگر کے ایس کے آئی سی سی میں ڈائون ٹائون سپورٹس فٹ بال کی ایک سینئر ٹیم کو آسام کے لئے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد ، سیکرٹری سپورٹس کونسل جموں وکشمیر نزہت گل اور دیگر سینئر اَفسران وملازمین موجود تھے۔مشیر موصوف نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ کشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے اَپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے جموںوکشمیر کا نام روشن کریں۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دوسروں کے لئے رول ماڈل بنیں اور اُنہیں فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کا بہترین اِستعمال کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کھیلو ں سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو کھیل کیئریر بنانے کے لئے ان کے خوابوں کی تعبیر کی خاطر ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے مختل