پہلگام میں2 روزہ خزاں میلہ اِختتام پذیر | مشیر بصیر خان نے گالف ٹورنامنٹ کوافتتاح اورمہم جو ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی

پہلگام //محکمہ سیاحت کشمیر کے اہتمام سے پہلگام میں دو روزہ خزاں فیسٹول اختتام پذیر ہوا ۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے یہاں سرمی لِدر ویلی گالف کورس میں گالف ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔اس ٹورنامنٹ میں جموں و کشمیر اور بیرون کے 80 کے قریب گالفروں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کا آغاز کرتے وقت مشیر نے گولفروںسے بات چیت کی او ر ان سے فیڈ بیک حاصل کیا۔مشیر بصیر خان نے ایک ماؤنٹین بائیک ریلی کو بھی روانہ کیا جس میں 30 ماؤنٹین بائیکروں نے شرکت کی۔ ریلی لدر ویلی گالف کورس سے شروع ہوئی اور بائی سرین اور آرو ویلی سے ہوتی ہوئی گذری۔ نیز 10 ٹریکروں نے نئی ٹریکنگ ٹریلس کا سفر کیا۔اس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، ڈائریکٹر سیاحت کشمیر نثار احمد وانی ، سی ای او ، پی ڈی اے مشتاق احمد سمنانی اور دیگر اعلی اَفسران موجود تھے۔بعد میں سیکرٹری سیاحت نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ کل میلے

ناروائو کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ | شیری سٹار نے زنڈفرن الیون کو ہراکرفتح حاصل کی

 بارہمولہ // ہیون ناروائو بارہمولہ میں’’ سیو یوتھ سیو فیوچر‘‘ کی جانب سے ناروائو کرکٹ چیمپئن شب کے فائنل میچ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  شیری سٹار نے زنڈفرن الیون کو سنسنی خیز مقابلے میں تین وکٹوں سے ہرادیا ۔ زنڈفرن الیون نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد زنڈفرن کے بلے بازوں نے شیری سٹار کے گیندبازوں کا سامنا کرتے ہوئے مقررہ 18 اورز میں 162 رنز بنائے جس میں عادل نے سب سے زیادہ 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔مقررہ ہدف کو حاصل کرنے اتری شیری سٹار کے کھلاڑیوں نے شاندار انداز میں کھیل کر دھواںدار بلے بازی کرتے ہوئے اپنا ہدف 17.1 اورز میں مکمل کرکے تین وکٹوں سے فائنل میچ اپنے نام کرلیا  ۔ شیری سٹار کی جانب سے برہان نے سب سے زیادہ 66 رنز  بناکر مین آف دی میچ کا خطاب جیت لیا  جبکہ اعجاز احمد نے پورے ٹورنامنٹ میں&nbs

نطنوسہ کپوارہ میں نونہالو ں کا سائیکل ریس مقابلہ

کپوارہ//نطنوسہ میںاتوار کو لٹیل انگل سکول نطنوسہ میں زیر تعلیم نونہالو ں نے سائیکل ریس میں حصہ لیکر شائقین کو محظوظ کیا ۔ایس ایس پی کپوارہ  رام امبیر نے سائیکل ریس میں حصہ لینے والے نو نہالو ں کو ہری جھنڈی دکھا کر رخصت کیا ۔اس موقعہ پر شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور اس نوعیت کے پہلے مقابلے میں چند نونہال فاتح قرار پائے ۔اس سائیکل ریس کا انعقاد کپوارہ پولیس اور محکمہ یوتھ اینڈ سپورٹس نے کیا تھا ۔ ایس ایس پی کپوارہ رام امبیر نے اس مقابلے کو کپوارہ میں صحت اور خوشحالی کے حوالہ سے اہم قدم قرار دیا ۔یوتھ اینڈ سپورٹس محکمہ کے مطابق کپوارہ ضلع میں سائیکلنگ کو تیزی سے فرو غ حاصل ہو رہا ہے اور سکولی بچو ں نے سائیکل چلانے میں دلچسپی دکھائی ۔  

تازہ ترین