تازہ ترین

آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا یک روزہ میچ کھیلا جائیگا

 سڈنی/پہلے ون ڈے میں 66 رن کی زبردست شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم انڈیا اتوار کے روز آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ مقابلے میں سڈنی میدان میں شکست کی ہیٹ ٹرک سے بچنے اور تین میچوں کی سیریز میں برابری حاصل کرنے کے ہدف کے ساتھ اترے گی ۔ ویرات کوہلی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم نے 19-2018 کے گزشتہ آسٹریلیائی دورے میں سڈنی میں پہلا ون ڈے میچ 34 رن سے گنوایا تھا لیکن پھر واپسی کرتے ہوئے اگلے دو میچ جیت کر سیریز دو۔ایک سے اپنے نام کی تھی۔ موجودہ دورے کا پہلا میچ سڈنی میں ہی کھیلا گیا جس میں ہندوستان کو 66 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیریز کا دوسرا میچ بھی سڈنی گراؤنڈ میں ہونا ہے جہاں ہندوستانی ٹیم شکست کی ہیٹ ٹرک سے بچنے کی پوری کوشش کرے گی۔ پچھلے دورے ا دوسرا میچ ایڈیلیڈ میں ہوا تھا لیکن اس سیریز کا دوسرا میچ سڈنی میں ہو رہا ہے ۔ لہذا ، ہندوستان کو سڈنی گراؤنڈ میں اپنے ریکارڈ کو بہتر

بیرسٹو کی دھماکہ خیز اننگز سے انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دی شکست

کیپ ٹاؤن/ جانی بیرسٹوں (ناٹ آؤٹ 86) رن کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جمعہ کے روز پانچ وکٹ سے ہراکر تین میچوں کی ٹی۔ 20 سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ نے فاف ڈو پلیسز کے 40گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 58 رن کی نصف سنچری والی اننگز کی بدولت 20 اوور میں چھ وکٹ پرع 179 رن بنائے جبکہ انگلینڈ نے بیرسٹوں کو 48 گیندوں میں 9 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 86 رن کی اننگز کے سہارے 19.2 اوور میں پانچ وکٹ پر 183 رن بنائے اور میچ جیت لیا۔ بیرسٹو کو ان کی شاندار اننگز کے لئے پلے آف دی میچ منتخب کیا گیا۔اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اسے پہلے ہی اوور میں تینبا باووما کے طور پر پہلا چھٹکا لگا۔ باووما نے پانچ رن بنائے ۔ پہلا جھٹکا لگنے کے بعد کوینٹن کاک اور ڈو پلیسز نے ٹیم کو سنبھالا

تازہ ترین