آئی پی ایل نیلامی کیلئے 1200سے زائد کھلاڑیوں کا رجسٹریشن

ممبئی//(یو این آئی)ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کے روز آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی کے لیے 1214 کھلاڑیوں کے رجسٹریشن کا اعلان کیا۔ آئی پی ایل 2022 کے سیزن کے لیے دو روزہ میگا نیلامی میں 10 ٹیمیں ان کھلاڑیوں کے لیے بولی لگائیں گی۔بی سی سی آئی کے سکریٹری جنرل جے شاہ نے ایک بیان میں کہا، "میگا نیلامی کے لیے کھلاڑیوں کا رجسٹریشن 20 جنوری 2022 کو بند ہوگیا۔ کل 1214 کھلاڑیوں (896 ہندوستانی اور 318 غیر ملکی) نے آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی کا حصہ بننے کے لیے رجسٹریشن کرایا۔ واضح رہے کہ رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں 270 کیپڈ، 903 ان کیپڈ اور 41 ایسوسی ایٹ کھلاڑی (بشمول 318 غیر ملکی کھلاڑی) شامل ہیں۔ ماگا نیلامی سے قبل کل 33 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے ۔آئی پی ایل کی موجودہ آٹھ فرنچائزی نے کل 27 کھلاڑیوں کو ری ٹین کیا ہے ، جب کہ دو نئی ٹیموں نے نیلامی سے پہ

آخری اورتیسرا ونڈے آج | ہندوستان کلین سویپ سے بچنے کیلئے میدان میں اُترے گا

کیپ ٹاؤن/(یو این آئی)/ہندوستانی کرکٹ ٹیم جو پہلے ہی سیریز میں صفر۔دو سے پیچھے ہے اب اتوار کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں کلین سویپ سے بچنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ ہندوستان نے اس دورے میں اچھی شروعات کی اور پہلا ٹیسٹ جیتا لیکن اس کے بعد سے اسے مسلسل چار میچ ہارے اور ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز دونوں گنوا دی۔ ہندوستانی کپتان لوکیش راہول کا ماننا ہے کہ ٹیم نے غلطیاں کیں اور اس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑا۔ لیکن ہمیں چیلنجز پسند ہیں اور ہم اگلے میچ میں جیت کے ساتھ گھر جانا چاہیں گے ۔ہندوستان نے دوسرے میچ میں 287 رنز کا اچھا اسکور بنایا تھا لیکن گیند بازوں نے مایوس کیا اور وہ اس مضبوط اسکور کا بھی دفاع نہ کر سکے ۔ ہندوستان کے گیندبازنئی گیند سے وکٹیں نہیں لے پا رہے ہیں جب کہ اسپنرز بھی درمیانی اوورز میں کچھ نہیں کرسکے ۔جسپریت بمراہ ٹیسٹ کرکٹ اور محدود اوورز دونوں میں ورلڈ کلاس

ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ 2022کے شیڈول کا اعلان

دبئی/ہندوستان اس سال منعقد ہونے والے ٹی 20ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف پاکستان کے خلاف 23اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں میچ سے کرے گا۔ جبکہ میزبان آسٹریلیا اپنے خطاب کے دفاع کی شروعات گزشتہ سال عالمی کپ فائنل میں جگہ بنانے والی نیوزی لینڈ کے خلاف ایس سی جی میں کرے گا۔ جمعہ کے روز 2022 ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے ٹورنامنٹ کی شروعات 16 اکتوبر سے ہوگی جہاں سری لنکا کا سامنا نامبیا سے جیلانگ میں ہوگا۔سپر 12کا آغاز 22اکتوبر سے سڈنی میں ہوگا۔ہندوستان اور پاکستان 23اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گے جو سپر 12مرحلے کا دوسرا دن ہوگاجس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہوگا۔اپنے دوسرے میچ میں روہت شرما کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے ہوگا۔ ہندوستان 30 اکتوبر کو دوبارہ جنوبی افریقہ اور 2 نومبر کو بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گا۔ ہندوستان کا آ

ہربھجن سنگھ کووڈ19 سے متاثر

نئی دہلی/ہندوستان کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ ہربھجن نے کہا ہے کہ جو لوگ حال ہی میں ان کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں وہ جلد از جلد اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔ہربھجن نے ٹویٹر پر یہ خبر دیتے ہوئے کہا، 'میں کووڈ پازیٹو پایا گیا ہے ۔ میری علامات ہلکی ہیں۔ میں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہوں۔ وہ تمام لوگ جو میرے رابطے میں آئے ہیں جلد از جلد اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ براہ کرم محفوظ رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔’’ہربھجن نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ وہ دنیا کے ٹاپ اسپنرز میں سے ایک رہے ہیں۔ ہربھجن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 103 میچوں میں 32.46 کی اوسط سے 417 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ہربھجن ٹیسٹ میچوں میں ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے ہندوستانی گیندباز ہیں۔ جالندھر میں پیدا ہونے والے کرکٹر نے 367 بی

بابراعظم آئی سی سی ونڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان بھی مقرر

 دبئی/آئی سی سی ٹوئنٹی20ٹیم آف دی ایئر کے کپتانی منتخب ہونے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا۔ آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کردیا، فخر زمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا جس میں مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے لئے بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔اس سے پہلے بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے کپتان بھی مقرر ہوئے تھے۔ٹیم میں بنگلا دیش کے3کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان، جنوبی افریقا، آئرلینڈ اور سری لنکا کے2، 2 کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کا کوئی کرکٹر ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں ہے۔آئی سی سی نے ٹیم میں جن دیگر کھلاڑیوں نے جگہ حاصل کی ہے اُن میں پال اسٹرلنگ، فخر زمان ،ینامن ملان، راسیون ڈر ڈاوسن ، شکیب الحسن ، مشفیق الرحیم، وانندو

ونڈے سیریز کا دوسرا میچ آج

پارل/پہلا میچ 31رن سے ہارنے کے بعد، ہندوستان کی کرکٹ ٹیم جمعہ کو جب میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف یہاں دوسرے ون ڈے میں کھیلنے اترے گی تو اس کے لئے یہ کرو یا مرو کا مقابلہ ہوگا۔ ہندوستان اگر اس میچ بھی ہار جاتا ہے تو سیریز اس کے ہاتھ سے نکل جائے گی جبکہ جیتنے کی صورت میں اس کا پاس سیریز پر قبضہ کرنے کے لئے ایک اور موقع ہوگا۔ہندوستان کی ٹیم نے مایوس کن گیندبازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو پہلے میچ میں چار وکٹوں پر 296رن بنانے دیئے اور تعاقب میں صرف آٹھ وکٹوں پر 265 رنز ہی بنا سکی۔ ٹیم انڈیا کی آٹھ وکٹیں صرف 214رنز پر ہی گر گئی تھیں۔ شاردل ٹھاکر نے نصف سنچری بنا کر شکست کا فرق کم کیا تھا۔ وینکٹیش ایر کا پہلے ون ڈے میں گیندبازی نہ کرنا کافی حیران کن فیصلہ تھا جبکہ ایک دن پہلے کپتان راہل نے کہا تھا وینکٹیش چھٹے متبادل گیندباز کے طور پر موجود رہیں گے ۔ ہندوستان کو نہ صرف درمیانی اوورز میں اپنی گ

ثانیہ مرزا کا 2022 کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی// ہندوستان کی ٹینس سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے وہ 2022 کے بعد اس کھیل کو الوداع کہہ دیں گی   میلبورن میں خواتین کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کا میچ ہارنے کے بعد ثانیہ مرزا نے کہا، ’’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ میرا آخری سیزن ہوگا میں ایک ایک ہفتے کھیل رہی ہوں، پتہ نہیں ہے کہ میں پورے سیزن تک کھیل سکوں گی۔   لیکن میں چاہتی ہوں کہ پورے سیزن تک رہوں۔ ‘‘ ثانیہ اور یوکرین کی ان کی جوڑی دار نادیہ کچنوک کو آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔   انہیں سلووینیا کی تمارا زیدانسیک اور کازا جووان کی جوڑی نے ایک گھنٹے 37 منٹ میں چار-چھ، چھ-سات (5) سے شکست دی ۔ تاہم ثانیہ ابھی اس گرینڈسلیم کے مکسڈ ڈبلز میں امریکہ کے راجیو رام کے ساتھ حصہ لیں گی۔   ثانیہ مرزا 2018 میں بیٹ

آئی سی سی کی ٹوئنٹی20ٹیم آف دی ایئر

دبئی/آئی سی سی نے سال کی ٹوئنٹی20ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے لئے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں محمد رضوان کو وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں کوئی ٹیم انڈیا کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ ٹیم میں جوز بٹلر، ایڈن مارکرم، میچل مارش، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جوز ہیزل ووڈ، وینیندو ہسارنگا ،مستفیض الرحمن اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔  

’’یہ میرا آخری سیزن ہوگا‘‘

نئی دہلی/ہندوستان کی ٹینس سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ وہ 2022 کے بعد اس کھیل کو الوداع کہہ دیں گی۔ ملبورن میں خواتین کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کا میچ ہارنے کے بعد ثانیہ مرزا نے کہا، ‘‘میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ میرا آخری سیزن ہوگا۔ میں ایک ایک ہفتے کھیل رہی ہوں، پتہ نہیں ہے کہ میں پورے سیزن تک کھیل سکوں گی۔ لیکن میں چاہتی ہوں کہ پورے سیزن تک رہوں۔ ’’ ثانیہ اور یوکرین کی ان کی جوڑی دار نادیہ کچنوک کو آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں سلووینیا کی تمارا زیدانسیک اور کازا جووان کی جوڑی نے ایک گھنٹے 37 منٹ میں چار-چھ، چھ-سات (5) سے شکست دی ۔ثانیہ مرزا 2018 میں بیٹے کی پیدائش کے بعد ٹینس کورٹ سے دور ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد وہ دو سال بعدانہوں نے واپسی کی تھی۔واپسی کے لئے ثانیہ نے اپنا وزن تقریباً 26 کلو کم

ٹیم انڈیا جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے میں فاتحانہ آغازکرنے اُتریگی

 پرل/ہندوستانی کرکٹ ٹیم نئی شروعات کرنے کے ہدف کے ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف بدھ کے روز یہاں پہلے ون ڈے میں فاتحانہ آغاز کرنے اترے گی۔ ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع گنوا یا تھا جب وہ پہلا ٹسٹ جیتنے کے بعد اگلے دو ٹسٹ ہارگئی۔ ہندوستان کی ٹیم کے نئے ون ڈے کپتان لوکیش راہل پر ٹیم کو شاندار آغاز دلانے کی ذمہ داری ہوگی۔ فی الحال تو ٹیم کے سامنے ایک صحیح الیون کا انتخاب کرنے کا چیلنج ہوگا۔ سب کی نظریں اس بات پر ہوں گی کہ ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے والے وراٹ کوہلی کپتانی کے بوجھ سے مکمل طور پر آزاد ہونے کے بعد بلے سے کس طرح کا مظاہرہ کریں گے ۔ اکتوبر 2016 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب کوہلی کپتان نہیں بلکہ بلے باز کے طور پر میدان میں اتریں گے ۔ نظریں اب بھی کوہلی پر ہوں گی کہ وہ خود کو نئے کردار میں کیسے فٹ کرتے ہیں۔ کوہلی خود بھی امید کر رہے ہوں گے کہ وہ ٹیم کی قیاد

آسٹریلین اوپن

ملبورن/خطاب کے مضبوط دعویدار اور دوسری سیڈ روس کے ڈینیل میدویدیف نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے ہنری لیکسونن کو منگل کے روز تین سیٹوں میں چھ-ایک، چھ-چار، سات-چھ (تین) سے شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخل حاصل کرلیا۔ دریں اثنا، سابق نمبر ایک برطانیہ کے اینڈی مرے نے پانچ سیٹوں کے میراتھن مقابلے میں بڑی سروس کرنے والے نکولوزباسیلاشویلی کو 6-1، 3-6، 6-4، 6-7(5)، 6-4 سے شکست کر پانچ سال میں پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن کے دوسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔ سیکنڈ سیڈ میدویدیف کا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں مقامی ہیرو نک کرگیوس سے ہوگا۔ کرگیوس نے پہلے راؤنڈ میں برطانوی کوالیفائر اور ڈیبیو کرنے والے آسٹریلین اوپن لیام بروڈی کو چھ۔تین، چھ۔چار، چھ۔چار سے شکست دی۔ دوسری جانب آٹھویں سیڈ کیسپر رڈ پریکٹس میں انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے ہیں۔خواتین کے زمرے میں

ویرات کوہلی کے بعد ٹیم انڈیا کا اگلا ٹیسٹ کپتان کون ہوگا ؟

 نئی دلی/ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ویراٹھ کوہلی کے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی اچانک چھوڑنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو نئے کپتان کی تلاش ہے۔ کہا جارہا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی کے لئے روہت شرما اور کے ایل راہول کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔33 سالہ ویرات کوہلی نے ہفتے کے روز جنوبی افریقہ ٹیم سے شکست کے بعد کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کرکے شائقین کرکٹ کو چونکا دیا تھا۔سپر اسٹار بیٹر بھارت کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ بطور کپتان انہوں نے 68ٹیسٹ میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی جن میں سے 40میں فتح جبکہ 17میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر ایجنسی کو بتایا کہ اس وقت روہت اور راہول ہی دو نام ہیں جو بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ کپتانی کے لیے ذہن میں آتے ہیں تاہم بہت سارے حلقوں م

نڈال اور اوساکا آسانی سے دوسرے راؤنڈ میں داخل،کینن باہر

ملبورن/سربیا کے نوواک جوکووچ کا تنازعہ ختم ہونے کے اگلے دن پیر کے روز سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کی شروعات ہوگئی اور خطاب کے مضبوط دعویدار اسپین کے رافیل نڈال اور دفاعی چیمپئن جاپان کی ناؤمی اوساکا نے آسان جیت کے ساتھ دوسرے راونڈمیں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ 2020 کی چیمپئن امریکہ کی صوفیہ کینن پہلے راونڈ میں شکست کھاکر باہر ہوگئیں۔ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن نڈال نے پہلے راؤنڈ میں امریکہ کے مارکوس گیرون کومسلسل سیٹوں میں 2-6، 4-6، 1-6 سے شکست دی۔ نڈال نے میچ کے بعد کہا کہ گزشتہ ہفتہ میرے لیے اہم تھا، میں نے تین میچ کھیلے اور تینوں جیت کر خطاب اپنے نام کیا۔ جیتنا ہمیشہ بہترین احساس ہوتا ہے ۔خواتین کے زمرے میں، جاپان کی اوساکا نے اپنے خطاب کا شاندار دفاع کرتے ہوئے کولمبیا کی کمیلا اوسوریو کومسلسل سیٹوں میں چھ۔تین ، چھ۔تین سے شکست دی۔ اوساکا نے دونوں گیم میں تین۔صفر اور تین۔ا

انگلینڈ پانچواں ایشز ٹیسٹ بھی ہار گیا، آسٹریلیا نے سیریز 4-0 سے اپنے نام کر لی

ہوبارٹ//پیٹ کمنز، اسکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین کے تین تین وکٹیں لے کر آسٹریلیا نے اتوار کو پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کو 146 رنز سے شکست دے کر سیریز 4-0 سے اپنے نام کر لی۔ آسٹریلیا چوتھا ٹیسٹ صرف ایک وکٹ سے نہیں جیت سکا۔ انگلینڈ کے تیز گیند باز مارک ووڈ (37 رنز دے کر 6) اور اسٹورٹ براڈ (51 رنز دے کر 3 وکٹ) نے خطرناک باؤلنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں 155 رنز پر آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کی جیت کی امیدیں جگائیں۔جیت کے لیے 271 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی دوسری اننگز  38.5 اوورز میں 124 رنز پر سمٹ گئی اور اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز 37 رنز تک بڑھا دی۔ اسٹیون اسمتھ 17 اور نائٹ واچ مین اسکاٹ بولینڈ نے تین رنز آگے کھیلنا شروع کیا۔ بولینڈ آٹھ رنز بنانے کے بعد ووڈ کا شکار بنے۔ پہلی اننگز کے

کوہلی کے بعد کے ٰایل راہل ٹسٹ ٹیم کے کپتان بننے کی دوڑ میں

نئی دہلی// وراٹ کوہلی کی جگہ کے ایل راہل کپتان بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔کوہلی کا بطور کپتان مدت ختم ہوچکی ہے۔ بطور کپتان انہوں نے ٹیم انڈیا کو ٹسٹ کی نمبر-7 سے نمبر-1 ٹیم بنائی۔ اس سال ٹی20 عالمی کپ کے بعد کوچ روی شاستری کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی نے ٹی20 ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی۔ اس کے بعد انہیں بی سی سی آئی نے ونڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹادیا۔ یہیں سے وراٹ کوہلی اور بورڈ کے درمیان اختلاف کی خبر آںے لگی۔ اب جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز  ہارنے کے بعد ورات کوہلی نے 15 جنوری کو ٹسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی۔ اب وہ ٹیم کے ساتھ بطور کھلاڑی جڑے رہیں گے۔ 19 جنوری سے شروع ہورہی ونڈے سیریز سے وراٹ کوہلی ایک بار پھر میدان پر بطور کھلاڑی کے طور پر دکھائی دیں گے۔ اب سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ وراٹ کوہلی کے بعد کسے ٹسٹ ٹیم کی کمان ملے گی۔ وراٹ کوہلی کی جگہ کے ایل راہل کپتان بن

انگلینڈ 188پر ڈھیر، آسٹریلیا نے 152رن کی برتری حاصل کی

ہوبارٹ//کپتان پیٹ کمنز (45 رن پر 4 وکٹ) اور مشل اسٹارک (53 رن پر 3 وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ایشز ٹسٹ میچ کے دوسرے روز آج 188 رن پر سمیٹ کر پہلی اننگز میں 115 رن کی اہم برتری حاصل کرلی لیکن آسٹریلیا نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنے تین وکٹ صرف 37 رن پر گنوا دیئے اور اس کی مجموعی برتری 152 رن کی ہوگئی ہے ۔  آسٹریلیا نے اس سے قبل کل کی اننگز میں چھ وکٹ پر 241 رن سے کھیلنا شروع کیا تھا اور اس کی پہلی اننگز 303 رن پر ختم ہوئی۔ ایلکس کیری 60 گیندوں پر 24 اور ناتھن لیون 27 گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 31 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ اسکاٹ بولنڈ 10 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے 59 رن دے کر تین اور مارک ووڈ نے 115 رن دے کر تین وکٹیں جبکہ اولی رابنسن اور کرس ووکس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی اننگز

رافیل نڈال کورٹ پرواپسی سے خوش ہیں

میلبورن//اسپین کے رافیل نڈال نے ہفتہ کو کہا کہ وہ چوٹ اور بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد خوش ہیں اور آسٹریلین اوپن میں کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔ وہ ریکارڈ 21 ویں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کے لئے میدان میں اتریں گے ۔ تقریباً چارماہ بعد پیرکی پریشانی سے ابرنے کے بعد 35 سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے گزشتہ ہفتے میلبورن میں اے ٹی پی 250 ٹیون اپ ایونٹ میں اپنا 89 واں کیریئر خطاب جیتا۔ 2009 میں آسٹریلین اوپن جیتنے والے نڈال کی آئندہ آسٹریلین اوپن کے لیے تیاریاں گزشتہ ماہ اس وقت متاثر ہوئیں جب انہوں نے ابوظہبی میں ایک نمائشی ٹورنامنٹ کے بعد کورونا کے لئے مثبت ٹیسٹ کیا۔ نڈال کچھ دنوں تک کافی بیمار رہے ، وہ 2022 میں جلد ہی ٹینس کھیلناچاہتے تھے ۔ نڈال نے نامہ نگاروں سے کہا، ‘‘میں یہاں واپسی کے واضح مقصد کے ساتھ آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر میں میچ جیتنے کے قابل ہوں تو میں ہر

فیصلہ کُن ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو ہار کا سامنا

کیپ ٹاؤن/مڈل آرڈر بلے باز کیگن پیٹرسن (82) اور ریسی وان ڈیر ڈوسن (ناٹ آؤٹ 41) کی شاندار نصف سنچری شراکت داری سے جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے خلاف تیسرے اور آخری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن لنچ کے بعد سات وکٹ سے جیت حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔میزبان ٹیم نے 212 رن کے ہدف کے تعاقب کو تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ٹیم انڈیا کو ایک بار پھر مایوسی ہاتھ لگی۔ ہندوستانی گیند بازوں نے ٹیم کو مایوس کیا اور وہ مطلوبہ وکٹیں حاصل نہ کرسکیں ۔ جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد جس انداز میں شاندار واپسی کی وہ قابل تعریف ہے اور اس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوہانسبرگ میں چوتھی اننگز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے برابری کی اور یہاں کیپ ٹاؤن میں اپنی جیت پر مہر ثبت کی۔ جنوبی افریقہ نے سپر اسٹار کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بھی بطور ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک

آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

کنگسٹن (جمائیکا) /آئرلینڈ نے جمائیکا کے سبینا پارک میں بارش کی وجہ سے دوسرے سی جی انشورنس ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) کے اصولوں کی بنیاد 21 گیندوں سے ہرادیا۔آئرلینڈ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کے بعد ایک ایک کی برابری پر آگیا ہے ۔ بارش کی وجہ سے اس میچ میں آئرلینڈ نے 32.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ۔ ہیری ٹییکٹر 75 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ اینڈی میک برائن نے 45 گیندوں پر 35 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔اس سے قبل آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے سلامی بلے باز شائی ہوپ نے 17 اور جسٹن گریوز نے 19 رن بناکر 38 رنوں کی شراکت داری کی جس کے بعد ہوپ کو کریگ

کرکٹ میں خدمات کیلئے کلائیو لائیڈ کو '’نائٹ ہڈ ‘کے خطاب سے نوازا گیا

سینٹ جانس (اینٹیگا)/کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑی سر کلائیو لائیڈ کو نائٹ ہڈ کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک، کلائیو لائیڈ کو کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کے لیے یہ اعزاز دیا گیا ہے ۔ انہیں بدھ کے روز ڈیوک آف کیمبرج نے ونڈسر کیسل میں اعزاز سے نوازا۔سی ڈبلیو آئی کے صدر رکی اسکیرٹ نے اس موقع پر کہا، سی ڈبلیو آئی اور ویسٹ انڈیز کرکٹ میں شامل سبھی لوگوں کی طرف سے ، میں سر کلائیو کو اعزاز کے لئے مبارکباد دیتا ہوں ۔ سر کلائیو کرکٹ کی تاریخ میں ایک خصوصی مقام رکھتے ہیں۔ پہلا کرکٹ عالمی کپ جیتنے والے کھلاڑیوں نے پوری دنیا میں ویسٹ انڈیز کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لارڈز کی وہ جیت ویسٹ انڈیز کرکٹ میں ایک بہت اہم لمحہ تھا جب ہم نے یہ ثابت کیا کہ ہم سر کلائیو کی قیادت میں دنیا کی بہترین ٹیم ہیں۔سر ک

تازہ ترین