تازہ ترین

آئی پی ایل 2022 | چنئی میں2اپریل سے شروع ہوسکتا ہے

نئی دہلی//دنیا کی سب سے مقبول لیگ کرکٹ میں سے ایک، آئی پی ایل کا 2022 ایڈیشن اگلے سال 2 اپریل سے شروع ہوسکتا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اگلے سال 2 اپریل سے آئی پی ایل 2022 کا ایڈیشن شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ، اگرچہ شیڈول کو ابھی حتمی شکل نہیں دیا گیا ہے ، لیکن بی سی سی آئی نے اندرونی طور پر اہم اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا ہے کہ 2 اپریل ممکنہ تاریخ ہے اور یقینی طور پراس کا آغاز چنئی سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے 15ویں ایڈیشن میں 10 ٹیمیں اور کل 74 میچزہوں گے ، جبکہ آٹھ ٹیموں میں اب تک 60 میچز کھیلے جاتے رہے ہیں۔ کرک بز کے مطابق، بی سی سی آئی نے اندرونی طور پرتبادلہ خیال کیا ہے کہ ٹورنامنٹ 60 دن سے زیادہ چلے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 4 یا 5 جون کو ہو سکتا ہے ۔ ہر ٹیم کے 14 لیگ میچ ہوں گے جن میں سات گھریلو میدان پراور سات گھر سے باہر کھیلے جائیں گے ۔ چونک

آئی یو ایس اونتی پورہ نے ’اسپورٹس فیسٹ 2021‘ کا انعقاد کیا

اونتی پورہ/اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کی جانب سے بدھ کے روز ’اسپورٹس فیسٹ‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف کھیل کھیلے گئے۔ یہاں منعقدہ سپورٹس فیسٹ میں مختلف کھیلوں جن میں کرکٹ، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، کیرم، شطرنج، مارشل آرٹس، والی بال، یوگا، آرم ریسلنگ وغیرہ کے انٹر ہاؤس ٹورنامنٹ شامل تھے۔اس سلسلے میں یہاں ایک تقریب کا انعقاد اسلامی یونیورسٹی اونتی پورہ کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن نے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو کی ہدایت پر کیا جو اس موقع پر مہمان خصوصی کی حثیت سے یہاں موجود تھے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس آئی یو ایس ٹی ڈاکٹر ہلال احمد راتھر نے پروگرام کی نظامت کی جس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر رومشو نے کہا کہ اس سپورٹس کا پروگرام کا مقصد طلباء کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل