تازہ ترین

نڈال کو شکست دے کر جوکووچ فائنل میں، خطابی مقابلہ ستسپاس سے

پیرس/ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے 13 مرتبہ کے چیمپئن اسپین کے رافیل نڈال کو چار گھنٹے 22 منٹ تک کھیلے گئے مقابلے میں تین۔چھ، چھ۔تین، سات۔ چھ(چار)، چھ ۔تین سے شکست دے کر سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے خطابی مقابلے میں داخلہ حاصل کرلیا جہاں ان کا سامنا پانچویں سیڈ یونان کے ستیفانوس ستسپاس سے اتوار کے روز ہوگا۔ جوکووچ نے اس جیت کے بعد کورٹ پر کہا ، یہ یقینی طور پر پیرس میں کھیلے گئے میرے بہترین میچوں میں سے ایک ہے ۔ جوکووچ نے میچ میں50 ونرس لگائے اور 37 غیرضروری غلطیاں کیں جبکہ نڈال نے 48 ونرس لگائے اور 55 غلطیاں کیں۔اس شکست کے بعد نڈال کا ریکارڈ 21 ویں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا جبکہ جوکووچ کیریر کا دوسرا گرینڈ سلیم جیتنے اور 19 ویں میجر خطاب سے ایک جیت دور ہیں۔ سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور نڈال کے نام 20,20 گرینڈ سلیم خطاب کا عالمی ریکارڈ ہے ۔ جوکووچ نے ن

شکیب الحسن پر 3 میچ کی پابندی،5 لاکھ ٹکہ جرمانہ

ڈھاکہ/بنگلادیش کے اسٹار کھلاڑی شکیب الحسن ایک ہی میچ میں دو مرتبہ آن فیلڈ امپائر کے فیصلے پر اپنا غصہ نکالنے کے باجود بڑی پابندی سے بچ گئے۔وہ ڈھاکا پریمیئر لیگ کے تین میچ نہیں کھیل سکیں گے، جبکہ پانچ لاکھ ٹکہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں شکیب الحسن محمڈن اسپورٹنگ کلب کی نمائندگی کررہے ہیں۔جمعے کو ابہانی لمیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران ایک موقع پر شکیب الحسن کی گیند پر امپائر نے بیٹسمین کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تو شکیب الحسن نے پاؤں کی ٹھوکر سے وکٹیں گرادیں اور امپائر سے بحث بھی کی۔ایک اور موقع پر جب امپائر نے بولر کی گیند پر بیٹسمین کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تو اْس وقت بھی شکیب الحسن آپے سے باہر ہوگئے اور غصے میں پچ پر پہنچ کر ہاتھوں سے تینوں وکٹیں اْکھاڑ کر پھینک دیں۔اس واقعے پر شکیب الحسن نے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اب اْن سے ایسی حرکت دوبارہ نہیں ہوگی۔ شکیب

شکیب الحسن پر 3 میچ کی پابندی،5 لاکھ ٹکہ جرمانہ

ڈھاکہ/بنگلادیش کے اسٹار کھلاڑی شکیب الحسن ایک ہی میچ میں دو مرتبہ آن فیلڈ امپائر کے فیصلے پر اپنا غصہ نکالنے کے باجود بڑی پابندی سے بچ گئے۔وہ ڈھاکا پریمیئر لیگ کے تین میچ نہیں کھیل سکیں گے، جبکہ پانچ لاکھ ٹکہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں شکیب الحسن محمڈن اسپورٹنگ کلب کی نمائندگی کررہے ہیں۔جمعے کو ابہانی لمیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران ایک موقع پر شکیب الحسن کی گیند پر امپائر نے بیٹسمین کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تو شکیب الحسن نے پاؤں کی ٹھوکر سے وکٹیں گرادیں اور امپائر سے بحث بھی کی۔ایک اور موقع پر جب امپائر نے بولر کی گیند پر بیٹسمین کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تو اْس وقت بھی شکیب الحسن آپے سے باہر ہوگئے اور غصے میں پچ پر پہنچ کر ہاتھوں سے تینوں وکٹیں اْکھاڑ کر پھینک دیں۔اس واقعے پر شکیب الحسن نے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اب اْن سے ایسی حرکت دوبارہ نہیں ہوگی۔ شکیب

جوکووچ اور نڈال کے درمیان سیمی فائنل کھیلا جائیگا

 نئی دہلی/ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ اٹلی کے ماتیو بیریٹی کے چیلنج پر بدھ کی رات 6-3، 6-2، 6-7 (5)، 7-5 سے قابو پاتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جہاں ان کا مقابلہ 13 مرتبہ کے چیمپئن اسپین کے رافیل نڈال سے ہوگا۔ جوکووچ نے بیریٹینی کے خلاف تین بریک پوائنٹس کو بچایا جن کا انہوں کورٹ فلپ چیتریئر پر سامنا کیا ۔ پیرس میں رات کے کرفیو میں 11 بجے تک توسیع کے بعد کورٹ شائقین کے جوش و خروش سے گونج رہا تھا ۔ چوتھے سیٹ کے وسط میں ہی ناظرین کو اسٹیڈیم سے باہر کیا گیا لیکن جوکووچ نے اپنے تسلسل کو جاری رکھا اور ٹاپ سیڈ کھلاڑی نے تین گھنٹے 28 منٹ میں میچ جیتنے کا جشن زبردست طریقہ سے منایا۔ جوکووچ اور نڈال کے مابین سیمی فائنل میچ پچھلے سال کے فائنل اور 2014 اور 2012 کے چیمپئن شپ میچوں کی طرح ہوگا۔ یہ دونوں کے مابین

جیمس اینڈرسن انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بنے

ایجبسٹن/ انگلینڈ کے تجربہ کار تیزگیندباز جیمس اینڈرسن نے اپنے کرکٹ کیریر میں ایک اور سنگ میل قائم کیا ہے ۔ وہ جمعرات کو یہاں جاری ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انڈرسن کا ٹسٹ کرکٹ میں یہ 162 واں میچ ہے ۔ اس معاملے میں انہوں نے انگلینڈ کے لیجنڈ ایلیسٹر کک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ 38 سالہ اینڈرسن نے 18 سال قبل 2003 میں لارڈز میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 616 وکٹیں ہیں جو انگلینڈ کرکٹ کے لئے ایک ریکارڈ ہے ۔ مجموعی طور پر ، وہ دنیا کے ساتویں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلے جانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جمعرات کو میچ کے آغاز سے پہلے انہیں ان کے ٹیم کے ساتھیوں نے ایک خاص قمیض پیش کی تھی جس کا نمبر 162 تھا۔اینڈرسن نے اس اعزازکے بارے میں کہا ، "مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں

ستسپاس نے میدویدیف کا نمبر1 بننے کا خواب توڑا

 پیرس/ پانچویں سیڈ یافتہ یونان کے استیفانوس ستسپاس نے روس کے ڈینیل میدویدیف کو منگل کی رات چھ۔تین ، سات۔چھ (تین) ، سات۔پانچ سے شکست دے کر سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں داخلے کے ساتھ ہی میدویدیف کا نمبر ون بننے کا خواب توڑ دیا۔اے ٹی پی ریس ٹو تورین میں سرفہرست چل رہے ستسپاس نے پہلی بار پیرس میں سیمی فائنل تک پہنچے میدویدیف کے خلاف 2019 کے بعد اپنی پہلی جیت حاصل کی اور ان کے خلاف اپنا کیریر ریکارڈ دو۔چھ پہنچا دیا۔  

سہواگ نے کرکٹ کے لئے ہندستان کی

نئی دہلی/ہندوستان کے اسٹار کرکٹر وریندر سہواگ نے آج ملک میں کرکٹ کوچنگ کے تجربہ کی از سرنوتشریح کے مقصد سے ہندستان کی پہلی تجربہ پر مبنی کوچنگ ویب سائٹ کری کُرو لانچ کی۔کری کُرو ملک میں اے آئی پر مبنی کرکٹ کوچنگ میں سرفہرست ہے جس کا مقصد اپنے یوجرز کے لئے انفرادی طور پر سیکھنے کا تجربہ فراہم کرنا ہے ۔ اس میں ہر کھلاڑی کے لئے ذاتی طور پر کورسز کو وریندر سہواگ اور سابق ہندوستانی کھلاڑی اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بلے بازی کوچ (19-2015 ) سنجے بانگڑ کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے ۔کری کُرو کے لانچ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سہواگ نے کہا ‘‘ کری کُرو میں ہمارا مقصد ہندوستان میں کرکٹ کوچنگ کے تجربے کی از سر نو تشریح کرنا ہے ۔ ہمارے کورسز کو دنیا بھر کے کوچنگ ماہرین تک پہنچانے کے لئے احتیاطی طور پر تیا ر کیا گیا ہے تاکہ کرکٹ کے بین الاقوامی معیار کے مطابق خواہشمند کرکٹرز کے لئے ای

روایتی قومی وُشو چمپئن شپ

 سرینگر//کیندریہ ودھیالہ نمبر1سرینگر میںتیسری جماعت میں زیر تعلیم پرزنتھ ونگو نے روایتی قومی وُشو آن لائن چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ چندی گڑھ یونیورسٹی کے اہتمام سے 30مئی سے4جون 2021تک منعقد ہونے والی قومی وشو چمپئن شپ میں مختلف ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں (یوٹیز) کے 400کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس سے قبل اسی برس پرزنتھ ونگو نے 20ویں سب جونیئر نیشنل میں کانسی کا تمغہ جیت لیا تھا۔ ڈاکٹر ڈی منجوناتھ ڈپٹی کمشنرKVS ROجموں، برگیڈیر وجینت یادو چیئرمین VMC ، کرنل ایچ کے شاہ چیئرمین نامنی VMC، ڈی پی پٹل، ٹی آر چودھری اسسٹنٹ کمشنر KVS ROجموں، کنور سنگھ پرنسپل، محترمہ کرونا ننداoffg، پرنسپل اور کیندر ودھیالیہ نمبر1سرینگر کے تمام عملہ نے پرزنتھ وانگو کو تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ مذکورہ باصلاحیت بچی مستقبل میں ودھیالیہ اور ملک کے لئے مزید اعزاز حا

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان

 دبئی// انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں مرد اور خواتین کرکٹرز کے مئی مہینے کی بہترین کارکردگی کے لئے پلیئر آف دی  منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ پاکستان کے حسن علی ، سری لنکا کیپروین جے وکرما اور بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم کو آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ، جبکہ اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس ، آئرلینڈ کی گیبی لیوس اور آئرلینڈ کی لیا پال کو وومین پلیئر آف دی منتھ کے لئے  نامزد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ، کسی بھی قسم کے لئے نامزد تین کھلاڑیوں کو ہر ماہ کے دوران ان کی میدان پر کارکردگی اور مجموعی کامیابیوں کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے۔ ان شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کو بعد میں آئی سی سی کی آزاد ووٹنگ اکیڈمی اور دنیا بھر کے شائقین کے ذریعہ ووٹ دیا جا

علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز | افروٹ الیون کی شاندار جیت

بارہمولہ//علی میموریل کرکٹ کپ گوجبگ کے ابتدائی میچ میںافروٹ الیون سپورٹس کلب بارہمولہ نے بومئی کرکٹ کلب کو 31رنوں سے شکست دی۔ افروٹ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کافیصلہ کیا۔اننگز کی شروعات وحید کے ساتھ15 سالہ ساجد سلیم نے کیا۔ ٹیم نے4وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 10اوور میں86رن بنائے۔ساجد سلیم نے 14 رنز بنائے جبکہ اشفاق میر 34 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے اورکپتان ڈاکٹر یعقوب نے 21رنز بنائے ۔مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے بومئی کرکٹ کلب محض55رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ افروٹ کی جانب سے ڈاکٹر یعقوب نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایاجبکہ اشفاق میر نے 2،ماہر اور شاہد بشیر نے ایک ایک وکٹ لی۔ ڈاکٹر یعقوب کو ہرفن مولا کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا جبکہ اشفاق میر کو پلیئر آف دی مومنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا ۔  

آئی سی سی نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لئے فولوآن رول کی وضاحت کی

دوبئی/ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے واضح کیا ہے کہ اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے پہلے دن بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوتا ہے تو فالو آن اصول تبدیل نہیں ہوگا جو عام طورپر دیگر ٹیسٹ میچوں میں ہوتا۔ آئی سی سی نے انگلینڈ کے ساوتھمپٹن میں 18سے 23جون تک ہندستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جوڑے گئے فاضل دن کے مدنظر یہ وضاحت دی ہے۔عام معاملات میں فالو آن آئی سی سی قواعد کے آرٹیکل 14.1.1تحت دیا جاتا ہے۔ اس میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 200رنوں کی سبقت ملنے کے بعد مخالف ٹیم کو پھر سے بلے بازی کے لئے بلا سکتی ہے۔ میچ کے دنوں کی تعداد کم ہونے پر رنوں کی تعداد بھی کم ہوجاتی ہے۔ تین یا چار دنوں کے میچ میں 150رن، دو دن کے میچ میں 100او ر ایک دن کے میچ میں 75رن کی لیڈ فالو آن کے لئے درست ہوتی ہے۔وہیں اگر میچ کے پہلے اور دوسرے دن کا کھیل

ارون جیٹلی میموریل سپورٹس سٹیڈیم | ڈاکٹر جتندر سنگھ نے مجوزہ مقام ہیرا نگرکا دورہ کیا

کٹھوعہ// ڈیولپمنٹ آف نارتھ ایسٹرن ریجن اور وزیراعظم کے دفتر میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ہیرا نگر میں ارون جیٹلی میموریل سپورٹس کمپلیکس کے مجوزہ مقام کامعائینہ کیا۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر جموں راگھو لنگر ، ڈی ڈی سی چیئرپرسن کٹھوعہ مہان سنگھ، ضلع ترقیاتی کمشنر راہل یادو، سیکرٹری جے اینڈ کے سپورٹس کونسل نزہت گل کے علاوہ منتخب مقامی یو ایل بی اور پی آر آئی نمائندے بھی موجود تھے۔ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ملٹی پلیکس سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے مطلوبہ اراضی کی صورتحال کے بارے میں پہلی بار جائزہ لینے کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے کام کی متوقع رفتار کا حصول نہیں ہوا ہے جس کے نتیجے میں اراضی کی حصول میں تاخیرہوا ہے۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے سیکرٹری جموںوکشمیر سپورٹس کونسل اور ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ کو ہدایت دی کہ وہ اراضی سے متعلق باقاعدہ رسمی سرگرمیوں کو تیز کرکے جلد س

فیڈرر 68ویں بار پری کوارٹر فائنل میں داخل

پیرس/ سابق نمبر ایک اور آٹھویں سیڈ سوئزرلینڈر کے روجر فیڈرر نے جرمنی کے ڈومنک کاپ فیر کو سخت مقابلے میں سنیچر کی رات چار سیٹوں 7-6(5), 6-7(3), 7-6 (4), 7-5میں شکست دیکر دوسرے گرینڈ سلیم فرینچ اوپن کے چوتھے راونڈ میں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ خواتین زمرہ میں پندرہویں سیڈ وکٹوریہ ازارینکا چوتھے راونڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔فیڈرر نے یہ مقابلہ جیتنے میں تین گھنٹے 55منٹ کا وقت لیا۔ فیڈرر کیریر میں 68ویں بار گرینڈ سلیم کے راونڈ 16میں پہنچے ہیں۔ آل ٹائم ریکارڈ میں فیڈرر کے بعد دوسرے نمبر پر دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ ہیں جو 54بار اور اسپین کے رافیل نڈال پچاس بار راونڈ 16میں پہنچے ہیں۔میچ را ت ایک بجے تک چلا اور رات نوبجے کے بعد کووڈ۔19کرفیو لگ جانے کی وجہ سے یہ میچ شائقین کے بغیر کھیلا گیا۔39سالہ فیڈرر کا راوڈ میں 16میں نویں سیڈ اٹلی کے ماتیو بیرٹینو سے مقابلہ ہوگا جو تیسرے

بوم بوم سینرجی کرکٹ ٹورنامنٹ چندرہامہ پٹن | یو سی سی بچھپورہ کی جیت

بارہمولہ //ایس این ڈبلیو چندرہامہ کے کھیل میدان پر جاری بوم بوم سینرجی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے میچ میں یو سی سی بچھپورہ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20اورز میں 5کھلاڑیوں کے نقصان پر180 رنز بنائے جس میں رئیس نظیر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔یو سی سی وانیگام کی جانب سے عابد اور شکیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ہدف کا تعاقب کرنے اتری یو سی سے وانیگام کی پوری ٹیم 18اورز کھیلتے ہوئے محض 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 67 رنز سے میچ ہار گئے ۔ارفاق احمد کسی حد تک بچھپورہ کے گیندبازوں کا سامنا کرتے ہوئے 25 رنز کی انننگز کھیلی ۔رئیس نظیر کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ۔یاد رہے اس ٹورنامنٹ کو بوم بوم سینرجی جنرل اسٹور آرگنائز کرارہے ہیں ۔  

سپورٹس کونسل سیکریٹری نے شمالی کشمیر میں کھیل سہولیات کا جائزہ لیا

سرینگر//جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کی سیکریٹری نزہت گل نے کھیل سہولیات کوقومی سطح کی سہولیات کے برابرترقی دینے کیلئے بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں متعدد کھیل میدانوں، اندور سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ نزہت گل نے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد سے ضلع میں کھیل سہولیات سے متعلق میٹنگ کی۔ ضلع میں نئی کھیل سہولیات کیلئے یہ فیصلہ لیاگیا کہ واٹر سپورٹس، باکسنگ اور ریسلنگ سرگرمیوں کیلئے اراضی کے حصول کیلئے ترجیح دی جائے۔ انہوںنے سپورٹس کلب کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں کھیل سرگرمیوں اور منشیات مخالف مہم میں سرگرم رول ادا کرنے پر زور دیا۔ نزہت گل نے شیر کشمیر سپورٹس سٹیڈیم بانڈی پورہ کا دورہ کیا اورصوبہ کشمیر کے تعمیراتی شعبہ کے انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ پولین کو زیادہ خوبصورت بنائیں اور کھلاڑیوں کے کپڑے بدلنے کے کمروں کو منہدم کریں۔ انہوںنے یہ بھی ہدایات دیں کہ وہ نئے بلاک کی تعمیر کر

روس فیفا عالمی کپ کی تیاری میں قطر کی مدد کے لئے تیار :ولادیمیر پوتن

ماسکو/روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سالانہ روسی بزنس پروگرام سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (ایس پی آئی ای ایف) کے موقع پر بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا ہے کہ روس 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے قطر کو کسی بھی طرح کی مدد دینے کے لئے تیار ہے ۔پوتن نے جمعہ کے روز قطر نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوسف ابراہیم عبدالرحمن المالکی سے کہا: "ورلڈ کپ کے لئے قطر کی تیاری اہم ہوتی جارہی ہے ۔ میں نے قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ بات کی ہے اور میں ان مشکلات کو سمجھتا ہوں جن کا سامنا قطر کر رہا ہے ۔ میرا مطلب علاقائی اور وبائی مرض سے متعلق مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی ہیں جن پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ہم اپنی طرف سے قطر میں اپنے دوستوں کی حمایت کرنے اور ان کو اس اہم اور عالمی انعقاد کی تیاری کرنے میں ہرمکن مدد کریں گے ۔ "پوتن نے میٹ

نڈال نے جیت کے ساتھ 35ویں سالگرہ منائی

پیرس // (یواین آئی) کلے کورٹ کے بیتاج بادشاہ، 13 بار کے چیمپئن اوردنیا کے تیسرے نمبرکے کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے اپنی 35 ویں سالگرہ جمعرات کو فرانس کے رچرڈ گاسکے کولگاتار سیٹوں میں 2-6، 5-7، 0-6 سے شکست دے کر منائی اور اس جیت کے ساتھ وہ سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے تیسرے دورمیں پہنچ گئے ۔نڈال نے اس جیت سے گاسکو کے خلاف اپنا کیریئر ریکارڈ 0-17 کرلیا ہے ۔ گاسکے کی شکست کے بعد اب کوئی فرانسیسی کھلاڑی فرنچ اوپن کے تیسرے راونڈ میں مقابلہ کرنے کے لیے نہیں رہ گیا ہے ۔چاربارکے سابقہ چیمپئن نڈال نے پہلے سیٹ میں اپنی کلاس دکھاتے ہوئے گاسکے کوایک بھی گیم جیتنے کا موقع نہیں دیا۔ گاسکے نے دوسرے سیٹ میں اپنے کھیل میں بہتری کی اورنڈال کے سامنے چیلنج پیش کیا، گاسکے نے میچ میں اپنا پہلابریک حاصل کرکے اسکورکو 5-3 کردیا۔ لیکن نڈال نے 12ویں گیم میں فورہینڈ ونرز لگاتے ہوئے گاسکے کی سروس بریک ک

گلوبل چیس لیگ کے لئے فیڈے اور ٹیک مہندرا میں تاریخی شراکت

نئی دہلی// (یو این آئی) انٹرنیشنل شطرنج فیڈریشن (ایف آئی ڈی ای) نے مشہور کمپنی ٹیک مہندرا لمیٹڈ کے ساتھ ایک نئی شراکت کا اعلان کرنے پر خوشی ظاہر کی ہے ۔ ٹیک مہندرا کے ذریعہ اس سال کی شروعات میں تجویز کردہ گلوبل چیس لیگ کی تشکیل پر مرکوز اس مفاہمت نامہ پر دونوں فریقوں نے دستخط کئے ہیں۔ اب فیڈے کے تعاون سے گلوبل چیس لیگ کو ایک تسلیم شدہ اور ایکسکلیوسیز درجی مہیا کرایا جائے گا کیونکہ یہ شطرنج کے کھیل کی گورننگ باڈی کے ذریعہ باضابطہ طور پر تسلیم شدہ واحد ورلڈ لیگ ہے ۔اس مقابلے کو اپنی طرح کی پہلی فزیکل اور ڈیجیٹل لیگ کے طور پر قائم کیا جائے گا جس میں سبھی سطح کے پیشہ ور یا دیگر کھلاڑی شامل ہوں گے ۔ اصولی طور پر اس کی کئی فرنچائیزی ملکیت والی ٹیمیں دنیا بھر سے ہوں گی جس میں مشہور کھلاڑیوں کے ساتھ ہی جونیئر اور وائلڈ کارڈ انٹری ایک شاندار فارمیٹ میں ایک دوسرے کے ساتھ یہ کھیل کھیلیں گے ۔ ٹیک

فاروق خان نے شہرِخاص میں کھیلوں کی سہولیات کی ترقی کیلئے تبادلہ خیال کیا

سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج شہرِ خاص میں کھیلوں کی سہولیات کی ترقی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے نوجوان کھیلوں کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو عام کرنے کیلئے بہتر سہولیات کے مستحق ہیں ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈاکٹر سلیم الرحمان ، سیکرٹری سپورٹس کونسل نزہت گُل ، ریونیو اور وقف بورڈ کے افسران نے شرکت کی ۔ مشیر موصوف نے کہا کہ شہر خاص کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور اسے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔ مشیر خان نے مزید ریمارکس دئیے کہ اس علاقے کے نوجوان فطری طور پر باصلاحیت ہیں اور انہیں کھیلوں کی مہارت کو بہتر بنانے کیلئے صرف ہینڈ ہولڈنگ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطلوبہ انفراسٹریکچر مہیا کیا گیا تو وہ کہیں بھی اپنے ہم منصبوں سے بہتر لیس ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسی تمام سہولیات مہیا کی جا

آئی سی سی نے ہندوستان کو 28جون تک کا وقت دیا

دبئی/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ کو یہ فیصلہ کرنے کے لئے 28 جون تک کا وقت دیا ہے کہ آیا وہ اکتوبر-نومبر میں ٹی -20 ورلڈ کپ کا کاانعقاد کرسکتی ہے یا نہیں۔منگل کو بورڈ کے اجلاس میں آئی سی سی نے یہ فیصلہ کیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ آئی سی سی متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے کرانے کی طرف جھک رہی ہے اور اگر اس ٹورنامنٹ کو ہندوستان سے باہر منتقل کیا جاتا ہے تو اسے عمان کی شکل میں ایک شریک میزبان مل گیا ہے ۔آئی سی سی بورڈ نے بی سی سی آئی بورڈ کے چیئرمین سورو گنگولی سے وقت بڑھانے کی اپیل موصول ہونے کے بعد بی سی سی آئی کو 28 جون تک کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرسکتے ہیں یا نہیں۔ داخلی طور سے آئی سی سی بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا زیادہ محفوظ ہوگا جبکہ بی سی سی آئی میزبانی