تازہ ترین

یوٹی سطح کا ہاکی مقابلہ

 کولگام// ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کل منی سیکرٹریٹ کولگام سے ادھم پور تک انڈر 17 اور انڈر 15 عمر کے گروپوں کی دو ہاکی ٹیموں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یہ ٹیمیں 26 نومبر 2021 سے شروع ہونے والے UT سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے والی ہیں۔یہ پہلی بار ہے کہ کوئی بھی ہاکی ٹیم ضلع کولگام سے UT سطح پر حصہ لینے جا رہی ہے۔ تقریب کے دوران ڈی سی نے یوتھ سروسزاینڈ سپورٹس محکمہ اور طلباء کو ضلع میں ہاکی کے کھیل میں جگہ بنانے کے لیے سراہا۔اس موقع پر اے سی آر کولگام، تحصیلدار کولگام، ڈی وائی ایس ایس او کولگام، طلباء  کے والدین اور محکمہ وائی ایس ایس کے افسران موجود تھے۔  

شوپیان کے83 طلباء مہم جوئی کیلئے روانہ

شوپیان// شوپیان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد سمنانی نے ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر گرومکھ سنگھ دتہ کی موجودگی میں کل 83 طلباء کے ایک گروپ کو پہلگام سے ٹریکنگ مہم کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ضلع کے مختلف سکولوں کے طالب علم 25 نومبر 2021 سے 30 نومبر 2021 تک 5 دنوں کے لیے کیمپ میں شرکت کرنے والے ہیں۔ اے ڈی سی نے ان پر زور دیا کہ وہ سفر سے فائدہ اٹھائیں اور ٹرینرز کی تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے منتظمین کو ہدایت دی کہ وہ کیمپ کے دوران ٹریکرز کو کافی مقدار میں سینیٹائزر اور دیگر ادویات فراہم کریں۔