شکیب الحسن کی شاندارکارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش کی جیت

 الامارات ، (یو این آئی) اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن (46 ، 4/9) کی شاندار کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش نے جمعرات کے روز یہاں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے گروپ بی کوالیفائر میں پاپوا نیو گنی کو 84 رنز سے شکست دی۔بنگلہ دیش کی اس فتح میں شکیب نے اہم کردار ادا کیا۔ شکیب نے پہلے بلے بازی میں تین چھکوں کی مدد سے 37 گیندوں پر 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور بعد میں اپنی اسپن بولنگ سے حریف ٹیم کی مڈل آرڈر بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ شکیب نے چار اوورز میں نو رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے مڈل آرڈر کے تمام بلے بازوں کو اپنا شکار بنا لیا۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم نے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 181 رنز بنائے جس میں شکیب کے علاوہ کپتان محمود اللہ ، لٹن داس ، عفیف حسین اور محمد سیف الدین نے اہم کردار ادا کیا۔ محمود اللہ نے 28 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے

دیوالی کا جشن اپنی جیت یقینی کرکے منانا چاہتی ہوں : ریتو پھوگاٹ

دہلی// (یو این آئی) ایم ایم اے (مکس مارشل آرٹس) سرکٹ میں سنسنی کے بعد سے اپنی پہلی سات فائٹس میں سے چھ جیتنے کے بعد 27 سالہ سابق ہندوستانی پہلوان ریتو پھوگاٹ اب اگلے چیلنج کے لئے تیار ہیں۔ پھوگاٹ سنگاپور میں ون: نیکسٹ جین میں سیمی فائنل میں مشہور جاپانی جوڈوکا ، اتسوکی ہیراٹا کے ساتھ مقابلہ کریں گی ۔ اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ، پھوگاٹ ٹریننگ کے معاملے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ریتو نے کہا ، "میں نے ہمیشہ گراں پری کی طرف توجہ مرکوز کی ہے اور یہ میرے تصور سے کہیں زیادہ قریب ہے ۔ یہ میرے اور میرے ملک کے لئے اہم ہے کیونکہ یہ ایک ہندوستانی خاتون کو عالمی ایم ایم اے اسٹیج پر لا سکتا ہے ۔ ہندوستان کی تاریخ میں کبھی بھی خواتین ایم ایم اے چیمپئن نہیں رہی ہیں اور اب ہمارے لئے کھیل کو بدلنے کا وقت آگیا ہے ۔ جوڈو کے ماہر اور ساتھی پہلوان اتوکی ہیراتا سے مقابلہ کرنے کی تیاری پر تبصر

تازہ ترین