تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ:دھونی اور گیل کی ملاقات

 دبئی // ۔ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ویسٹ انڈیز کے دھماکہ خیز اوپنرکرس گیل نے پیرکے روز یہاں دبئی میں ٹی۔ 20 ورلڈ کپ 2021 وارم اپ میچ کے دوران ایک یادگار ملاقات کی۔ دھونی کو ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا مینٹور بنایا گیا ہے جبکہ گیل ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پریکٹس میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کی جیت کے بعد ان دونوں قدآور کھلاڑیوںکی تصاویر شیئر کیں۔بی سی سی آئی نے ٹویٹ کیا ، دو لیجنڈس۔ ایک یادگار لمحہ۔ جب دھونی اور ہنری گیل نے ملاقات کی۔ ٹیم انڈیا ٹی۔ 20 ورلڈ کپ۔ قابل ذکر ہے کہ ٹیم انڈیا 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹی ۔20 ورلڈ کپ 2021 کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان سے مقابلہ کرے گا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ نے بھی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں ویسٹ انڈیز کے کوچ فل سیمنس ، ٹیم انڈیا ک

ہمیں بی سی سی آئی کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنے کی ضرورت: رمیز راجہ

کراچی//پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے صدر رمیز راجہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیریز کے آغاز کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے دونوں بورڈس کومل کر کام کرنا ہوگا۔ رمیز راجہ نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنے کے لیے بی سی سی آئی کے ساتھ کرکٹ تعلقات مضبوط کرنا ہوں گے۔ رمیز راجہ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے سیاست کو الگ رکھنا پڑے گا۔ واضح ہو کہ بھارت اور پاکستان گزشتہ چند سالوں سے ایک دوسرے کے خلاف دو طرفہ سیریز نہیں کھیل رہے ہیں۔ وہ صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ اتوار کو شروع ہونے والے ٹی ۔20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیاکو اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کھیلنا ہے۔پی سی