تازہ ترین

کپل دیو نے دو کپتانی کی سوچ کو مسترد کیا

 نئی دہلی/ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے کپتانی بانٹنے کے خیال کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ثقافت دو کپتانی کی نہیں ہے اور وراٹ اگر ٹی۔20 میں اچھا کررہے ہیں تو انہیں کپتان بنے رہنا دینا چاہیے ۔ متحدہ عرب امارات میں اختتام پذیر انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں روہت شرما کی قیادت والی ممبئی انڈین فاتح رہی تھی۔ یہ ٹیم کا پانچواں آئی پی ایل خطاب تھا اور اس نے روہت کی رہنمائی میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اسی کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی کی ٹیم کوالیفائر سے باہر ہوگئی۔ وراٹ کی ٹیم اب تک ایک بھی آئی پی ایل خطاب نہیں جیت سکی ہے ۔ ایسے میں یہ بحث تیز ہوگئی ہے کہ وراٹ کی جگہ ٹی ٹونٹی کی کپتانی اب روہت شرما کے سپرد کردی جانی چاہئے ۔عالم کپ فاتح ٹیم کے کپتان کپل دیو نے ہندوستان ٹائمس کی ورچوئل سمٹ کے دوسرے دن کہا ‘‘ میں پہلے اپنی 1983 کی ثقافت کو دیکھتا ہوں۔ ہمارے

دوبارہ باکسنگ نہیں کروں گا، بھیڑ بکریاں پالوں گا: خبیب

واشنگٹن/مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) میں ناقابل شکست رہنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف کا کہنا ہے کہ وہ اب دوبارہ باکسنگ کی دنیا میں نہیں آئیں گے بلکہ بھیڑ بکریاں پالیں گے۔خبیب کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں آنے سے متعلق  دلچسپی نہیں رکھتا۔ انہیں لگتا ہے کہ سیاست میں جانے کی ابھی عمر نہیں۔ 32 سالہ خبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ میں نے رنگ کو خیر باد کہہ دیا ہے اور ایم ایم اے سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے مگر یہ پیسہ اور شہرت بار بار آپ کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔خبیب کا کہنا تھا کی میں اس حوالے سے ڈٹا ہوا ہوں اور اپنے فیصلے پر نظرثانی بھی نہیں کرنا چاہتا کہ میں رنگ میں کبھی واپس جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میں ابھی نوجوان ہوں اور یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہا ہوں جب تعلیم مکمل ہو گی تو میں سوچوں گا کہ پیشہ ورانہ زندگی میں مجھے کیا کرنا ہے۔انہوں نے اپنے