تازہ ترین

کشمیر کبڈی گولڈ کپ | علی سپورٹس اکیڈمی نے فائنل میچ جیت لیا

بانڈی پورہ//کشمیر کبڈی گولڈ کپ ٹورنامنٹ منگل کو علی اسپورٹس اکیڈمی کے فائنل میچ میں کپ جیتنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پرویز رحیم اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اور ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔فائنل میچ میزبان ٹیم ایس کے بالا اور علی سپورٹس اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا۔ علی اسپورٹس نے میزبان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے سی آر نے کہا کہ بانڈی پورہ کے نوجوانوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ دوسرے نوجوانوں کے لیے رہنما قوت بن گئے ہیں۔  

ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر | کولگام میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

سرینگر//ٹنسبال کرکٹ ایسوسی ایشن کولگام کی جانب سے کل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کولگام میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ایسوسی ایشن  نے 27 نومبر کو سپورٹس کونسل کے بینر تلے ضلع کولگام میں ٹنسبال کرکٹ  چمپین شپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کولگام کے مرد اور خواتین کی ٹیموںنے حصہ لیا ہے۔اس موقعہ پرڈیویژنل سپورٹس آفسر سنٹرل نصرت غزالہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیںجبکہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفسر کولگام غلام حسن لون اور دیگر کئی محکموں کے آفیسروںکے علاوہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے ملازمین، کھلاڑی اور ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر محمد اکبر بھی موجود تھے ۔