تازہ ترین

بارجی چیمپیئنز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ

سرینگر//بارجی چیمپیئنز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ویو رائیڈر لیجنڈز اور رائزنگ سٹارز کے درمیان ریور فیلڈ میدان بارجی ہارون میں کھیلا گیا جس میں رائزنگ سٹارز نے 4وکٹوں سے میچ جیت کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ویو رائیڈر لیجنڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 12 اووروں میں 73 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں رائزنگ اسٹارز نے 74 کا ہدف 11ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ مبارک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ٹیکنیکل آفیسرجموں کشمیر سپورٹس کونسل عرفان قادر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے آئندہ مالی سال کے دوران میدان کو تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ایس ایچ او ہارون آر پی سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب میں ڈی ڈی سی ممبر، سرپنج محمد الطاف،پیر بلال، جاسم مظفر اور علاقہ ہارون کے معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔فائنل میچ دیکھنے کے لئے شایقین کی خاصی تعداد میدان کے چاروں طرف میچ سے لطف ا

سندھو کی سیمی فائنل میں شکست

بالی/یو این آئی// اولمپک میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی پی وی سندھو ہفتہ کے روز انڈونیشیا اوپن 2021 کے خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کی رتچانوک انتانون سے تین گیموں کی جدوجہد میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسری سیڈ سندھو نے پہلے گیم میں شکست کے بعد دوسری سیڈ انتانون کو 54 منٹ میں 15-21، 21-9، 21-14 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ہندوستانی کھلاڑی نے پہلا گیم جیتا لیکن اس نے دوسرے گیم میں ہتھیار ڈال دیئے ۔ فیصلہ کن گیم میں تھائی کھلاڑی نے 4-4 سے برابری کے بعد مسلسل برتری حاصل کی اور میچ جیت لیا۔سندھو کا یہ لگاتار تیسرا ٹورنامنٹ ہے جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس سے قبل وہ انڈونیشیا ماسٹرز میں ٹاپ سیڈ جاپان کی اکانے یاماگوچی سے سیمی فائنل میں ہارگئی تھیں جبکہ ا س سے پہلے سندھو کو فرنچ اوپن میں جاپان کی سیاکا تاکاہاشی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

تازہ ترین