تازہ ترین

’آزادی کا امرت مہااتسو ‘

ـ ـاننت ناگ//آزادی کاامرت مہااتسو' کی ملک بھر میں جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر پولیس نے اننت ناگ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے سائیکل ریس کا انعقاد کیا۔سائیکل ریس کوجاں بحق ہوئے پولیس اہلکار نثار احمد وگے کے والد عبدالرزاق وگے نے ہری جھنڈی دکھا کر سرنل اننت ناگ سے شروع کیا اور اسپورٹس اسٹیڈیم ٹک باغ مٹن پر اختتام پذیر ہوا۔ایس ایس پی اننت ناگ ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹراننت ناگ ،ڈی ایس پی ڈی اے آر ،ایس ایچ او مٹن اور ضلعی پولیس اننت ناگ کے دیگر افسران بھی تقریب پر موجود تھے۔لڑکوں میں پہلی تین پوزیشنیں لینے والوں میں سے، عماِد نذیر ، اشفاق حسین اور یاسر احمد نے حاصل کی۔ اسی طرح لڑکیوں میں پہلی پوزیشن افرا جان ، دوسری پوزیشن افشانا مشتاق اور تیسری پوزیشن آرزو یوسف نے حاصل کی۔تقریب کے اختتام پر جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔  

میں نے ابھی تک آئی پی ایل نہیں چھوڑی ہے :دھونی

دوبئی/یو این آئی// چنئی سپرکنگ (سی ایس کے ) کو چوتھا آئی پی ایل خطاب جیتانے والے مہندر سنگھ دھونی نے تصدیق ہے کہ ہے انہوں نے ابھی تک آئی پی ایل نہیں چھوڑی ہے ۔جمعہ کو یہاں فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے بعد سی ایس کے کے لیے آئی پی ایل کھیلنا جاری رکھنے کے سوال کے جواب میں دھونی نے کہا کہ "میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ یہ بی سی سی آئی پر منحصر ہے ۔ اگلے سیزن سے دو نئی ٹیمیں آنے کے ساتھ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ سی ایس کے کے لیے کیا اچھا ہے ۔ یہ ٹاپ تین یا چار میں ہونے کے بارے میں نہیں ہے ۔ نقطہ یہ ہے کہ ایک مضبوط کور بنانا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹیم کوپریشانی نہ ہو۔ کور گروپ میں ہمیں یہ دیکھنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑے گی کہ اگلے 10سالوں میں کون حصہ ڈال سکتا ہے ۔ "سی ایس کے کپتان نے میچ کے بعد اپنے مداحوں کا تہہ دل سے شکر