تازہ ترین

افروٹ الیون کے نامور کھلاڑی مجیب الرحمٰن کو شادی پر مبارک بادی

بارہمولہ //افروٹ الیون سپورٹس کلب بارہمولہ کے معروف کھلاڑی مجیب الرحمٰن ازدواجی زندگی میں بندھے۔ اس مبارک موقعے پر افروٹ الیون کے مینیجر ندیم نذیر نے پوری ٹیم کے ہمراہ موجودہ کھلاڑی  کے دولت کھانے پر جا کر اسے مبارک بادی کے ساتھ ساتھ ایک کرکٹ جرسی بھی بطور تحفہ پیش کیا۔مجیب الرحمٰن ایک نامور کھلاڑی ہے اور اس وجہ سے رات دیر تک سوشل میڈیا پر موجودہ کھلاڑی مجیب الرحمٰن کے مدح مبارک بادی پیش کرنے سے پیچھے نہیں رہے اور اسکے لئے نیک دعایئں دیتے رہے۔  

جوکووچ اور نڈال باہر، تھیم اور میدویدیف میں خطابلی مقابلہ

لندن/ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ اور نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال سنیچر کے روز سیمی فائنل میں ہار کر باہر ہوگئے اور سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کا خطابی مقابلہ آسٹریا کے ڈومنک تھیم اور روس کے ڈینیل میدیویدیف کے مابین کھیلا جائے گا۔ یو ایس اوپن چیمپئن تھیئم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوکووچ کو سخت مقابلے میں 7-5, 6-7 (10), 7-6 (5) سے ہرایا ۔ اسی شکست کے ساتھ نڈال کا 16 برسوں میں پہلی مرتبہ یہ خطاب جیتنے کا خواب پھر ٹوٹ گیا۔جوکووچ نے سابق چیمپئن جرمنی کے ایلکزینڈر جیوریف کو 6-3, 7-6 (4) سے شکست دے کر نویں مرتبہ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن تھیئم نے آخری چار میں دو گھنٹے 54 منٹ میں جوکووچ کا چیلنج توڑ دیا ۔ تھیئم اس طرح پچھلے چار برسوں میں پہلے ایسے کھلاڑی بنے ہیں جو مسلسل چیمپئن میں خطابی مقابلے میں پہنچے ہیں۔ تھ

تازہ ترین