تازہ ترین

ساکر ارینہ چمپینز لیگ چوگل اختتام پذیر | باکی آکر ایف سی نے 3گولوں سے جیت درج کی

کپوارہ//چوگل ہندوارہ میں فٹبال لیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں باکھی آکر ایف سی نے اسکندر ایف سی کو 2گولوںسے شکست دی۔ چوگل میں ساکرارینہ چمپینز لیگ کاانعقاد کیاگیا جس میں ضلع کی متعدد ٹیموں نے شرکت کی اور کھیل شائقین سے داد حاصل کی۔ باکھی آکر ایف سی اور اسکندر ایف سی چمپینز لیگ کے فائنل میںپہنچنے میں کامیاب رہی۔ چمپینزلیگ کا فائنل دونوںٹیموںکے درمیان کھیلا گیا جس میں کھلاڑیوں نے گول کرنے کی کوششیںکیں۔میچ کے پہلے ہالف میں دنوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا اورسکور برابررہا۔ دوسرے ہالف میں باکھی آکر ایف سی نے کھیل کا شاندار مظاہرہ کیا اورمخالف ٹیم کیخلاف 3گول کئے۔ اسکندر ایف سی نے آخری وقت تک میچ جیتنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔ میچ میں جیت درج کرنے والے کھلاڑیوں اور اچھی کارکردگی کرنے والے کھلاڑیوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔ فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی اچھی خاصی تعداد ن

چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل میچ بدھ کو

سری نگر//چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل میچ بدھ کے روز یہاں ٹی آر سی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ فریٹرنٹی ڈل گیٹ کی طرف سے منعقدہ اس ٹرافی کے فائنل میچ میں صوفی برادرس کا مقابلہ کشمیر جم خانہ کے ساتھ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے کوچز کا کہنا ہے کہ وہ فائنل میچ کھلینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ بتادیں کہ ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں صوفی برادرس نے شیپ آف فٹنس کو 96 رنوں سے شکست دے دی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں کشمیر جم خانہ نے عربی جیلورس کو 83 رنوں سے ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی تھی۔ اس ٹرافی میں وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی کل 32 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ کرکٹ فریٹرنٹی ڈل گیٹ کے ایک رکن جاوید احمد بٹ نے بتایا کہ ان کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کا مقصد وادی کے کرکٹ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور ان کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا