تازہ ترین

تُھوک استعمال نہ کرنے کا اصول لاگو کرنا مشکل:بریٹ لی

 نئی دہلی/ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کا خیال ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے گیند پر تھوک استعمال نہیں کرنے کے قوانین کو نافذ کرنا مشکل ہوگا۔ہندستان کے سابق کپتان انل کمبلے کی زیر قیادت آئی سی سی تکنیکی کمیٹی نے کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی تھی۔کمیٹی نے اگرچہ گیند پر پسینے کے استعمال کی اجازت دی ہے ۔طوفانی گیند باز لی کا خیال ہے کہ کیریئر کے آغاز سے ہی کھلاڑی گیند پر تھوک استعمال کرتے ہیں اور راتوں رات اس کا استعمال نہ کرنے کی عادت چھوڑنا کسی بھی کھلاڑی کے لئے مشکل ہوگا۔ انہوں نے اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ جب آٹھ نو برس کی عمر سے گیند پر تھوک استعمال کیا جاتا ہے تو ایسے میں اس عادت کو راتوں رات چھوڑنا بہت مشکل ہو گا۔آسٹریلیا کے لئے 76 ٹیسٹ اور 221 ون ڈے کھیلنے والے لی کو امید ہے کہ اگر اس اصول کی خ

پیرو میں فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت

لیما/کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے درمیان پیرو کے صدر مارٹن وجکارا نے فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔وجکارا نے ملک کو خطاب کرتے ہوئے اس کا اعلانکیا۔ انہوں نے ساتھ ہی ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو 30 جون تک بڑھانے کا اعلان کیا۔اگرچہ اس دوران کچھ اقتصادی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ وجکارا نے کہا کہ ہم نے پیرو فٹ بال فیڈریشن کے پروفیشن فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کو قبول کیا ہے جس سے فٹ بال دوبارہ شروع کیا جا سکے ۔یہ ضروری ہے کہ میچوں کے دوران تمام ضروری پروٹوکول پر عمل ہو اور چند ماہ تک مقابلوں کو ناظرین کے بغیر کرایا جائے ۔ قابل ذکر ہے کہ پیرو میں کورونا کے 12ہزار معاملے سامنے آئے ہیں اور اب تک اس سے یہاں 3200 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے پیرو انتظامیہ نے گذشتہ 12 مارچ کو ملک

ہمیں فی الحال کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا:عمران طاہر

نئی دہلی/جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران طاہر کا کہنا ہے کہ یہ مشکل وقت ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے سبب بہت کچھ تبدیل ہورہا ہے ۔پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے کہا کہ لگتا ہے ہمیں فی الحال کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا اور تماشائیوں کے بغیر کرکٹ میچوں کا انعقاد عجیب لگے گا لیکن اس کے علاوہ دیگر کوئی چارہ نہیں ہے ۔کرکٹ کہیں سے تو شروع کرنی ہی ہے تو یہ قدم اٹھانا ہی پڑے گا ۔تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کا ہونا کافی عجیب لگے گا۔ عمران طاہر کا کہنا ہے کہ یہ ایسی صورت حال ہے جس پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے ۔مگر ہمیں کرکٹ شروع کرنے کے لیے ایسا کرنا پڑے گا۔ عمران طاہر نے کہا کہ میچ کے دوران خوشی کا جشن منانے سے خود کو روکنا خاصا مشکل ہوگا، کچھ کھلاڑیوں کا جشن منانے کا انداز قدرتی ہوتا ہے ان کے لیے خود کو روکنا مشکل ہوگا۔عمران طاہر نے کہاہے کہ بابر اعظم اور وراٹ کوہلی دونو

کورونا بحران: مصری فٹبالر ’مٹھائی کا ٹھیلا‘ لگانے پر مجبور

قاہرہ/ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا نے معروف مصری فٹبالر کو مالی بحران کے باعث ٹھیلے پر مٹھائیاں بیچنے پر مجبور کر دیا۔ عالمگیر قرار دی جانے والی مہلک ترین کووڈ-19 کی وبا نے جہاں بڑی بڑی معیشتوں کو مالی بحران سے دوچار کیا، وہیں مصر سے تعلق کھنے والے کلب فٹبالر مہروز محمود کو بھی معاش کی خاطر گلیوں میں سامان فروخت کرنے پر مجبور کردیا۔مہروز محمود مصر کے بنی سیف کلب کے لیے دفاعی پوزیشن میں فٹبال کھیلتے تھے جو ملک کا دوسرا بڑا کلب ہے لیکن ان فٹبال کلبوں کو بھی کورونا وائرس کی وبا نے بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ ان دنوں مہروز محمود مصر کی مصروف ترین مارکیٹ میں واقع ایک مٹھائی کی دکان میں مٹھائیاں فروخت کر رہے ہیں تاکہ اس وبائی ایام کے دوران اپنے اہل خانہ کا گزر بسر چلا سکیں۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مصری فٹبالر کو اپنے کلب کے لیے کھیلنے پر ماہانہ بنیادوں پر دو ڈالر ملتے تھے پھر بھی فٹبالر نے

تھوک کے استعمال پر پابندی عجیب فیصلہ: ہیڈن

میلبورن/آسٹریلیا کے سابق دھماکہ خیز اوپنر میتھیو ہیڈن نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند بازوں کے ذریعے تھوک کے استعمال پر روک اور پسینے کی اجازت دینے کے فیصلے کو مزاحیہ قرار دیا ہے ۔ہندستان کے سابق کپتان انل کمبلے کی قیادت والی آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند بازوں کے ذریعے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کی سفارش کی تھی لیکن گیند بازوں کو پسینے کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے ۔  

راجر فیڈرر، رافیل نڈال کا پاکستان میں کورونا ریلیف اقدام کیلئے عطیہ

کراچی/دنیا بھر میں پھیلے نوول کورونا وائرس پڑنے والے مختلف اثرات سے متاثر افراد کی مدد کے لیے مختلف شخصیات مصروف عمل ہیں اور ایسا ہی اقدام پاکستان کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جانب سے اٹھایا گیا ہے جو وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کر رہے ہیں۔اسی سلسلے میں جہاں مردوں کے ٹینس میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووک سمیت مختلف اسٹارز اعصام الحق کے اٹھائے گئے اقدامات میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں وہیں دیگر مایہ ناز کھلاڑی رافیل نڈال، راجر فیڈرر، ماریا شاراپووا سمیت ثانیہ مرزا نے ’اسٹارز اگینسٹ ہنگر‘ (بھوک کے خلاف ستارے) مہم میں اپنی دستخط شدہ نشانیاں عطیہ کی ہیں۔وہ ملک میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران غریب گھرانوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں اور اس کے لیے فنڈز بھی اکٹھا کر رہے ہیں۔  

بند دروازوں میں کرکٹ | شائقین کی دلچسپی ختم ہو جا ئے گی : بابر اعظم

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بند دروازوں میں کرکٹ کھیلنے سے مستقبل میں شائقین کی کرکٹ سے دلچسپی ختم ہو جا ئے گی۔ قو می ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویڈیو لنک پریس کانفر نس کے دوران کہا دورہ انگلینڈ کے لئے پی سی بی نے ابتدائی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت و تندرستی بورڈ کی پہلی ترجیح ہے، دورے کے حوالے سے معاملات ابھی زیر غور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پی سی بی انگلینڈ کے دورے کے دوران کھلاڑیوں کی مکمل صحت کا خیال رکھے گا۔  

نہیں معلوم میرا بیٹا والد سے کب ملیگا:ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس اسٹار کو ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کی یاد ستانے لگی، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ نہ جانے میرا بیٹا اذہان کب اپنے والد سے دوبارہ مل پائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میں اور میرا بیٹا اذہان حیدرآباد دکن میں جبکہ شعیب ملک سیالکوٹ میں رہ گئے ہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے باعث اس وقت غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ بے چین ہوں اور سوچتی رہتی ہوں کہ کب حالات بہتر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں جب آپ کے ساتھ چھوٹا بچہ بھی ہو تو سمجھ نہیں آتا اپنا اور بچے کا خیال کیسے رکھنا ہے۔  

کوہلی موجودہ کرکٹرز میں بہترین بلے باز : ایان چیپل

نئی دہلی/ سابق آسٹریلیائی کپتان ایان چیپل نے اپنی ناقابل یقین فٹنس اور قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کو ہر فارمیٹ کے موجودہ کرکٹرز میں بہترین بلے باز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایسے کپتان ہیں جنہیں شکست کا خوف نہیں ہے۔چیپل نے کہا کہ کوہلی،  اسٹیو اسمتھ ، کین ولیمسن اور جو روٹ کے درمیان  کوہلی بہترین بلے باز ہیں۔ اس گروپ میں  کوہلی تینوں ہی فارمیٹ میں بہترین اور لاجواب ہیں۔چیپل نے یوٹیوب پر اسپورٹس براڈکاسٹر رادھا کرشنن سرینواسن کی زیر میزبانی  آر کے شو پر کہا کہ بلاشبہ  ان تینوں ہی شکلوں میں کوہلی  کا ریکارڈ ناقابل یقین ہے ، خاص طور پر اس چھوٹے فارمیٹ میں ان کا ریکارڈ لاجواب ہے۔اس سے پہلے انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے کہا تھا کہ آسٹریلوی بلے باز اسمتھ کہیں بھی کوہلی کے قریب بھی نہیں ٹھہرتے۔بین الاقوامی کرکٹ میں 70 سن

احمد شہزاد کپتان اور کوچ کی سپورٹ نہ ملنے کا شکوا کرنے لگے

کراچی/پاکستانی ٹیم  کے بیٹسمین احمد شہزاد کیریئر کے دوران کپتان اور کوچ کی جانب سے سپورٹ نہ کرنے کا شکوا کرنے لگے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے موازنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس کا اپنا دباؤ ہوتا ہے تاہم پس منظر کو بھی نظر میں رکھنا چاہیے، کسی بھی پلیئر کو کامیابی کیلئے کوچ، کپتان اور کرکٹ بورڈ کی سپورٹ درکار ہوتی ہے جب تک ایسا نہ ہوا اس کا اعتماد نہیں بڑھتا، اگر آپ کوہلی، روہت شرما، جوئے روٹ، کین ولیمسن اور بابر اعظم کا پس منظر دیکھیں تو وہ کافی خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔    

کورونا کی بندش ختم، جرمن فٹ بال لیگ کا باقاعدہ آغاز | کھلاڑیوں نے حفاظتی تدابیر پر عمل کیا

برلن/کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں فٹ بال سمیت دیگر تمام کھیل اور بین الاقوامی مقابلے متاثر ہوئے تاہم اب طویل لاک ڈاؤن اور بندشوں کے جرمن فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ بنڈس لیگا لاک ڈاؤن کے بعد شروع ہونے والا یورپ کا بڑا ٹورنامنٹ ہے جبکہ اٹلی اور فرانس سمیت دیگر ممالک تاحال مکمل طور پر کورونا وائرس کی بندشوں سے نکل نہیں پائے ہیں۔بورشیا ڈورٹمنڈ کے 45 سالہ مداح کا کہنا تھا کہ 'خالی میدانوں میں میچز کا ہونا مایوس کن ہے لیکن کچھ نہ ہونے سے تو یہ بہتر ہے'۔ڈورٹمنڈ کے مایہ ناز کھلاڑی ایرلنگ براؤٹ ہالاند پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے دو مہینوں کی بندش کے بعد پہلا گول کیا۔مایہ ناز اسٹرائیکر کے شان دار کھیل کے باعث ڈورٹمنڈ نے حریف ٹیم شالکے کو 4-0 سے شکست دی، لیکن وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے کچھ فاصلے پر تنہا جشن مناتے رہ گئے اور انہیں حوصلہ افزائی کرنے والے تماشائی

ازہان اور شعیب ملک کے درمیان فاصلہ باعث غم :ثانیہ مرزا

نئی دہلی/ہندوستان کی خاتون ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے حالانکہ وہ ان کے بیٹے کے لئے مثالی شخصیت ہیں تاہم وہ کورونا کے سبب اپنے بیٹے ازہان اور اپنے شوہر شعیب ملک کے درمیان فاصلے پر غمگین ہیں ۔واضح رہے کہ حیدرآبادی ٹینس اسٹارٹوئیٹر پر سرگرم رہتی ہیں اور وہ مختلف مواقع پر ٹوئیٹس بھی کرتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اس سلسلہ میں گذشتہ روز کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں نہیں معلوم میرا بیٹا ازہان کب اپنے والد سے دوبارہ مل پائے گا۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے میں اور بیٹا ازہان حیدر آباد اور شعیب ملک سیالکوٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسے موجودہ وقت میں شعیب ملک کا اپنی 65 سالہ والدہ کے پاس موجود ہونا ضروری ہے ۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں اور شعیب ملک پریکٹیکل ہیں ہم دونوں کی سوچ مثبت ہے ، مجھے امید ہے کہ یہ سماجی فاصل

کرس گیل کے خلاف تادیبی کارروائی سے گریز

پورٹ آف اسپین//کرکٹ ویسٹ انڈیز اور سی پی ایل ٹورنامنٹ کمیٹی کے تین رکنی ٹریبونل نے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کے خلاف رام نریش سرون کے معاملے میں کسی بھی تادیبی کارروائی سے گریز کیا ہے اس طرح گیل ڈسپلنری ایکشن سے بال بال بچ گئے ۔کرس گیل کی جانب سے سی پی ایل فرنچائز جمیکا تلاواز سے نکالنے پر مینجمنٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر کرس گیل کا معاملہ ٹورنامنٹ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا تھا۔کرس گیل کے معاملے پر کرکٹ ویسٹ انڈیز اور سی پی ایل ٹورنامنٹ کمیٹی کے تین رکنی ٹریبونل نے سماعت کرتے ہوئے معاملے کو نمٹا دیا ۔دوسری جانب کرس گیل نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ ان کا مقصد کرکٹ ویسٹ انڈیز اور سی پی ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانا نہیں تھا وہ صرف جمیکا کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کا اختتام کرنا چاہتے تھے تاہم مجھے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔کرس گیل نے کہا ہے کہ بیان میں معاملے

ابھی نہیں کہا جا سکتا کیسا ہوگا اگلا اولمپکس:آئی او سی

جنیوا // بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے کہا ہے کہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اگلے سال جولائی میں ہونے والے اگلے اولمپکس کی شکل کیسی ہوگی اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ٹوکیو اولمپکس اس سال 24 جولائی سے 9 اگست تک ہونا تھا، لیکن کورونا وائرس 'کووڈ -19' کے پیش نظر اگلے سال تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔اب اس کا انعقاد 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک کیا جائے گا۔آئی او سی کے صدر تھامس باک نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ پہلی بار ہے جب امن میں اولمپک کھیلوں کا انعقاد سے گریز کیا گیا ہے ۔یہ اولمپکس انسانیت اور یکجہتی کا جشن ہو گا ۔باک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کھیل محفوظ ماحول میں منعقد کرنا ضروری ہیں ۔اب اس میں ایک سال اور دو ماہ کا وقت ہے ۔محفوظ اولمپکس کے انعقاد کے لئے کیا اقدامات کر

آئرلینڈ نے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ سیریز ملتوی کی

 ڈبلن// کرکٹ آئرلینڈ نے نیوزی لینڈ اور پاکستان ساتھ ہونے والی ہوم سیریز کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ملتوی کر دی ہے ۔آئرلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف 19 جون سے دو جولائی تک تین ون ڈے اور تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلنی تھی جبکہ اسے پاکستان کے خلاف 12 اور 14 جولائی کو دو ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلنی تھی۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں اور ایسے میں آئر لینڈ کا اس سال ستمبر میں انگلینڈ دورہ بھی بحران میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے ۔اگرچہ کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق اس بارے میں بات چیت جاری ہے ۔کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو وارن ڈیوٹروم نے کہا کہ حکومت کے خطوط رہنما کے مطابق نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز کھیلنا مشکل ہے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ اس لئے دورہ نہیں کر سکتے ہیں۔اگرچہ اس سے ہمیں مایوسی ہوئی ہے لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے ہم ان کے فیصلے کا

ایک دن آئی سی سی کے صدر بنیں گے گنگولی: ڈیوڈ گاور

نئی دہلی//انگلینڈ کے سابق کپتان اور بائیں ہاتھ کے سرکردہ بلے باز ڈیوڈ گاور کا خیال ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی میں ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر کی تمام خصوصیات موجود ہیں اور وہ مستقبل میں کرکٹ کے عالمی ادارے آئی سی سی کے صدر بن سکتے ہیں۔گاور نے فینس انٹرایکٹئو شو گلوفینس کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ گنگولی ایک دن خود کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں پائیں گے لیکن ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ بی سی سی آئی کا عہدہ سنبھالنا کسی بھی دن ایک بڑا کام ہے ۔انگلینڈ کے سابق کپتان گاور نے گانگولی کی بی سی سی آئی کے سپرباس کے طور پر تقرری کی حمایت میں تعریف کی ہے ۔    

گریگ چیپل کا دور ہندوستانی کرکٹ کا بدترین دورتھا:ہربھجن

نئی دہلی/ہندوستان کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے سابق کوچ گریگ چیپل کے وقت میں ہندوستانی کرکٹ کا سب سے خراب دور قرار دیا ۔ ہربھجن سنگھ نے چیپل کے اس بیان پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے جس میں چیپل نے یہ کہا کہ وہ مہندر سنگھ دھونی کو ہوا میں ہر گیند پر شاٹ کھیلنے کے بجائے زمین پر شاٹ کھیلنے کا مشورہ دیا کرتے تھے ۔ چیپل کی اس بات پر ہربھجن نے طنز کرتے ہوئے چیپل کے وقت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم سب سے خراب دور سے گزری ہے ۔ واقعی چیپل کی کوچنگ کے دوران ٹیم انڈیا میں زبردست تنازعہ ہوئے تھے ۔ ان میں سب سے بڑا تنازعہ سوربھ گانگولی کو کپتانی سے ہٹا یا جانا شامل تھا۔چیپل نے اپنے بیان میں دھونی کے بارے میں لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں نے پہلی بار مہندر سنگھ دھونی کو بلے بازی کرتے دیکھا، تو میں حیران رہ گیا۔ اس وقت وہ ہندوستان کے سب سے زیادہ بہترین کرکٹروں میں سے ایک تھے ۔ دھونی بہت ہی غیر معمولی پو

سرفراز کی ٹیم میں فوری واپسی خارج از امکان

 لاہور// سینٹرل کنٹریکٹ بچ جانے کے باوجود سرفراز احمد کی ٹیم میں فوری واپسی خارج از امکان ہے،پاکستانی چیف سلیکٹر مصباح الحق کے مطابق محمد رضوان پہلا انتخاب ہوں گے،فارم بحال ہونے پر تجربہ کار وکٹ کیپر کی واپسی بھی ہوسکتی ہے،محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنے والے محمدعامر اور وہاب ریاض کو معاہدے سے باہر کرنے کا فیصلہ درست ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ دیتے ہوئے کرکٹرز کی گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گا، اسی کے ساتھ اس امر کو بھی پیش نظر رکھا گیاکہ آئندہ 12 ماہ میں ہمارے کرکٹ میچز کی تعداد اور فارمیٹ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی کو کنٹریکٹ نہ دینے سے متعلق مشکل فیصلہ کیا، عامر اور وہاب کی جانب سے صرف محدود طرز کی کرکٹ پر توجہ دینے کے اعلان کے بعد یہ درست اقدام ہے،حسن علی نے انجری کے سبب گزشتہ سیزن کے زیا

بابر اعظم پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

اسلام آباد/پاکستان ٹی -20 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ٹی -20 فارمیٹ میں نمبر ایک بلے باز بابر اعظم کو بدھ کو پاکستان کی قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان منتخب کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے یہ جانکاری دی۔بابر کا ون ڈے ٹیم کا کپتان بننا اگرچہ پہلے سے ہی طے تھا جس کا اب سرکاری طور پر اعلان کر دیا گیا ہے ۔اسی کے ساتھ بابر پاکستان ٹیم کے محدود اوور کے کپتان بن گئے ہیں۔پی سی بی کے مطابق بابر کو 2020-21 سیزن کے لئے کپتان مقرر کیا گیا ہے جو ایک جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے ۔اس سیزن میں پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ اور ٹی -20 ورلڈ کپ کے علاوہ نو ٹیسٹ مقابلے ، چھ ون ڈے اور 20 ٹی -20 مقابلے کھیلے گی۔اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے ۔بابر کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کئے جانے پر ٹیم کے چیف کوچ اور قومی سلیکٹر مصباح الحق نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں اظہر علی کو ٹیسٹ ٹ

انڈئن پینکیک سیالٹ فیڈریشن کپ

سرینگر//فائونڈیشن ورلڈ اسکول میں زیر تعلیم دوسری جماعت کے طلاب علم احمد طحہٰ مسعودی نے چوتھی انڈئن پینکیک سیالٹ فیڈریشن کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ مقامہ مہاراشٹرا کے ممبئی میں فروری2020میں منعقد ہوا تھا۔ مسعودی نے آن لائن طریقہ پر پرو نیشنل  پینکیک سیالٹ مقابلہ آرائی کے سب جونیئربائز و گرلز میں مئی2020میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔احمد طحہٰ مسعودی کے والدین نے    انڈئن پینکیک سیالٹ فیڈریشن کپ کے ڈائریکٹر جنرل و چیف ایگزیکٹو افسر ایم اقبال کا شکرایہ ادا کیا کہ انہوں نے چمپئن شیپ کو جموں کشمیر میں فروغ دینے میں اہم رول ادا کیا۔